Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم عاشورکے موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کراچی سمیت ملک بھرمیں نکلنے والے تعزیوں اور ماتمی جلوسوں میں شرکت ، کیمپوں کے انعقاداور عزادارانِ حسین کو طبی امداد فراہم کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں،رضاکاروں، ارکان پارلیمنٹ ، رابطہ کمیٹی اور تمام تنظیمی ذمہ داروں کو الطاف حسین کازبردست خراج تحسین


یوم عاشورکے موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کراچی سمیت ملک بھرمیں نکلنے والے تعزیوں اور ماتمی جلوسوں میں شرکت ، کیمپوں کے انعقاداور عزادارانِ حسین کو طبی امداد فراہم کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں،رضاکاروں، ارکان پارلیمنٹ ، رابطہ کمیٹی اور تمام تنظیمی ذمہ داروں کو الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
 Posted on: 11/26/2012
یوم عاشورکے موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کراچی سمیت ملک بھرمیں نکلنے والے تعزیوں اور ماتمی جلوسوں میں شرکت ، کیمپوں کے انعقاداور عزادارانِ حسین کو طبی امداد فراہم کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں،رضاکاروں، ارکان پارلیمنٹ ، رابطہ کمیٹی اور تمام تنظیمی ذمہ داروں کو الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
ایم کیوایم کے کارکنوں ،رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں نے تمام ترخطرات کے باوجود فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے بڑھ چڑھ کرکام کیا
ایم کیوایم کی جدوجہدکامقصد امن وبھائی چارے کافروغ اورانسانیت کی خدمت ہے۔الطاف حسین
لندن :۔۔۔ 26 ،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے یوم عاشورکے موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرمیں نکلنے والے عزاداری اورتعزیوں کے جلوسوں میں شرکت اورکیمپوں کے انعقاداور عزادارانِ حسین کو طبی امداد فراہم کرنے پر ملک بھرمیں ایم کیوایم کے یونٹوں، سیکٹروں ، زونوں اورضلعوں کے کارکنوں، عہدیداروں،رضاکاروں،اراکین رابطہ کمیٹی ،ارکان پارلیمنٹ اورتنظیمی کمیٹی سمیت تمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے تمام شہروں میں ایم کیوایم کے یونٹوں،سیکٹروں اورملک بھرکے تمام زونوں کے کارکنوں، ذمہ داروں ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، حق پرست وزراء ،تنظیمی کمیٹی سمیت تمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عشرہ ء محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کیلئے جوکوششیں کیں خصوصاً یوم عاشورپرملک کے تمام شہروں میں نکالے جانے والے تعزیوں اورماتمی جلوسوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے تمام ترخطرات کے باوجود شرکت کرکے جس طرح بڑھ چڑھ کر کام کیا،اسی طرح ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اپنے طبی امدادی کیمپوں میں عزاداروں کوجس طرح طبی امدادفراہم کی اس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں، ذمہ داروں ،رہنماؤں اورحق پرست نمائندوں نے تمام ترخطرات کے باوجود فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جس طرح بڑھ چڑھ کرکام کیاہے اس نے ایک بارپھرثابت کردیاہے کہ ایم کیوایم کی جدوجہدکامقصد امن وبھائی چارے کافروغ اورانسانیت کی خدمت ہے ۔ انہوں نے تمام کار کنوں اورذمہ داروں کوشاباش پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے انسانیت کی خدمت کی ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کواس کا بہترین اجردے گا۔

سینئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر کی گاڑی سے بارود ی مواد کی برآمدگی آزاد صحافت کے اوپر قدغن اور کھلا حملہ ہے ، الطاف حسین 
یہ حملہ حامد میر پر ہی نہیں بلکہ آزاد صحافت سے وابستہ ہر فرد پر کیا گیا ہے 
صحافی برادری سے وابستہ افراد کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں 
لندن۔۔۔26، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سینئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر کی گاڑی کے نیچے سے بارودی مواد کی برآمدگی پر گہر ی تشویش کااظہار کیا ہے اور اس مذموم کارروائی کو آزادصحافت کے اوپر قدغن اور کھلا حملہ قرار دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حامد میر اور ان کی گاڑی کو دھماکہ خیز بارودی مواد سے اڑانے کی مذموم کارروائی سچ اور حق کی آواز کو دبانے اور صحافی برادری سے وابستہ افراد کو حق و سچ کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب یہ حملہ حامد میر پر ہی نہیں بلکہ آزاد صحافت سے وابستہ ہر فرد پر کیا گیا ہے اور ایم کیوایم اس حملے کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ ہے اور دہشت گردوں کی پرزور مذمت کرتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ حامد میر کی گاڑی سے بارودی مواد کی برآمدگی کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، حامد میر سمیت صحافی برادری سے وابستہ افراد کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس مذموم کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

