Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

۔پاکستان میں اعلانیہ مارشل لاء نافذ کئے بغیر غیرآئینی طورپر مارشل لاء نافذ ہےالطاف حسین


۔پاکستان میں اعلانیہ مارشل لاء نافذ کئے بغیر غیرآئینی طورپر مارشل لاء نافذ ہےالطاف حسین
 Posted on: 9/14/2024
۔پاکستان میں اعلانیہ مارشل لاء نافذ کئے بغیر غیرآئینی طورپر مارشل لاء نافذ ہےالطاف حسین


اسٹیبلشمنٹ نے جس طرح پاکستان کے تمام سیاسی ،انتظامی ،معاشی اوراقتصادی نظام کواپنے کنٹرول میں کرلیاہے اس کے بعد پاکستان اب ایک مقبوضہ ملک بن چکاہے اورملک کے25کروڑ عوام اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں غلام بن گئے ہیں۔پاکستان میں اعلانیہ مارشل لاء نافذ کئے بغیر غیرآئینی طورپر مارشل لاء نافذ ہے اورفوج کی جانب سے ڈنڈے کے زورپر مارشل لائی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہبازشریف اور پیپلزپارٹی سمیت موجودہ حکومت کی اتحادی جماعتیں،اسٹیبلشمنٹ کے ان غیرآئینی، غیرقانونی اور ناجائز اقدامات کی حمایت کررہی ہیں ۔ 
پاکستان کومقبوضہ ملک بنانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے سپرپاورز سے سرٹیفکیٹ بھی لے لیاہے۔ آئینی ترامیم کاعمل بھی ملک کومکمل طورپراپنے کنٹرول میں لینے کے انہی مقاصد کاحصہ ہے۔ فوج کے طے شدہ منصوبے کے تحت مجوزہ آئینی ترامیم میں ججوں کی تعداد اور مدت ملازمت میں توسیع کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس کی تقرری کے طریقہ کار میں بھی ترمیم لائی جارہی ہے جس کے تحت اب چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تقرری سینیاریٹی کے بجائے وزیراعظم کی صوابدید پر کی جائے گی اورجس طرح آرمی چیف کی تقرری کے لئے 5یا7جرنیلوں میں سے کسی کاانتخاب کرلیاجاتاہے اسی طرح اب اس مجوزہ ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری بھی حکومت کی صوابدید پرہوگی کہ وہ 5  یا 7ججوں میں سے جس جج کوپسندکرے اسے ملک کی سب سے بڑی اورآئینی عدالت عظمی کا چیف جسٹس مقررکردے چاہے وہ سینئرترین ہو یانہ ہواورمیرٹ پر پورااترتاہو یانہ ہو۔ اس آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تقرری کااختیار اس نام نہاد حکومت کودیدیاجائے گاجو خود فارم 47 کے ٹینکوں پر بیٹھ کرجعلی اورغیرقانونی طریقے سے لائی گئی ہے ۔ 
یہ ترامیم آئینی، قانونی اورجمہوری نہیں بلکہ چنگیزی ،فرعونی،نمرودی اورشدادی ترامیم ہیں۔ ان آمرانہ ترامیم کے لئے حکومت کودوتہائی اکثریت کی حمایت نہیں مل رہی ہے تواس کے حصول کے لئے فوج، آئی ایس آئی ، ایم آئی اوردیگرایجنسیز استعمال کی جارہی ہیں، حمایت پر مجبور کرنے کے لئے PTI کے ارکان اسمبلی پر دباؤڈالاجارہاہے، انہیں اغواکیاجارہاہے، جوارکان اسمبلی گھروں پر نہیں مل رہے ہیں ان کے بیوی بچوں تک کواغواکیاجارہاہے۔ آخر کونسے آئین میں لکھاہے کہ جو آپ کی مجوزہ ترامیم کی حمایت کرنے پر راضی نہ ہوں توان کے بیوی بچوں کواٹھالو؟ جولوگ یہ ترامیم کررہے ہی ںوہ ظالم اورجابرہیں اور جمہوریت کے قاتل ہیں۔ 
آج پاکستان آج آرمی کے ہاتھوں مکمل طورپرمقبوضہ اورمفتوحہ ملک بن چکاہے اوراس قبضے کے تحفظ کے لئے عدلیہ پربھی مکمل قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
میں پاکستان کے عوام سے کہتاہوں کہ پاکستان ہی مقبوضہ نہیں بلکہ آپ بھی غلام بن چکے ہیں،وقت کاتقاضہ ہے کہ خاموشی اختیارکرنے کے بجائے اپنی آزادی کے لئے باہرنکلیں، پرامن احتجاج کریں اورپاکستان کی آزادی کے لئے جہادکریں۔
الطاف حسین
(ٹک ٹاک پر 113ویں فکری نشست سے خطاب)
14ستمبر2024ئ



10/11/2024 2:56:04 PM