متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیوایم مخالفین نے متعدد بار مختلف ہتھکنڈو ں او ر سازشوں کے ذریعے عوام میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ایم کیوایم میں گروپ بندی ہے اس پر میں ان سے یہ کہنا چاہوں گا کہ ہاں مخالفین کیلئے یہ خوش خبری ہے کہ ایم کیوایم میں گروپ ہے مگر ان کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ایم کیوایم میں صرف اور صر ف الطا ف حسین کا گروپ ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتما م اے پی ایم ایس او کے 36یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع سنگم ہال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا