Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا وفد بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام پشتون قومی گرینڈ جرگہ میں شرکت کے لئے خیبرایجنسی پہنچ گیا


ایم کیوایم کا وفد بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام پشتون قومی گرینڈ جرگہ میں شرکت کے لئے خیبرایجنسی پہنچ گیا
 Posted on: 10/11/2024
ایم کیوایم کا وفد بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام پشتون قومی گرینڈ جرگہ میں شرکت کے لئے خیبرایجنسی پہنچ گیا

وفد میں ایم کیوایم کی صوبائی کمیٹی کے رکن انورخان ترین ، ڈاکٹرسلمان بخاری اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ساتھی شامل ہیں

خیبرایجنسی…11  اکتوبر2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کا ایک وفد  بانی و قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے پشتون قومی گرینڈ جرگہ میں شرکت کے لئے خیبرایجنسی پہنچ گیا ہے۔ وفد میں ایم کیوایم کی صوبائی کمیٹی کے رکن انورخان ترین ، ڈاکٹرسلمان بخاری اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ساتھی شامل ہیں۔ پشتون قومی جرگہ میں شرکت کے لئے ایم کیوایم کاایک وفد صوبائی کمیٹی کے رکن انورخان ترین کی قیادت میں کراچی سے خیبرپہنچا ہے جبکہ دوسراوفد مالاکنڈ سے ڈاکٹرسلمان بخاری کی سربراہی میں جرگہ میں پہنچاہے ۔ انورخان ترین اورڈاکٹرسلمان بخاری نے جرگہ میں پہنچ کرپشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤ ں، کارکنوں اورمختلف قبائل کے عمائدین سے ملاقات کی اورانہیں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پشتون قومی جرگہ کی بھرپورحمایت ،تعاون اوریکجہتی کاپیغام پہنچایا۔  پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤ ں، کارکنوں اور قبائلی عمائدین نے پشتون قومی جرگہ میں شرکت پر ایم کیوایم کے وفد کازبردست خیرمقدم کیااورجرگہ میں ایم کیو ایم کا وفد بھیجنے پرایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کاخصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الطاف بھائی نے ہرموقع پر پشتون تحفظ موومنٹ اورپشتونوں کاساتھ دیا ہے اورپشتون قومی جرگہ کے انعقاد کے سلسلے میں الطاف بھائی نے جس طرح بھرپوراندازمیں پشتون قوم کے لئے آوازاٹھائی ہے اس پر پشتون قوم ان کی شکر گزار ہے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنماؤں انورخان ترین اورڈاکٹرسلمان بخاری نے پی ٹی ایم کے رہنماؤ ں، کارکنوں اور قبائلی عمائدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین صرف مہاجروں ہی کے لیڈر نہیں بلکہ وہ مہاجروں کے ساتھ ساتھ پشتونوں، بلوچوں،سندھیوں، سرائیکیوں، پنجابیوں، کشمیریوں، گلگتیوں او ر  بلتستانیوں سمیت تمام مظلوموں کے لئے ہر سطح پر بھرپور آوازاٹھارہے ہیں اوروہ یہی چاہتے ہیں کہ تمام مظلوم قوموں کے جائزحقوق کااحترام کیاجائے ،انہیں ان کاجائزحق ملے ،کسی بھی قوم کے ساتھ ریاستی جبر نہ کیاجائے بلکہ ان کے زخموں پر مرہم رکھاجائے۔ 
٭٭٭٭٭


12/21/2024 6:56:27 AM