Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وہ جس پہ مرنا گوارا ہے ۔۔۔۔تحریر:۔ ڈاکٹر صبا قاسم

 Posted on: 9/18/2014   Views:2787
نعرہ زن ہے اعتماد۔۔۔ہم نہ ہوں ہمارے بعد، الطاف الطاف، یہ نعرہ مستانہ کراچی ، حیدرآباد اور سندھ دھرتی کی سرحدیں عبورکرتا ہوا پاکستان بھر کے شہروں، قصبوں ، دیہاتوں اور گوٹھوں میں گونج رہا ہے ، ہرگزرتے دن کے ساتھ ساتھ شمع الطاف کے پروانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور پوری دنیا اس پر ریسرچ کررہی ہے کہ ایک غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی جماعت ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین جو گزشتہ 22 برسوں سے اپنے ملک، اپنے شہر، اپنی گلیوں اور اپنے ساتھیوں سے دورہیں، قیادت اور کارکنان کے درمیان جسمانی فاصلہ حائل ہے لیکن یہ فاصلہ قیادت کی کارکنان سے اورکارکنان کی قیادت سے محبت کم نہیں کرسکااورپاکستان کی تاریخ میں عقیدت اور محبت کے یہ نرالے اور انوکھے انداز پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کیے ہوئے ہیں ۔ 
اللہ تعالیٰ بڑا مہربان، غفورالرحیم اور بے نیاز ہے ،مظلوموں کا حامی وناصر ہے ،جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر مہربان ہوتا ہے تو انہی کے درمیان سے ایک بے لوث، مخلص ، بے غرض اور بے باک قیادت پیداکرتا ہے اور پھر عوام الناس کے دلوں میں اس قیادت کیلئے عقیدت اور محبت بھی پیدا کردیتا ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ نے دیکھا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں پر ان کے اجداد کے بنائے ہوئے ملک میں ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، انہیں حقوق سے محروم کیاجارہا ہے ، انہیں زندہ رہنے اور زندگی گزارنے کے مواقع میسر نہیں ہیں اور کوئی ان مظلوموں کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنے کو تیار نہیں ہے تو رب العزت نے حقوق سے محروم اور استحصال کا شکار عوام کی مدد کیلئے ان کے درمیان سے ایک قیادت قائد تحریک جناب الطا ف حسین کو منتخب کیااور مجبوروبے کس اورظلم کا شکار عوام کے دلوں میں جناب الطاف حسین کی محبت کی شمع روشن کردی۔ یہ بے لوث اور بے باک قیادت مظلوم طبقہ کیلئے عطیہ خداوندی ہے جس پر اللہ تعالیٰ کاجتنا بھی شکر اداکیاجائے کم ہے ۔ 
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بڑے بڑے سیاسی رہنما گزرے ہیں لیکن کارکنان وعوام عقیدت اورمحبت کا جو گوہرنایاب قائد تحریک جناب الطاف حسین کو حاصل ہے وہ کسی بھی سیاسی رہنما کو حاصل نہیں ہے ، قائد تحریک ببانگ دہل اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکرادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہوں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنے ساتھیوں کے سچے پیار اور محبت کی دولت سے نوازا ہے اور دنیا بھر کی دولت رکھنے کے باوجودسچا پیار خریدا نہیں جاسکتا۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین اپنے کارکنان پر ناز کرتے ہیں اور اپنے کارکنان پر فخرکرتے ہیں اسی طرح شمع الطاف کے پروانے کارکنان بھی اپنے قائد سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکرتے ہیں اور فخریہ کہتے ہیں ’’ وہ جس پہ مرنا گوارا ہے ۔۔۔میرا قائد ہے‘‘ 
عقیدت ومحبت کے اس انداز نے ایم کیوایم دشمن عناصر کی ہرسازش کو ناکام بنایا ہے ، ایم کیوایم کو کچلنے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے استحصالی قوتوں نے کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی، ایم کیوایم کی قیادت پر جھوٹے مقدمات قائم کیے ، جناب الطاف حسین کے خلاف منفی اور شرانگیز پروپیگنڈے کیے لیکن جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھنے والوں نے استحصالی قوتوں اور سازشی عناصر کے مکروہ عزائم کو ناکام بنادیا، محبت وعقیدت کے اظہار کی پاداش میں ایم کیوایم کے کارکنان کو خاک وخون میں نہلایا گیا، جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل کیا گیا، ٹارچرسیلوں میں بدترین اذیت کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا لیکن انکے دلوں سے جناب الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کیاجاسکا۔ آج بھی حالات کے جبر کا شکار بے لوث، مخلص ، جانثاراور وفادارکارکنان جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکرتے ہیں اور ان کے اشارے پر کبھی شعلہ اور کبھی شبنم بن جاتے ہیں ، عقیدت اور محبت کی یہ لازوال مثال دنیا کی تاریخ میں کم ہی نظر آتی ہے ۔ آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ ہے ، تمام تحریکی ساتھیوں کو جشن نوروز مبارک ہو۔