Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
. یکجہتی ریلی
Posted on: 2/26/2014
Views:
1997
یکجہتی ریلی
تحریر:۔ قاسم علی رضاؔ
کہتے ہیں حوصلے سے حوصلہ اور ہمت سے ہمت جنم لیتی ہے ۔ ہمت وبہادری کا مظاہرہ کرنا اور خوف ودہشت کا شکار لوگوں کے دلوں میں ہمت وحوصلے کی شمع روشن کرنا آسان بات نہیں ہے ۔جس معاشرے میں جبروتشدد،دھونس دھمکی اور بربریت کے ذریعہ کوئی گروہ اپنا عقیدہ دوسروں پرمسلط کرناچاہے اور مخالفت کرنے والوں کی گردنیں کاٹ دے ایسے ماحول میں ظلم کو ظلم کہنا اور ظالموں کے خلاف بہادری سے سینہ سپرہوجانا کوئی معمولی بات نہیں ہے اورغیرمعمولی لوگ ہی غیرمعمولی کام انجام دیا کرتے ہیں۔ طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے مسلح افواج ، رینجرز، ایف سی اورپولیس افسران واہلکاروں کے لواحقین سے اظہارہمدردی اور طالبان دہشت گردوں سے نبردآزما قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے تحت کراچی میں فقید المثال ’’یکجہتی ریلی‘‘ کاانعقاد کیا گیاجس میں مختلف مکاتب فکر، قومیتوں ، برادریوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے عملی شرکت کرکے پوری دنیا پرواضح کردیا کہ پاکستان کے روشن خیال ، ترقی پسند اورلبرل عوام مذہبی جنونیت اور طالبان کی خودساختہ شریعت کے خلاف ہیں۔ ایم کیوایم ،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں منفرد فکروفلسفہ اور طرزسیاست کی حامل جماعت ہے ، اس جماعت کا نظم وضبط مثالی ، جماعت سے وابستہ کارکنان وعوام کا جذبہ منفرد اورحوصلہ چٹانی ہے ۔یکجہتی ریلی نے پاکستان بھرکے عوام کے جذبہ حب الوطنی کو بیدار کرکے ان میں عزم وحوصلے کی ایسی روح پھونک دی ہے جس سے پاکستان دشمنوں کی صفوں میں ایک ہیجان بپا ہوگیا ہے۔ مختصر نوٹس پر بڑے بڑے اور تاریخ ساز اجتماعات منعقد کرنا ایم کیوایم کا طرہ امتیاز ہے لیکن گزشتہ دنوں کراچی میں محض 36 گھنٹے کے نوٹس پرمنعقد کی جانے والی یکجہتی ریلی کو رینجرز اورپولیس کی جانب سے قدرکی نگاہ سے دیکھنا اس بات کاثبوت ہے کہ ایم کیوایم نے جس عظیم مقصد کیلئے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اسے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔ بلاشبہ حبس، گھٹن اور خوف کے ماحول میں ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی ملک بھرکے روشن خیال عوام کیلئے حوصلہ افزاء اورٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ۔یقیناًاس اظہاریکجہتی کے فقیدالمثال مظاہرہ صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر کے محب وطن عوام کو خوف ودہشت کے ماحول سے نکالنے کیلئے عمل انگیز کاکام کرے گا۔ایم کیوایم کی ریلی جہاں دہشت اوربربریت کی علامت طالبان کیلئے کھلا چیلنج ہے وہیں کراچی کے عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شاہراہ قائدین پر جمع کر واضح کردیا کہ بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اور ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہے۔ اس ریلی میں تاحدنگاہ تک شریک عوام کی شرکت اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ محب وطن پاکستانی تمام ترسیاسی و نظریاتی اختلافات کے باوجودملک کی سلامتی ودفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط ومتحد ہیں۔ یکجہتی ریلی سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں ہم نے پراکسی وار کیلئے جن عسکری تنظیموں اورطالبان کو بنایا تھا آج وہی مونسٹر بن کر مسلح افواج، رینجرز، ایف سی ،لیویز اورپولیس کے افسران اور جوانوں کو ذبح کررہے ہیں اورانکے سرتن سے جدا کرکے ان کی لاشوں کی بے حرمتی کررہے ہیں۔ یہ طالبان دہشت گرد ،پاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہماری شرائط پر بات کرواور ہماری شریعت کومانو۔ الحمد للہ ہم مسلمان ہیں اورہمیں طالبان نے مسلمان نہیں بنایا،پاکستانی قوم نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ کسی بھی کلاشنکوف بردار، ڈنڈا بردار اور بارود بردار شریعت کو تسلیم نہیں کرتے اورمساجد، امام بارگاہوں، غیرمسلموں کی عبادت گاہوں، بزرگان دین کے مزارات، بازاروں ، اسکولوں اوردفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے مسلح افواج کے سربراہان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج، سفاک دہشت گردوں کے خلاف قدم بڑھائے ،ایک ایک پاکستانی ان کے ساتھ ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی انتہائی خطرے میں ہے اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے ہی طالبان کو آگے لایا جارہا ہے، اگرپاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے مسلح افواج ، حکومت اور عوام ایک صفحہ پر نہ آئے اورمتحدہوکر باہر نہ نکلے تو خدانخواستہ پاکستان دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔ جناب الطاف حسین ماضی میں بھی طالبانائزیشن اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے ارباب اختیار اور عوام کو آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے انکی باتوں اورخدشات پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کا ہرشہر طالبان دہشت گردوں کی گھناؤنی کارروائیوں سے لہو لہو ہے، ہزاروں گھروں میں ماتم بپا ہے، نمازی مساجدوامام بارگاہوں میں عدم تحفظ کاشکار ہے ، اسکولوں میں بم دھماکے کرکے معصوم بچیوں کو تعلیم سے محروم کیاجارہا ہے ، بزرگان دین کے مزارات اورمقدس مقامات کی زیارت کرنے والے زائرین اوربازاروں میں عام شہری دہشت گردی کا نشانہ بناہوا ہے ۔اگرچہ بہت ساپانی پلوں سے بہہ چکا ہے تاہم ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی مایوسی کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں امید کی کرن ثابت ہوئی ہے اور اتحادویکجہتی کے عظیم الشان مظاہرے کے باوجود پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں نے قومی بقاء وسلامتی کیلئے راست اقدامات نہیں اٹھائے اورطالبانائزیشن کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو اس عفریت سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔یہ حقیقت ہے کہ دنیا کے کسی بھی ممالک کی فوج تنہاکوئی جنگ نہیں جیت سکتی ، جنگ میں کامیابی کیلئے ماہرسے ماہر فوج کوبھی عوامی تعاون اور حمایت درکارہوتی ہے ۔ ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی سے دنیا بھر میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اورپاکستان کی سلامتی وبقاء کی جدوجہد میں مسلح افواج اور پاکستان کے روشن خیال عوام ایک نکتہ پرمتفق اور متحد ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کی دیگر سیاسی ومذہبی جماعتیں بھی اسی اتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں کیونکہ یہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی وبقاء کیلئے اتحاد کے مظاہرے کا وقت ہے اس وقت ہمیں پاکستان کوداخلی طور پرمضبوط ومستحکم بنانے کی ضرورت ہے داخلی طور پر مضبوط ومستحکم پاکستان کودنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکے گی ۔اس وقت پوری قوم کا ایک ہی عزم ہونا چاہیے کہ پاکستان ہے تو ہم اور ہماری سیاست ہے اگرخدانخواستہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کوخطرہ ہوا تو نہ ہم ہوں گے اور نہ ہی ہماری سیاست اورحکومت ہوگی۔
اے وطن تونے پکارا تو چلے آتے ہیں تیرے بیٹے ، تیرے جانباز چلے آتے ہیں ہم سے واقف ہے یہ دریا ،یہ سمند ر یہ پہاڑ ہم جوبڑھتے ہیں تو بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں *****
Back to Conversion Tool
Website Hosting | Back to Home Page
Historical speech of Mr Altaf Hussain on13th Foundation Day of MQM hel
...
16 Nov 2024
پشتون تحفظ موومنٹ کےسربراہ منظور پشتین کے خلاف PTM کے شہیدکارکنان کے ق
...
14 Nov 2024
Important video briefing of Muttahida Qaumi Movement Coordination Comm
...
14 Nov 2024
پاکستان میں جمہوریت کی بقا، انصاف کے نظام اور عدلیہ کی آزادی کے لئے عم
...
13 Nov 2024
دنیا کا پہلااورانوکھاملک”پاکستان “
...
12 Nov 2024
Important MQM Canada Video Meeting - Canada, Nov 11, 2024
...
11 Nov 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان اب SCSC یعنی Selected Compromised Supreme Court
...
11 Nov 2024
MQM Canada Important Video Briefing
...
11 Nov 2024
Video Briefing Of MQM UK Organising Committee Members.
...
10 Nov 2024
MQM UK and MQM USA Important Video Briefing
...
09 Nov 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us