Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام سیاسی قوتیں چاہتی ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو۔گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور


تمام سیاسی قوتیں چاہتی ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو۔گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور
 Posted on: 9/23/2014
تمام سیاسی قوتیں چاہتی ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو۔گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور
جمہوریت گڈگورننس اورلوگوں کے مسائل حل کرنے کانام ہے۔ چوہدری محمدسرور
ہمیں گڈگورننس پر بھرپورتوجہ دیناچاہیے اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرناچاہیے
گزشتہ دنوں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال پر الطاف بھائی اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے اہم رول اداکیا
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قائدتحریک الطاف حسین سے ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
لندن۔۔۔23 ستمبر 2014ء
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ تمام سیاسی قوتیں چاہتی ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو لیکن جمہوریت گڈگورننس اورلوگوں کے مسائل حل کرنے کانام ہے اورہمیں گڈگورننس پر بھرپورتوجہ دیناچاہیے اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات پیر کی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ میں الطاف بھائی اوران کی رابطہ کمیٹی کا ان کی مہمان نوازی پربہت مشکورہوں۔گزشتہ دنوں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال پر الطاف بھائی اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے اہم رول اداکیااورجس طرح حکومت پنجاب سے تعاون کیاآج میں یہاں اس پر الطاف بھائی کاشکریہ اداکرنے حاظرہواہوں۔ آج الطاف بھائی اوررابطہ کمیٹی سے ملاقات میں پاکستان کے سیاسی مسائل ، سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کودرپیش مشکلات پر بات کی گئی۔ہماری ہمدردیاں اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔حالات کاتقاضہ ہے کہ افواج پاکستان جودہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں ، ہم انکا ساتھ دیں۔چوہدری محمدسرورنے عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری سے اپیل کی کہ وہ معاملات مذاکرات سے حل کریں، ہمارے مسائل غربت، بیروزگاری، مہنگائی، صحت اور تعلیم ہیں،غریبوں کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ ہمیں ان مسائل پر توجہ دیناچاہیے اورخوداحتسابی کرناچاہیے ۔ انہوں نے اوورسیزپاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں اپنے سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کی مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں لچک اختیار کرتے ہوئے کچھ لو اورکچھ دو کااصول اپناناپڑتاہے، ہمیں اپنے حال اورمستقبل کوبہتربناناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ انڈیامیں الیکشن میں دھاندلی کاالزام نہیں لگتاکیونکہ وہاں الیکشن میں بائیومیٹرک سسٹم استعمال ہوتاہے، جب وہاں ہوسکتا ہے توپاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا؟انہوں نے کہاکہ جولوگ دھاندلی کاالزام لگائیں تولوگوں کومطمئن کرنافرض بنتاہے۔انہوں نے کہاکہ جب وہ مذاکراتی عمل کاحصہ تھے توحکومت دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار تھی۔ انہوں نے کہاکہ دھرنوں یامارچ سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پاکستان میں عدلیہ کی بحالی کیلئے بڑی تحریک چلی لیکن عدالت میں نچلی سطح پر کوئی بہتری نہیں آئی۔ایک سوال کے جواب میں گورنرپنجاب نے اپنے استعفے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ چوہدری محمدسرورنے کہاکہ آج اگرپاکستان چل رہاہے تووہ اوورسیزپاکستانیوں کی مرہون منت ہے جوہرسال اپنے وطن کو25سے 30بلین ڈالر بغیرکسی شرط پاکستان کودیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کوپاکستان میں سیاست میں حصہ لینے کاحق ملناچاہیے۔

9/29/2024 6:21:17 PM