متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل ایم کیوایم کے خلاف اپنی متعصبانہ اور جھوٹی رپورٹ میں سچی ہے تو آج ایم کیوایم کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے اسٹیج سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات پیش کرے ، شہر کراچی کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرکے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جھوٹی رپورٹ کا جواب دیدیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشیں کی جارہی ہے ،عالمی طاقتیں پوری دنیا کو نو آبادیاتی نظام کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے ہم اس ایجنڈے اور منصوبے کے درمیان رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل ہمارے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہے ۔