Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت بڑ اسانحہ ہے


پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت بڑ اسانحہ ہے
 Posted on: 8/28/2026
پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت بڑ اسانحہ ہے ، جس پر ہر درد مند دل رکھنے والے فرد کادل غمزدہ ہے ۔ اس واقعہ پر اپنی نااہلی اورناکامی کوقبول کرنے کے بجائے حکومت اس کارخ تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ پمز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہے ، یہ سرکاری اسپتال ہے لیکن اس کی حالت ہے کہ اس کے بچوں کے وارڈ میں آگ لگتی ہے اور 14 نومولود بچے جل کرجاں بحق ہوگئے ۔حکومت نے اس واقعے کو چھپاناچاہالیکن میڈیاکے ذریعے تفصیلات سامنے آرہی ہیں کہ اسپتال میں آگ بجھانے والے آلات نہیں تھے ، ایمرجنسی ریسکیوٹیمیں اورفائربریگیڈ بھی تاخیر سے پہنچی ۔ میڈیاکے نمائندوںکی رپورٹس کے مطابق اسپتال کے تمام فائرایگزٹ بند تھے، اسپتال میں نرسری کے تمام گیٹ بھی بند تھے جس کی وجہ سے لوگ نہیں نکل سکے اوربچوںکوبچایا نہیں جاسکا۔ بالکل اسی طرح جیسے بلدیہ فیکٹری سانحہ میں تمام فائرایگزٹ بندتھے،جیسے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کے موقع پر پلازہ کے تمام فائرایگزٹ بند تھے جس میں درجنوں لوگ جل کرراکھ کاڈھیربن گئے۔ لیکن اب ٹی وی کیمروںاورسی سی ٹی و ی سے کچھ بھی چھپایانہیں جاسکتا۔ 
اتنے بڑے سانحے پر حکومت اس کے ذمہ داروںکوبچانے کی کوشش کررہی ہے ،جس سے لگتاہے کہ پمز اسپتال کے سانحہ کے ذمہ داروںکو طاقتورہاتھوںکی سرپرستی حاصل ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے کراچی کے نوجوان تاجر میررضا کے قاتلوں کوبچانے کے لئے اس سفاکانہ قتل کوخودکشی قراردی جارہی ہے ، میررضا شہید کی آخری لوکیشن گلستان جوہر کی جس گیسٹ ہاؤس کی آتی ہے ان تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ میررضاشہید کی پہلی پوسٹ مارٹم میں بھی اس قتل کوخودکشی قراردیاگیا، ان کے والد نے عدالت سے رجوع کیااورقبرکشائی کی درخواست کی ،جب میررضاشہید کی قبرکشائی کی گئی اورلاش کامعائنہ کیاگیا توثابت ہوگیاکہ میررضانے خودکشی نہیں کی گئی بلکہ اس پر بہت تشددکیاگیا، اس کوپیچھے سے گولی ماری گئی ۔ میں نے پہلے بھی مطالبہ کیاتھا جس ایم ایل او نے پہلی پوسٹ مارٹم تیار کی اس کوپکڑیں کہ اس نے کس کے کہنے پر اس قتل کوخودکشی قراردیا۔اسی طرح پولیس افسران کوپکڑیں ۔ جس طرح میررضاکے قاتلوںکوبچایاجارہاہے اسی طرح ایک سندھی نوجوان ناظم جوکھیوکوپیپلزپارٹی کے ایم این اے جوایک وڈیرہ تھااس نے اپنی نجی جیل میں تشددکرکے قتل کردیا، اس کی بیوہ فریادیں کرتی رہی لیکن ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث پیپلزپارٹی کے وڈیرے کوچھوڑدیاگیااوراس کی بیوی پر دباؤڈالاگیاکہ وہ قاتلوں کو سزا دینے کامطالبہ بند کرے۔
پمزاسپتال کے سانحے میں 14نومولود بچے جل کرراکھ ہوگئے ،اسپتال کی انتظامیہ اوروزارت صحت کے ذمہ داروںکوگرفتارکیوں نہیں کیاگیا، ان ذمہ داروںکوسزادینے کے بجائے مختلف عذرپیش کئے جارہے ہیں کہ آکسیجن ٹینٹ میں خرابی تھی، بچے اغواہوجاتے ہیں اسلئے دروازے بند تھے۔
یہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے اورمیں، میری رابطہ کمیٹی اورایک ایک کارکن پمزاسپتال کے سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے غمزدہ لواحقین کے غم میں شریک ہیں، ہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہید بچوںکوجنت الفردوس میں جگہ دے، ہم مطالبہ کرتے ہیںکہ اس سانحے کے ذمہ داروںکوگرفتار کیا جائے ۔
وزیراعظم شہبازشریف، ان کے وزراء صبح شام سعودی عرب، ایران، قطر اوردیگرممالک کادورہ کرتے ہیں لیکن اسلام آباد میں چند قدم کے فاصلے پر پمزاسپتال کے سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کے آنسوپونچھنے نہیں گئے ۔میں فوج کے حکام سے بھی کہتاہوںکہ آپ دوسرے ملکوںسے جاکر مطلوبہ فرد کوگرفتارکرلیتے ہیں لیکن پاکستان میں میررضاشہید، ناظم جوکھیو ، شاہزیب اوردیگربے گناہ قاتلوں کوگرفتارکیوںنہیں کرلیتے ؟
میں پنجاب سمیت ملک بھرکے عوام خصوصاً نوجوانوں،جین زی سے اپیل کرتاہوںکہ وہ آگے آئیں اورمیدان عمل میں آکرسانحہ پمزاسپتال کے شہیدوں اوردیگرمعصوم لوگوںکوانصاف دلانے کے لئے میدان عمل میں آئیے اورکسی دوسرے سانحے کاانتظار نہ کریں۔ اگرآپ باہرنہیں آئیںگے اور اپنی جانوںکی فکرکرتے رہیںگے تویادرکھئے کہ پاکستان مکمل غلامی میں چلاجائے گا۔ میں پی ٹی آئی کے کارکنوںخصوصاً جین زی سے کہوںگاکہ وہ عمران خان کی رہائی کے لئے میدان میں آکرجدوجہد کریں تاکہ ملک میں حقیقی انقلاب آسکے۔پاکستان کی بقاء اب قربانی مانگ رہی ہے لہٰذا کالجوںاور یونیورسٹیوں کے طلبہ طالبات کو چاہیے کہ وہ ملک کی خاطر میدان عمل میں آئیں۔ میری دعاہے کہ عمران خان جلد رہاہوں ، میراپاسپورٹ بھی بنے اورمیںبھی وطن واپس جاؤںتاکہ ہم ملکر پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاکراسکیں اورملک میں ایسانظام نافذ کریں جس میں کسی طاقتور کاتسلط نہ ہو بلکہ عوام کی حکمرانی ہواورسب برابرکے پاکستانی ہوں۔ 


الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 456  ویں فکری نشست سے خطاب
26  اگست 2026ئ


8/30/2026 12:07:45 PM