Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہفتہ شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لینے پر تحریک کے کارکنوں اورتمام وفاپرستوں کو شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں


 ہفتہ شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لینے پر تحریک کے کارکنوں اورتمام وفاپرستوں کو شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں
 Posted on: 9/12/2026

ہفتہ شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لینے پر تحریک کے کارکنوں اورتمام وفاپرستوں کو شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں #OnePlantForAltafBhai 17 ستمبر2026ء کو میری 73 ویں سالگرہ ہے، سالگرہ کاتحفہ دینے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے مجھ سے ہفتہ شجرکاری مہم منانےکی اجازت مانگی کہ ہم پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم تمام وفاپرستوں سے درخواست کریں گےکہ وہ ایک پودا ضرور لگائیں۔ میں نے نہ صرف اجازت دی بلکہ اس مہم میں عملی شرکت کرکے اپنے ہاتھوں سے دو پودے بھی لگائے اس کے بعد پاکستان بالخصوص سندھ کے شہروں میں وفاپرست کارکنان وہمدردوں نے جس جوش وخروش کا مظاہرہ کیا، بزرگوں، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، Gen Z، طلباوطالبات اورمعصوم بچے بچیوں نے ہزاروں کی تعداد میں نرسری سے پودے خرید کرلگائے اور مستقل لگارہے ہیں، عقیدت ومحبت کااظہار کررہے ہیں اور معصوم بچے اپنی توتلی زبان میں مجھے سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اس پر میں تمام وفا پرستوں کا نہ صرف شکرگزار ہوں بلکہ دعا گو بھی ہوں کہ جس طرح پودے پروان چڑھتے ہیں، شاخیں نکلتی ہیں اوران پرپھول اورپھل لگتے ہیں اسی طرح تمام وفاپرستوں کے مقدر میں بھی بہاریں آئیں اوراللہ تعالیٰ تمام وفاپرستوں کو شاد وآباد رکھے۔ (آمین ثمہ آمین) ٰٓایم کیوایم کی جانب سے شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے اور اس مہم کےسلسلے میں رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اپنے اپنے زونوں، سیکٹروں اوریونٹوں کے گمنام ساتھیوں سے رابطے کررہے ہیں اس پر میں رابطہ کمیٹی کے ایک ایک رکن بشمول کنوینر، ڈپٹی کنوینرز کو دل کی گہرائیوں سے شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام ذمہ داروں اور ان کی آل اولاد پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ (آمین ثمہ آمین) الطاف حسین ٹک ٹاک پر 468 ویں فکری نشست سے خطاب 11، ستمبر2026ء

9/13/2026 10:21:15 AM