متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح افواج اور وفاقی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سمیت ملک بھر کے عوام ، پاکستان کے دفاع اور سلامتی کیلئے مسلح افواج اور حکومت کا بھرپورساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں برطانوی سلطنت کے بلدیاتی نظام کا بل منظور کرکے سندھ کی دیہی اور شہری آبادیوں میں نفرت پھیلانے کاآغاز کردیا ہے، پیپلزپارٹی کا یہ عمل آج سے اس کے زوال کا سبب ثابت ہوگا۔
یہ بات انہوں نے کراچی کے علاقے کورنگی ، اورنگی ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد اور میرپورخاص میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