ملیر کے علاقے محبت نگر میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ،بم دھماکوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے محرم الحرام کا تقدس پامال کرنے والے 
دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرا ر واقعی سزا دی جائے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔26، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملیر کے علاقے محبت نگر میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے مہینے میں بم دھماکوں کی کارروائیاں کرکے بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد مسلمانوں کے مختلف مسالک کے درمیان فرقہ واریت چاہتے ہیں اور اتحاد بین المسلمین ناکام بنانے کے ناپاک منصوبے پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے شیعہ و سنی عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی اشتعال انگیزی اور دہشت گردی کے واقعہ پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا اپنے درمیان قائم رکھ کر گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے شخص کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہید کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ملیر کے علاقے محبت نگر میں بم دھماکا سختی سے نوٹس لیاجائے اوربم دھماکوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے محرم الحرام کا تقدس پامال کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرا رواقعی سزا دی جائے ۔ 

لاہور کے میڈیکل اسٹوروں پر فروخت کی جانیوالے زہرلی کھانسی کے شربت سے متعددافراد کی اموات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی
میڈیکل اسٹوروں پر زہریلے کھانسی کے شربت کی موجودگی لمحہ فکریہ اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے 
کراچی ۔۔۔26، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے کئی افراد کی ہلاکت اور متعدد کی حالت غیر ہونے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل اسٹوروں پر فروخت کی جانے والے کھانسی کے شربت سے متعدد افراد کی اموات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لاہور میں میڈیکل اسٹوروں پر زہریلے کھانسی کے شربت کی موجودگی لمحہ فکریہ ہے اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے زہریلا شربت پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے ہلاکتوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر متاثرہ افراد کے لواحقین اور اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 

لاہور میں مانگا منڈی میں وین میں سلیندڑ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن: ۔۔۔26، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور میں مانگا منڈی میں وین میں سلینڈرپھٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارن کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین )انہوں نے سلینڈر کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے افراد کے لئے جلدو مکمل صحت کے لئے بھی دعا کی۔

حکومت ڈاکٹر وں کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، یوسف شاہوانی
لاپتہ ڈاکٹر سعید کو فی الفور بازیاب کرایاجائے،کوئٹہ میں ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ، 
کوئٹہ:۔۔۔26، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث عوام کو لاحق پریشانیوں اور مشکلات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ ڈاکٹر سعید کو بھی فی الفور بازیاب کرایا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں یوسف شاہوانی نے کہا کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کرکے عوام اور مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی فی الفور بحال کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے باعث طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث مریضوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہوگئی ہیں،بم دھماکوں ، دہشت گردی ، قتل و غارتگری ، حادثات کے متاثرہ عوام بھی علاج ومعالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں اور یہ صورتحال نہ صرف سنگین ہے بلکہ لمحہ فکریہ بھی ہے ، یوسف شاہوانی نے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر وں کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ، لاپتہ ڈاکٹر سعید کو فی الفور بازیاب کرایاجائے اور عوام کو علاج و معالجہ کی فراہمی کیلئے کوتاہی برتنے کے بجائے مثبت اور عملی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

لاہور میں مانگا منڈی میں وین میں سلینڈرپھٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افتخار اکبر رندھاواکا افسوس کا اظہار
سلینڈر کے پھٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیاجائے ، ناقص سلینڈر کے استعمال کر نے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے 
کراچی :۔۔۔26، نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے لاہور میں مانگا منڈی میں وین میں سلینڈرپھٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں افتخار اکبر رندھاوانے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارن کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین )انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب و گور نر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص سلینڈر کے استعمال کر نے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،سلینڈر کے پھٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سخت سزادی جائے ۔انہوں نے سلینڈر کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے افراد کے لئے جلدو مکمل صحت کے لئے بھی دعا کی۔

ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن سیّد عطیع الرحمن کے انتقال پر جنا ب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔26، نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 82کے کارکن سیّد عطیع الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوارِرحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

ایم کیو ایم ٹھٹھہ زون کے زیر اہتمام یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر کے شہروں میں طبی کیمپس و سبیلوں کا اہتمام 
ٹھٹھہ ۔۔۔۔۔26نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹھٹھہ زون کے زیر اہتمام 10محرم الحرام یوم عاشور کے موع پر جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف شہروں گھارو، ٹھٹھہ، سجاول، میرپور بھٹورو اور گاڑجو میں طبی کیمپس اور سبیلیں لگائی گئیں۔ اس دوران اراکین زونل کمیٹی، یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیں اور ماتمی جلوسوں میں زخمی عزاداروں کو ایم کیو ایم کے طبی کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی اور ماتمی جلوسوں میں موجود عزاداروں اور لوگوں کو سہولیات بہم پہنچائیں۔ انسانی خدمت کے عظیم جذبات سے سرشار ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی شب و روز خدمات پر شیعہ علمائے کرام، سربراہان اور منتظمین نے قائد تحریک، ذمہ داران اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ایم کیوایم مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے محرم الحرام ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے 
اس مہینے کے طفیل ہمیں ان شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے ، عابد گجر
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔26نومبر، 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ گوجرانوالہ زون کے جانب سے عزاداران حسین کیلئے دودھ کی سبیل اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گوجرانوالہ زون کے انچارج عابد گجر نے عزادارن حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور اسکی ترویج کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت فرقہ واریت کا سامنا ہے جس کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ملکر ملک سے انتہا ء پسندی کا جڑ سے خاتمہ کردیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک نے تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہمیشہ یہ ہی پیغام دیا ہے کہ اپنے درمیان امن وآشتی اور بھائی چارے کو عام کریں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے اس مہینے کے طفیل ہمیں ان شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے حق و سچ کی خاطر سر کٹا نا تو گوار ا سمجھا لیکن باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ قائد تحریک کی ہدایت پر لگائی جانے والی دودھ کی سبیل اور میڈیکل کیمپ کا افتتاع ایم کیوایم کے زونل انچارج عابد گجر نے کیااور کارکنان کو ہدایت کی کہ تمام عزاداران و دیگر کو دودھ و پانی پیش کیا جائے اور ان کی مرہم پٹی بھی کی جائے

خدمت خلق فاؤنڈیشن ملتان نے عزاداران حسین کو یوم عاشورہ پر طبی امداد فراہم کیں اور سبیل کا اہتمام کیا۔ 
ملتان26 نومبر 2012
ایم کیو ایم ملتان زون کے تحت ڈسٹرکٹ ملتان کمیٹی نے جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ماتمی جلوسوں کی مرکزی گزر گاہ اندرون شہر چوک بازار میں عزاداران حسین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ لگایاجہاں زخمی عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور جلوس کے شرکاء کے لیے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں کے کے ایف کی ایمبولینس بھی موجود رہی جس کے ذریعے زخمی عزاداران کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ایم کیو ایم کے تحت عزاداران کیلئے لگائے گئے میڈ یکل کیمپ اور دودھ کی سبیل کو شیعہ رہنماوٗں اور عزاداران نے انتہائی احسن اقدام دیا اور قائد تحریک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کو ایم کیوایم کی تقلید کرنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ ریسکیو 1122 ،سرکاری ہسپتالوں،شیعہ تنظیموں اور ایم کیوایم کے شبعہ خدمت خلق فاوٗنڈیشن کے علاوہ کسی تنظیم نے یوم عاشورہ پر میڈیکل کیمپ نہیں لگایا۔میڈیکل کیمپ میں رائے خالد محمود،جوائنٹ انچارج ڈاکٹر اکرم علی،زونل کمیٹی ارکان علی عمران سہروردی،راشد ہاشمی،قاسم رضوی ،ڈسٹرکٹ انچاج ملتان شفیق بھٹی،جوائنٹ انچارجز وصی حیدر،ندیم رضوی،کمیٹی ممبر خالد عباسی،اراکین ٹاؤن کمیٹی ممبران سعید احمد اور راؤ طاہر سمیت کارکنان وکے کے ایف رضاکاروں نے صبح سے رات گئے تک فرائض انجام دیئے۔

