Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کوکس قانون کے تحت اغواکیاگیا؟ الطاف حسین


 ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کوکس قانون کے تحت اغواکیاگیا؟ الطاف حسین
 Posted on: 6/25/2026

ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کوکس قانون کے تحت اغواکیاگیا؟ الطاف حسین 

ایم کیوایم ایک قانون پسنداورپرامن جہوری جدوجہد کرنے والی جماعت ہے لیکن اس کے خلاف برسوں سے فوجی آپریشن کیاجارہاہے، ہماری پرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی جوسراسر غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔ 11جون 2026ء کوایم کیوایم کوجنم دینے والی طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او کے 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے بزرگ کارکنان کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقے میں واقع سینئر صحافی، یوٹیوبر اوروی لاگرتحسین عباسی کے پاکستان ٹائمز نیوزکے دفتر میں یو م تاسیس پرکیک کاٹنے کے لئے جمع ہوئے تھے کہ پولیس اوررینجرز نے ان کارکنوں کو چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔ان گرفتارکارکنان میں ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ،  رکن ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن محمدسلمان ایڈوکیٹ،سینئرصحافی، یوٹیوبرتحسین عباسی، بزرگ کارکنان عمرملک،محمدناصر، آفاق عالم،سید حمید پاشا،مرزا وسیم، سلیم شیخ، محمدحارث اورسینئرصحافی، یوٹیوبرتحسین عباسی کے 15سالہ بیٹے حسین علی شامل ہیں۔پولیس وانتظامیہ نے پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکوبھی سیل کردیا۔ایم کیوایم کے ان گرفتارشدگان پرایک جھوٹا مقدمہ قائم کردیاگیا اور سٹی کورٹ میں پیش کرنے کے بجائے سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ دیکرعدالتی تحویل میں جیل منتقل کردیا۔
ایم کیوایم کے وکلاء نے گرفتارشدگان کی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔توپولیس نے گرفتارشدگان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ بھی قائم کردیا۔ عدالت نے 20جون 2026کو  ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلمان ایڈوکیٹ کی ضمانت منظورکرلی اوران کی رہائی کاحکم دیا۔ 24جون 2026ء کوان دونوں کے ریلیز آرڈرجاری ہوئے۔جب سینٹرل جیل کراچی سے ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلمان ایڈوکیٹ کوریلیز کیا تو جیل کے دروازے پر موجود پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ اغواکرلیااورموبائل میں ڈال کر لے لئے۔ پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں نے موجود ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے وکلا سے بھی بدتمیزی کی۔ادریس علوی ایڈوکیٹ بیمار ہیں،بزرگ ہیں انہیں اورسلمان ایڈوکیٹ کولاپتہ کردیاگیا ہے، یہ سراسرظلم ہے۔ آخر پاکستان میں یہ کیا ہورہاہے؟ کس قانون کے تحت ہورہاہے؟ خدارا یہ ظلم بند کیاجائے، ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈوکیٹ اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکیاجائے، یہ گرفتاریوں اورجبری گمشدگی کاسلسلہ بند کیاجائے۔ اورحضرت علیٰ کرم اللہ وجہہ کے اس قو ل کویادرکھاجائے کہ حکومت کفرسے تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم وجبراورانصافی سے قائم نہیں رہ سکتی۔میں تمام ترجبروستم کے باوجود کام کرنے والے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلاکو سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ 

الطا ف حسین 
ٹک ٹاک پر 421  ویں ہنگامی فکری نشست سے ٰخطاب
24جون 2026ء  



6/27/2026 7:44:26 AM