Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کے ساتھ نفرت آج کی نہیں بلکہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی شروع ہوگئی تھی۔ اسی نفرت اور تعصب نے مہاجروں میں اِس سوچ کوجنم دیا کہ پاکستان ایک دھوکہ ……پاکستان ایک غلطی …… پاکستان ایک جرم……پاکستان ایک سزا ……پاکستان ایک گناہ ہے۔


 مہاجروں کے ساتھ نفرت آج کی نہیں بلکہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی شروع ہوگئی تھی۔ اسی نفرت اور تعصب نے مہاجروں میں اِس سوچ کوجنم دیا کہ پاکستان ایک دھوکہ ……پاکستان ایک غلطی …… پاکستان ایک جرم……پاکستان ایک سزا ……پاکستان ایک گناہ ہے۔
 Posted on: 9/28/2026

تاریخ تاریخ ہوتی ہے جس کوجھٹلایا نہیں جاسکتا اورتاریخ یہ ہے کہ مہاجروں کے ساتھ نفرت اورتعصب برتا گیا، مہاجروں کے ساتھ نفرت آج کی نہیں بلکہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی شروع ہوگئی تھی۔ اسی نفرت اور تعصب نے مہاجروں میں اِس سوچ کوجنم دیا کہ پاکستان ایک دھوکہ ……پاکستان ایک غلطی …… پاکستان ایک جرم……پاکستان ایک سزا ……پاکستان ایک گناہ ہے۔
یہ بات صرف ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے اردو بولنے والے مہاجروں کے لئے ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے؟اس کے لئے سوچنا ہوگا کہ ہم نے کیا کھویا اورکیا پایا؟ اس حوالے سے تفصیلی حقائق جاننے کے لئے میری کتاب ” پاکستان کی آزادی کے پچاس برس …… کیا کھویا، کیا پایا “ موجود ہے۔ 
یہ جرم، یہ گناہ اور سزاصرف ہندوستان کے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کے لئے ہے۔ تحقیق کرلی جائے کہ جب غیرمنقسم ہندوستان میں 1945-46ء میں مرکزی اورصوبائی قانون ساز اسمبلیوں کے الیکشن ہوئے توہندوستان کے مسلمانوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کوکہاں کہاں کامیاب کرایا۔ اس میں مشرقی پاکستان کوایک طرف رکھ دیجئے کیونکہ وہ اب پاکستان سے الگ ہوکر بنگلہ دیش بن چکا ہے۔ تاریخی حقیقت یہ ہے کہ جب تقسیم ہند سے پہلے ہندوستان میں 1945-46ء میں سینٹرل اورصوبائی قانون ساز اسمبلیوں کے الیکشن ہوئے تو جہاں پاکستان بنا، یعنی موجودہ پاکستان کے علاقوں میں آل انڈیا مسلم لیگ کوملنے والی نشستوں کی تعداد 8 تھی اورجہاں پاکستان نہیں بنا وہاں آل انڈیا مسلم لیگ کو مرکزی قانون سازاسمبلی کی22 نشستیں ملیں۔ کیا یہ دھوکہ نہیں کہ جہاں آل انڈیا مسلم لیگ کو 22 نشستیں ملیں وہاں پاکستان نہیں بنا اور جہاں 8 نشستیں ملیں وہاں پاکستان بنایا گیا؟ کیا یہ ہندوستان کے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ نہیں؟ کیا یہ سزا نہیں؟ کیا یہ جرم نہیں؟ 
تمہارا جر م یہ ہے کہ تم نے آل انڈیا مسلم لیگ کوزیادہ ووٹ کیوں دیے؟ یہ تمہاری سزا ہے کہ تمہاری نشستیں زیادہ ہیں لیکن تمہارے علاقوں میں تمہیں پاکستان نہیں دیں گے۔ جب تمہیں 22نشستیں ملی تھیں توتم نے 8 نشستوں والے پاکستان کوقبول کیوں کیا؟ یہ گناہ نہیں ہوا توپھر کیا ہوا؟
جہاں مسلم لیگ کو22 نشستیں ملیں آپ نے ان تمام مسلمانوں کوبھارت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، یہ ان کے ساتھ دھوکہ اورفراڈ نہیں تھا توکیا تھا؟ یہ ظلم نہیں تھا، ناانصافی نہیں تھی توکیا تھا؟
آج پاکستان کے ماما وہ بنے پھرتے ہیں جواُس وقت انگریزوں کے جوتے صاف کررہے تھے۔

محصورین بنگلہ دیش:
قیام پاکستان کے بعد جومہاجرہندوستان سے ہجرت کرکے مشرقی پاکستان میں آباد ہوئے جنہیں بہاری کہا جاتا ہے، جنہوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا، جب مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی تحریک چلی تو انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کوبچانے کے لئے 1971ء کی جنگ میں پاکستانی فوج کا شانہ بشانہ ساتھ دیا، جس کی پاداش میں وہ مہاجرلاکھوں کی تعداد میں گاجرمولی کی طرح کا ٹ دیے گئے لیکن جب سقوط ڈھاکہ ہوا، پاکستان کی فوج نے ہتھیارڈال دیے اورمشرقی پاکستان علیحدہ ہوکربنگلہ دیش بن گیا،  پاکستان کی فوج تو انڈیا میں قیدرہ کر دوسال بعد پاکستان واپس آگئی لیکن پاکستان کا ساتھ دینے والے ان مہاجروں کو 55سال گزرجانے کے باوجود آج تک پاکستان نہیں لایا گیا، وہ آج بھی بنگلہ دیش میں ریڈکراس کے کیمپوں میں محصور ہیں، وہ کیمپوں میں سسک رہے ہیں پھربھی ان کے کیمپوں پر آج بھی پاکستان کے پرچم لگے ہوئے ہیں۔ کیا ریڈکراس کے کیمپوں میں ان مہاجروں کی سسکتی ہوئی زندگیاں پاکستان پر، پاکستان کی فوج کے منہ پر ایک بھرپورطمانچہ نہیں کہ وہ پاکستانی فوجی جنہوں نے 1971ء کی جنگ میں ہتھیارڈالے وہ دوسال میں وطن واپس آگئے اورجنہوں نے پاکستان کی خاطر بنا ہتھیار فوج کا ساتھ دیا، انہیں پاکستان واپس نہیں لایا گیا، پاکستان آنے کی راہ تکتے تکے ان کی کئی نسلیں دنیا سے چلی گئیں اورموجودہ نسلیں آج تک ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگیاں گزار رہی ہیں۔ ہم نے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن سے جوبھی تحریری معاہدے کئے ان میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کا نکتہ شامل تھا لیکن کوئی حکومت ان پاکستانیوں کووطن واپس نہیں لائی۔اگر پاکستان کوبچانے کے لئے لازوال قربانیاں دینے والے ان مہاجروں کوپاکستان واپس نہیں لایا گیا تویہ پاکستان قائم نہیں رہے گا۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 474 ویں فکری نشست سے خطاب
27  ستمبر  2026ء


9/28/2026 4:25:25 PM