Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان وعوام اوروفاپرست امیدوارانتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف ہفتہ 17 فروری کو PTI کے احتجاج میں بھرپورشرکت کریں۔ الطاف حسین


ایم کیوایم کے کارکنان وعوام اوروفاپرست امیدوارانتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف ہفتہ 17 فروری کو PTI کے احتجاج میں بھرپورشرکت کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/15/2024
ایم کیوایم کے کارکنان وعوام اوروفاپرست امیدوارانتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف ہفتہ 17 فروری کو PTI کے احتجاج میں بھرپورشرکت کریں۔ الطاف حسین
 بیرسٹر گوہرخان اورPTI کے دیگر رہنما اصل ایم کیوایم اور فوج کی بنائی ہوئی
 ایم کیوایم پاکستان کے فرق کو سمجھیں۔الطاف حسین
 ہر فرداس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیوایم کا بانی اور قائد ہے 
 PTI کے خلاف ریاستی ہتھکنڈوں پراگر کسی نے بھرپور آواز اٹھائی وہ الطاف حسین ہے
 فوج کے غیرآئینی و غیرقانونی اقدامات پر کڑی تنقید کی وجہ سے ہی مجھے غدار ، ملک دشمن ، دہشت گرداور انڈین ایجنٹ قراردیکر پوری قوم کو مجھ سے بدظن کیاگیا۔الطاف حسین

