Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کیمپس میں پولیس اسٹیشن منتقل کر نا اعلیٰ تعلیمی ادارے کو تباہ کرنا ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کیمپس میں پولیس اسٹیشن منتقل کر نا اعلیٰ تعلیمی ادارے کو تباہ کرنا ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 5/20/2026

 کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کیمپس میں پولیس اسٹیشن منتقل کر نا اعلیٰ تعلیمی ادارے کو تباہ کرنا ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 حکومت سندھ ایک منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں اور پورے نظام تعلیم کو تباہ کررہی ہے
 پولیس اسٹیشن کو وفاقی اردو یونیورسٹی سے فی الفور کہیں اور منتقل کیاجائے۔رابطہ کمیٹی 

 
لندن……20 مئی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کیمپس میں پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یونیورسٹی میں پولیس اسٹیشن منتقل کرنا یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں کوتباہ کرنا ہے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری کردہ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے جامعات حکومت سندھ کے زیرانتظام آئی ہیں یونیورسٹیوں اورکالجوں کی تنزلی کاعمل شروع ہوگیاہے،و فاقی اردویونیورسٹی بھی مختلف مسائل اورناانصافیوں کا کاشکار ہے،اس کے اساتذہ کوکئی  ماہ سے تنخواہیں ادانہیں کی گئی ہیں،یونیورسٹی اپنے جائزفنڈز سے محروم ہے اوراب حکومت سندھ نے وفاقی یونیورسٹی کے کیمپس میں عزیزبھٹی پولیس اسٹیشن کو منتقل کردیا ہے۔ پولیس اسٹیشن کاانویسٹی گیشن ونگ اورمختلف سیکشن یونیورسٹی میں منتقل کئے جاچکے ہیں جبکہ ایس ایچ او کے آفس اوردیگردفاترکی منتقلی کی جارہی ہے،یونیورسٹی میں تھانہ منتقل کئے جانے کے بعد وہاں ملزمان کو تفتیش کے لئے لایا جارہا ہے اور عوام بھی مقدمات اورشکایات کے سلسلے میں وہاں آرہے ہیں۔اس طرح وفاقی اردویونیورسٹی ایک پولیس اسٹیشن بن گئی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلبہ وطالبات میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت کراچی سمیت سندھ بھرکے تعلیمی اداروں اور پورے نظام تعلیم کو تباہ کررہی ہے۔ وفاقی یونیورسٹی میں تھانہ منتقل کرنا اس کی تازہ مثال ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ پولیس اسٹیشن کو وفاقی یونیورسٹی سے فی الفور کہیں اور منتقل کیا جائے اوریونیورسٹیوں اورکالجوں کوتباہ کرنے والے اقدامات بند کئے جائیں۔ 


5/20/2026 3:16:01 PM