Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

The Pakistani nation is not ready to recognize Israel


 Posted on: 5/30/2026

 فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام تک پاکستان کواسرائیل کوتسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ 
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی جانب سے کرائے گئے پول میں 96فیصدسے زائد عوام کی رائے

اسرائیل کوتسلیم کرنے یانہ کرنے کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ٹک ٹاک پر کرائے گئے پول میں 96 فیصد سے زائد عوام نے رائے دی ہے کہ فلسطین کی آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام تک پاکستان کواسرائیل کوتسلیم نہیں کرناچاہیے۔ 
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے جمعے کوٹک ٹاک پر اپنی 409  ویں نشست میں امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے معاہدے اورمشرق وسطیٰ میں امن کے لئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو ابراہم اکارڈ میں لازماً شامل ہونے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط رکھنے کے معاملے پر انتہائی اہم خطاب کیا۔ اس فکری نشست میں انہو ں نے عوام سے رائے لینے کے لئے ایک پول بھی کرایااوراس میں عوام کے سامنے یہ سوال رکھاگیاکہ آیا، 
 ”جب تک فلسطین آزاد ریاست نہیں بنتا، تب تک کیا پاکستان کو اسرائیل کوتسلیم کرنا چاہیے؟“ 
اس پول پر 96.12 فیصد حاضرین نے”نہیں“میں و وٹ ڈالاجبکہ 3.88 فیصدحاضرین نے”ہاں“ میں رائے دی۔ 
پول میں ووٹنگ کے بعد جناب الطا ف حسین نے پول کا نتیجہ بھی عوام کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے نتیجہ دکھاتے ہوئے بتایا کہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جب تک فلسطین کی آزاداورخودمختارریاست قائم نہیں ہوجاتی اس وقت تک پاکستا ن کواسرائیل کوکسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرناچاہیے۔ ان کاتناسب 96.12  فیصد ہے۔ جبکہ 3.88 فیصد یعنی 4 فیصد سے بھی کم لوگوں نے رائے دی ہے کہ ہاں، فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کوتسلیم کرلیناچاہیے۔
 جناب الطاف حسین نے مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے پول میں عوام نے فیصلہ سنادیاہے کہ جب تک فلسطین کی آزاداورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی اوراسے ایک آزاداورخودمختارریاست کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی رکنیت نہیں مل جاتی اس وقت تک پاکستان کوکسی بھی صورت میں اسرائیل کوتسلیم نہیں کرناچاہیے۔
اس موقع پر فکری نشست کے شرکاء نے بھی فرداًفرداًاپنے جذبات کااظہارکیا اوراس انتہائی اہم معاملے پر پول کرانے اورعوام سے ان کی رائے لینے پر جناب الطا ف حسین کومبارکباد پیش کی۔



5/30/2026 6:45:26 AM