Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامرکرامت اللہ المعروف عامرسناراطویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔(اناللہ واناالیہ راجعون)


 ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامرکرامت اللہ المعروف عامرسناراطویل علالت کے باعث  کراچی میں انتقال کرگئے۔(اناللہ واناالیہ راجعون)
 Posted on: 10/28/2026

ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامرکرامت اللہ المعروف عامرسناراطویل علالت کے باعث  کراچی میں انتقال کرگئے۔(اناللہ واناالیہ راجعون)
 39سالہ تحریکی جدوجہد کے دوران وہ چھ مرتبہ گرفتار ہوئے
عامرسناراتمام ترریاستی آپریشن کے باوجود ایک وفاپرست ساتھی کی حیثیت سے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں تحریکی جدوجہد کرتے رہے

لندن ……28  اکتوبر 2026ء
ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامرکرامت اللہ المعروف عامرسناراطویل علالت کے باعث آج کراچی میں انتقال کرگئے۔(اناللہ واناالیہ راجعون)
 عامرسنارا نے 1987ء میں APMSO ملیر ڈگری کالج سے ایک طالبعلم کی حیثیت سے تحریک میں شمولیت اختیارکی تھی جس کے بعدوہ ایم کیوایم سے وابستہ ہوگئے۔وہ کورنگی سیکٹریونٹ 72 سے کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔تمام ترریاستی آپریشن کے باوجود وہ وفاپرست ساتھی کی حیثیت سے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں تحریکی جدوجہد کرتے رہے۔ اپنی 39سالہ تحریکی جدوجہد کے دوران وہ چھ مرتبہ گرفتار ہوئے۔ وہ پہلی بار 1996ء میں گرفتار ہوئے اور ایک سال تک سینٹرل جیل میں قیدرہے۔انہیں دوسری مرتبہ 2001ء میں گرفتار کیا گیا اور ایک سال کے بعد رہا ئی حاصل ہوئی۔ وہ تیسری مرتبہ 2003میں گرفتار ہوئے اورپھر ایک سال سینٹرل جیل میں قید گزاری۔ 2003ء میں رہائی کے چار دن کے بعد عامر سنارا کو کورٹ میں پیشی کے موقع پرچوتھی بار گرفتار کر لیاگیا۔ انہیں پانچویں بار 22اگست 2016ء کوکراچی پریس کلب سے گرفتار کیاگیا۔ جیل میں ان پر فالج کا اٹیک ہوا اس کے باوجود 6 مہینے بعد رہائی ہوئی۔ جولائی 2023ء میں کورنگی میں نکالی جانے والی ریلی کے بعد رینجر ز نے ایک بارپھران کی گرفتاری کے لئے گھر پر چھاپہ مارا،اوران کے نہ ملنے پر ان کے 16سالہ صاحبزادے تہام کو گرفتار کرکے تقریباًایک مہینے تک لاپتہ رکھا۔اس کے بعد عامر سناراکو گرفتار کیا اور کئی روزتک قیدمیں رکھاگیا۔باربارکی گرفتاریوں اورقیدوبنداورسرکاری ٹاچرسیلوں میں بہیمانہ تشدد کے باوجود عامرسناراتحریک سے لاتعلق نہیں ہوئے بلکہ ثابت قدمی سے تحریک کے لئے کام کرتے رہے۔
جیل میں بھی ازیتوں سے گزرناپڑااوروہ بیمار رہنے لگے۔وہ گردے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے اور ان کے ڈائلاسز ہورہے تھے، گردوں کے عارضے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ان کی بینائی بھی چلی گئی تھی۔
 فالج، شوگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔گزشتہ دنوں انہوں نے شدیدعلالت میں بھی بانی وقائدجناب الطاف حسین سے اپنی عقیدت اوروابستگی کااظہارکیاتھا۔ان کی حالت دن بدن بگڑرہی تھی،شدیدعلالت کے باعث آج بروز بدھ ان کی حالت مزیدنازک ہوگئی، انہیں اسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اورخالق حقیقی سے جاملے۔عامرسناراکے پسماندگان میں بیوہ اورچاربچے شامل ہیں۔ 
بانی وقائدجناب الطاف حسین، رابطہ کمیٹی اورتمام اوورسیزیونٹوں اورعلاقوں کے کارکنوں نے عامرسنارا  کے انتقال پر گہرے دکھ اورصدمے کااظہارکیاہے۔ 



11/3/2026 3:28:50 PM