حیدرآبادمیں شالیمارایکسپریس کی دوبوگیاں الٹنے سے خواتین اوربچوں سمیت متعددمسافروں کے زخمی ہونے پرالطاف حسین کااظہارتشویش
ٹرین حادثے میں زخمی افرادسے الطاف حسین کااظہارہمدردی ،جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعا
حکومت حادثے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے اورزخمیوں کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں،الطاف حسین
لندن:۔۔۔ 14؍فرو ری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدرآبادکے قریب لاہورسے کراچی آنے والی شالیمارایکسپریس کی دوبوگیاں الٹنے کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت متعددمسافروں کے زخمی ہونے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حادثے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے،حادثات کی روک تھام کے لئے موثراقدامات بروئے کارلائیں جائیں اور زخمیوں کوسرکاری خرچ پرعلاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