Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واقعہ کربلا ایثاروقربانی، صبرو رضا اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہےالطاف حسین


واقعہ کربلا ایثاروقربانی، صبرو رضا اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہےالطاف حسین
 Posted on: 6/27/2026

واقعہ کربلا ایثاروقربانی، صبرو رضا اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #لبيك_ياحٌسين_لبیک امام عالی مقام حضرت امام حسین اورکربلا کے دیگر شہیدوں کی عظیم اور لازوال قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی واقعہ کربلا ایثاروقربانی، صبرو رضا اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، امام عالی مقام حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں اپنا اور اپنے خاندان کاسر کٹانا گوارا لیکن یزید ملعون کی بیعت گوارا نہیں کی نواسہِ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء نے میدانِ کربلا میں بے مثال قربانی دے کر حق و باطل کے درمیان واضح تفریق کردی اور رہتی دنیا کیلئے مثال قائم کردی کہ طاقت رکھنے کے باوجود ذلت ورسوائی یزیدی باطل قوتوں کا مقدر رہے گی اور ہردور میں حسینیت کا پرچم بلند رہے گا، حسینیت کے پیروکار تاقیامت حضرت امام حسین اور دیگر معصومین کربلا کوخراج عقیدت اور سلام عقیدت پیش کرتے رہیں گے یوم عاشور کاتقاضا ہے کہ حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی تعلیمات کے مطابق انسانیت کااحترام کیا جائے اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر باطل قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا جائے میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مشائخ اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ محرم الحرام کے دوران ہر قسم کی تفریق سے بالاتر ہو کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں ،آپس میں اتحاد اور احترام انسانیت کو فروغ دیں ،مساجد ،امام بارگاہوں ،ایک دوسرے کے مذہبی جذبات اور جان ومال کی حفاظت کریں۔ الطاف حسین 26جون،2026ء

6/27/2026 7:45:25 AM