سینئر صحافی،یوٹیوبراوروی لاگرصابر علی کو ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین کاخراج عقیدت
صابر علی ایک سینئرصحافی تھے جنہوں نے 40سال سے زائد پیشہ صحافت میں گزارے،وہ اخبارات سے وابستہ رہے لیکن کبھی اپنے اصولوں سے نہیں ہٹے،بہت سے دیگرلوگوں کی طرح انہوں نے اپنے ظرف وضمیر کونہیں بیچا اورسچ کوسچ لکھتے رہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل میں بھی حقیقت پسندانہ تجزیے اورتبصرے پیش کئے اورعوامی جذبات کی ترجمانی کی۔ ان کی حق پرستانہ صحافت نئے آنے والے صحافیوں، یوٹیوبرزاوروی لاگرز کے لئے ایک مثال ہے۔ صابرعلی کاانتقال نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لئے بلکہ حق اورسچ کی راہ پرچلنے والے تمام لوگوں کے لئے کسی نقصان سے کم نہیں۔ صابرعلی کے انتقال پرمجھے خود بھی ذاتی طورپر بہت دکھ ہواہے۔ میں صابر علی مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدرد ی کا اظہار کر تاہوں اورانہیں یقین دلاتاہوں کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ صابرعلی مرحوم کی مغفرت فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام سوگواروں کو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین
الطاف حسین
12جون 2026ء