لندن۔۔۔ 15، فروری2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کراچی سمیت پاکستان بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنان وعوام اورالیکشن میں حصہ لینے والے وفاپرست امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی اورنتائج تبدیل کئے جانے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتہ 17 فروری کو ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اوراسے کامیاب بنائیں۔ جمعرات کوٹوئٹرپر جاری اپنے تفصیلی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرخان صاحب نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ 8، فروری2024ء کے عام انتخابات میں کی گئی پاکستان کی 76 سالہ تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف PTI ہفتہ 17، فروری 2024ء کو ملک گیر احتجاج کرے گی ۔جناب الطاف حسین نے اصل ایم کیوایم (Real MQM) کے کراچی سمیت پاکستان بھرمیں موجود ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں ، ہمدردوں اور ایم کیوایم کے تمام وفاپرست آزاد امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہفتہ 17فروری کو PTI کی جانب سے کئے جانے والے پرامن احتجاج میں شریک ہوکرنہ صرف اُسے کامیاب بنائیں بلکہ اس احتجاج کو پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈ توڑاحتجاج بنانے میں اپنا اپنا بھرپور کرداربھی ادا کریں۔ جناب الطاف حسین نےPTI کے رہنما بیرسٹر گوہرخان ودیگر رہنماؤں سے کہا کہ وہ اصل ایم کیوایم  (Real MQM) اور فوج کی بنائی ہوئی ایم کیوایم پاکستان کے فرق کو سمجھیں ۔ ایم کیوایم پاکستان 23، اگست2016ء کو فوج اور آئی ایس آئی نے بنائی تھی جبکہ اصل ایم کیوایم کی بنیاد 18، مارچ1984ء کو میں نے رکھی تھی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سمیت پوری دنیا کا ہرذی شعور فرداس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ الطاف حسین ہی اصل ایم کیوایم کا بانی اور قائد ہے اور جس طرح پاکستان بھر کا الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات جناب عمران خان صاحب کو بانیPTI لکھتے ہیں اور یہی الفاظ کہہ کر اُسے نشر بھی کرتے ہیں، اُسی طرح میڈیا والے الطاف حسین کا نام لینے کے بجائے بانی ایم کیوایم لکھتے ہیں لہٰذا براہِ مہربانی اصل ایم کیوایم اورفوج کی بنائی ہوئی ایم کیوایم پاکستان کے فرق کو سمجھیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا PTI کے رہنماء اور کارکنان نہیں جانتے کہ PTI کے خلاف کئے جانے والے ریاستی ہتھکنڈوں کے خلاف پورے ملک میںاگر کسی جماعت کے رہنماء نے بھرپورطریقے سے آواز اٹھائی ہے تووہ صرف الطاف حسین ہے، اس کے علاوہ کوئی اور نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں نے جس طرح PTI کامینڈیٹ چرایا ہے اورعمران خان صاحب کی PTI سے لوگوں کو توڑ کر فوج نے استحکام پاکستان پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین اور پی ٹی آئی نظریاتی بنائی ہیں اُسی طرح میری بنائی ہوئی ایم کیوایم سے لوگوں کو توڑکر، خرید کر یا بلیک میل کرکے PSP اور ایم کیوایم پاکستان بھی فوج اور آئی ایس آئی نے بنائیں ۔ الطاف حسین نے سوال کیاکہ کیا PTI کے رہنما اور کارکنان نہیں جانتے کہ 8، فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں جن آزاد امیدواروں کی میںنے حمایت کی تھی انہیں یاتو گرفتارکیاگیا یا انہیں روپوش ہونے پر مجبور کیا گیا ۔کیا PTI کے رہنما اور کارکنان نہیں جانتے کہ فوج کی بنائی گئی ایم کیوایم پاکستان کے نامزد امیدواران انتخابی نتائج کی بنیاد پر چوتھے یا پانچویں نمبر پر تھے لیکن انہیں بدترین دھاندلی کے ذریعے اور نتائج یکسر تبدیل کرکے بھاری اکثریت سے کراچی اورحیدرآباد سے کامیاب قراردیا گیا ۔ لہٰذامیں، PTI کے رہنماؤں سے کہوں گا کہ وہ خدارا کڑے اوربرے وقت میں PTI کاساتھ دینے والی اصل ایم کیوایم اور الطاف حسین کو نہ بھولیں ۔ وہ غداروں اور جانی ومالی اورجلاوطنی کی قربانیاں دینے والے وفاپرستوں کے فرق کو سمجھیں ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ PTI سے تعلق رکھنے والے سینئر ارکان بخوبی واقف ہیں کہ میں اپنی 45 سالہ جدوجہد میں فوج اور آئی ایس آئی کی سیاسی معاملات میں مداخلت کا سخت ناقد رہا ہوں ۔ جس کا ثبوت میری 25 سے 30 سال پرانی وہ تقاریر ہیں جوایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org  پر موجود ہیں اورپی ٹی آئی کے رہنما انہیں دیکھ اور سن کر میری بیان کردہ باتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوج کے غیرآئینی و غیرقانونی اقدامات پر کڑی تنقید کی وجہ سے ہی ڈکٹیٹرجنرل ضیاء الحق کے دور میں مجھے تین مرتبہ جھوٹے مقدمات میں گرفتارکیاگیا ،ایک پرامن مظاہرہ کرنے کی پاداش میں مجھے جنرل ضیا کی سمری ملٹری کورٹ سے 2، اکتوبر1979ء کو 9 ماہ قید ِبامشقت اور 5 کوڑوں کی سزا دی گئی اور میں نے تمام تر پیشکشوں کے باوجود وہ پوری سزامکمل کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ فوج کے غیرآئینی وغیرقانونی عمل کے خلاف باربار تنقید کرنے کے جرم میں فوج اورآئی ایس آئی نے پورے پاکستان میں میرے خلاف جھوٹا اورمنفی پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کے عوام کے سامنے مجھے غدار ، ملک دشمن ، دہشت گرداور انڈیا کا ایجنٹ قراردیکر پوری پاکستانی قوم کو مجھ سے بدظن کیا ، خاص طورپرصوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام میں یہ پروپیگنڈہ بڑی شدت کے ساتھ کیاگیااور پنجاب اورخیبرپختونخوا کے عوام کو مجھ سے متنفر کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ PTI کے رہنمااور کارکنان اس بات پر بھی غورکریں کہ جب PTI کے سربراہ عمران خان صاحب نے سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت پر تنقید شروع کی تو انہیں بھی ملک دشمن، غدار، دہشت گرد اور یہودیوں کا ایجنٹ قراردیاگیا، ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے نہ صرف جیل میں قید کردیاگیا بلکہ انہیں سزائیں بھی سنانی شروع کردی گئیں جو تاحال جاری ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف PTI کے پُرامن احتجاج کی بھرپورحمایت کرتا ہوں اور ملک بھرکے وفاپرست کارکنان وعوام اور امیدواروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ PTI کے احتجاج میں بھرپورشرکت کریں ۔ 
٭٭٭٭٭


12/3/2024 9:05:15 AM