Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عید الفطرآرہی ہے،ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اورتمام گرفتاربلوچوں کورہا کیاجائے ۔ تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کورہاکیاجائے


عید الفطرآرہی ہے،ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اورتمام گرفتاربلوچوں کورہا کیاجائے ۔ تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کورہاکیاجائے
 Posted on: 3/29/2025

عید الفطرآرہی ہے،ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اورتمام گرفتاربلوچوں کورہا کیاجائے ۔ تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کورہاکیاجائے
 جن قیدیوں کی رہائی میں ایک سے تین ماہ کاعرصہ باقی ہے ، ان کی بقیہ سزائیں معاف کردی جائیں تاکہ وہ بھی گھروالوں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں
 سرداراخترمینگل کے لانگ مارچ کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتاہوں
……………………………………………

میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل کی جانب سے کئے جانے والے لانگ مارچ کوروکنے کے لئے گزشتہ روز کئے گئے کریک ڈاؤن کی شدیدمذمت کرتاہوں۔ 
سرداراخترمینگل نے گزشتہ دنوں گرفتارکی گئی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کی رہائی اوردیگر جبری گمشدہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے جمعہ کووڈھ سے کوئٹہ تک کے لئے لانگ مارچ شروع کیا تھالیکن حکومت نے ایک طرف تواس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات تک عوام کی رسائی روکنے کے لئے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کی تودوسری طرف راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ لانگ مارچ مستونگ کے قریب لکپاس کے مقام پر پہنچاتووہاں لانگ مارچ کے شرکاکوروکنے کے لئے ان پر شیلنگ کی گئی اوران کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں اورمتعددافراد کوگرفتارکرلیاگیا۔ 
میں سمجھتاہوں کہ اگر اخترمینگل کے اس پرامن لانگ مارچ کوئٹہ پہنچنے دیا جاتا،وہ وہاں اپنے مطالبات پیش کرتے ،حکومت ان سے بات چیت کرلیتی اورگرفتاربلوچ خواتین کورہاکردیتی تواس میں کوئی حرج نہیں ہوتالیکن حکومت نے اس لانگ مارچ کوروکنے کے لئے کریک ڈاؤن کرکے صورتحال کومزید کشیدہ کردیا۔ 
 میں نے تین روز قبل بھی اپنے وڈیوبیان میں حکمرانوں سے ہاتھ جوڑکراپیلیں کی تھیں کہ وہ تمام لوگوں کو بلائیں، گول میز کانفرنس کریں، سب کی بات سنیں۔ عید آرہی ہے ، عمران خان سمیت تمام گرفتارسیاسی رہنماؤںاورلاپتہ افرادکورہاکردیں۔ لیکن افسوس کہ میری بات نہیں سنی گئی۔ اگرمیری بات پر توجہ دی جاتی توصورتحال اس قدرکشیدہ نہ ہوتی۔
حکمرانوں کوسمجھناچاہیے کہ جب عوامی جذبات کوطاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے تو انسانوں کے جذبات طوفانی لہروں کی طرح ہوجاتے ہیں اوراگرایساہوجائے توپھرعوامی سیلاب کوکسی بھی طاقت سے روکناناممکن ہوجاتاہے۔ 
میں سمجھتاہوں کہ ملک اللہ کی نعمت ہوتاہے اوراس نعمت کی قدرعوام کوبھی کرناچاہیے، حکمرانوں کوبھی اور ریاست کے تمام اداروںکوبھی ۔ سب کافرض ہے کہ وہ ملک کی قدرکریں، ملک کے عوام کے جذبات کا احترام کریں ۔جہاں عوام کے جذبات، ان کی خواہشات اورامنگوں کااحترام کیاجاتاہے اورحقیقی جمہوریت کاراج ہوتاہے وہ ملک ترقی کی معراج پر پہنچ جاتے ہیں۔ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اورماں کافرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کی بات سنے اوران کے احساسات و جذبات کاخیال رکھے۔ 
میں ایک بارپھرحکمرانوں اورطاقت و اختیار رکھنے والے ریاستی اداروں سے اپیل کرتاہوں کہ عید الفطرآرہی ہے،ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اورتمام گرفتاربلوچوںکورہاکریں۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ گرفتارکئے گئے تمام سیاسی رہنماؤں، سیاسی کارکنوں کورہاکریں، اگران پر مقدمات ہیں توانہیں ضمانت پر رہاکردیں،تاکہ وہ عدالت میں اپنے مقدمات کاسامناکریں لیکن کم از کم وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ عیدتومناسکیں۔ اسی طرح دیگر قیدیوں ، جن کی رہائی میں ایک سے تین ماہ کاعرصہ باقی ہے ، ان کی بقیہ سزائیں معاف کردی جائیں اورانہیں بھی رہاکردیاجائے تاکہ وہ بھی گھروالوں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔ یہ حکمرانوں کی طرف سے ان قیدیوں کے لئے عید کاتحفہ ہوگا۔ 

الطاف حسین 
230ویں فکری نشست سے خطاب
28مارچ 2025ئ



4/4/2025 11:21:00 AM