Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہزاروں نوجوانوں اور طلبہ و طالبات نے اے پی ایم ایس اوکی رکنیت حاصل کرنے کے لیے ممبرشپ فارم جمع کروائے ہیں۔چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز صدیقی کا بیان


  ہزاروں نوجوانوں اور طلبہ و طالبات نے اے پی ایم ایس اوکی رکنیت حاصل کرنے کے لیے ممبرشپ فارم جمع کروائے ہیں۔چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز صدیقی کا بیان
 Posted on: 6/11/2026



ہزاروں نوجوانوں اور طلبہ و طالبات نے اے پی ایم ایس اوکی رکنیت حاصل کرنے کے لیے ممبرشپ فارم جمع کروائے ہیں۔چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز صدیقی کا بیان

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او)کے چیئرمین سرفراز صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ اے پی ایم ایس او کے48ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہزاروں نوجوانوں اور طلبہ و طالبات نے QRکوڈ اسکین کرکے، آج سے 48سال قبل یعنی 11جون 1978 کو بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی قائم کردہ اے پی ایم ایس او کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے اپنے ممبرشپ فارم جمع کروائے ہیں۔اے پی ایم ایس او میں شمولیت کے تمام خواہشمند طلبہ و طالبات کے جوش و خروش، جذبے، اعتماد اور دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور موصول ہونے والے تمام فارموں کا باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔
چیئرمین سرفراز صدیقی نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او آپ کی جانب سے بھیجے گئے فارموں کی وصولی کی تصدیق کرتی ہے ،جلد ہی اے پی ایم ایس او کے متعلقہ ذمہ داران آپ کی رجسٹریشن سے متعلق آپ کو آگاہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل چار طریقوں سے رابطہ کریں گے:
۔ آپ سے بذریعہ ای میل رابطہ کیا جائے گا۔
۔ آپ کے فراہم کردہ فون نمبر پر رابطہ کیا جائے گا۔
۔ آپ کی رائے اور مشوروں کے لیے گروپ کال اور مشترکہ اجلاس کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
۔ آپ کو ایک رجسٹریشن نمبر بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ آپ اس کا حوالہ دے کر جب بھی ہم سے رابطہ
 کریں تو آپ کی تمام تفصیلات فوری طور پر ہمارے سامنے موجود ہوں۔
سرفراز صدیقی نے کہا کہ ہم تمام طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اے پی ایم ایس او کے قافلے میں شامل ہو کر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی فکر اور 48 سالہ عملی جدوجہد کی روشنی میں بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے روشن مستقبل کی تعمیر میں تحریک کا ساتھ دیں۔

سرفراز صدیقی
چیئرمین
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش



6/12/2026 11:59:02 AM