ایم کیو ایم سکھر زون کے زیر اہتمام یوم عاشور کے سلسلے میں گھنٹہ گھر چوک پرعزاداروں کو طبی امداد فراہم کر نے کیلئے طبی کیمپ کا اہتمام 
سکھر۔۔۔۔۔26نومبر، 2012ء
قا ئد تحر یک محترم جنا ب الطا ف حسین بھا ئی کی ہدا یت پر متحد ہ قو می موومنٹ سکھر زون کے زیر اہتمام دس محر م الحر ام کے سلسلے میں گھنٹہ گھر چوک پرعزاداروں کو طبی امداد فراہم کر نے کیلئے میڈیکل کیمپ لگا یا گیا جس میں2000سے زائد عزا دا روں کو طبی امداد مہیا کی گئی کیمپ میں ایم کیو ایم را بطہ کمیٹی کے رکن اشفا ق منگی ، سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الد ین واراکین زونل کمیٹی ،ڈاکٹر ز ،خد مت خلق فا ؤ نڈیشن کے رضا کاروں اور میڈیکل ایڈ کے کارکنان نے خدما ت سر انجا م دیں ۔ اشفاق منگی اور محمد قطب الدین نے خد مت خلق فا ؤ نڈ یشن کے رضا کا روں کے سا تھ جلو س کے راستوں کا دورہ کیا اور سیکو رٹی کی حو الے سے رضا کا روں کو پا بند کیا اور جلو س کی ابتداسے لئے کر احتتام تک عز اداروں کے سا تھ رہنے کی تعلقین کی اس مو قع پر اشفاق منگی اور محمد قطب الدین نے منتظمین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد، مذہبی تہواروں اور رو ایا ت کا احتر ام کر یں شہد ائے کر بلا نے پیغا مِ توحید کوزندہ رکھنے کیلئے اتنی بڑی قر با نی دی کہ زما نہ اسے کبھی بھی فرا مو ش نہیں کر سکے گا اور انسا نیت سے محبت ،احکا مِ خدا وندی کی پیر وی اور بز ر گا نِ دین کے نقشِ قدم پر چل کر ہم بڑے معرکے سر کرسکتے ہیں ، جس کی زندہ مثال اصحابِ حسین نے پیش کی انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چا ہتی ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی و مذہبی روا دا ری کو ہر صورت بر قرار رکھا جا ئے تمام مکا تبِ فکر کے افرا داس کا وش میں اپنا بھر پو ر کر دار ادا کر یں منتظمین نے قا ئد تحر یک کی اتحا د بین المسلمین کے حو الے سے کی جا نے وا لی کا وشوں کوسر اہتے ہو ئے تعا ون کا یقین دلا یا اور قا ئد تحر یک کا خصوصی طو ر پر شکر یہ ادا کیا اور اُن کی درازی عمر صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔

اسلام دشمن و عوام دشمن عناصر کی سازشوں کو نا کام کرنے کیلئے ہر صورت مذہبی رواداری،امن وبھائی چارہ بر قرار رکھنا ہوگا ، صلاح الدین
مسلمانوں کے تمام فرقوں اور مسلکوں کے پیروں کاروں میں اہل بیت سے اظہار محبت دین اسلام کا لازمی جزہے، اکرم عادل
ٹاورمارکیٹ میں انجمن آرئیاں اجمیری کے نکلنے والے تعزیہ اور گھاتہ چوک پر ہونے والی ہائی دوس میں شرکت 
حیدرآباد ۔۔۔26نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ زونل انچارجز نوید شمسی ،ذوالفقارعلی خانزادہ ،حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ،رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے ٹاورمارکیٹ کے علاقے انجمن آرئیاں اجمیری کے نکلنے والے تعزیہ اور گھاتہ چوک پر ہونے والی ہائی دوس میں شرکت کی اور انجمنوں کے عہدیدراران سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر عوام میں اشتعال پیدا کر کے اوران کے جذبات بھڑکا کراپنے مذموم اور گھناؤنے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ایسے شرپسند اورعوام دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنی ہوگی یہ شرپسند عناصر عوام کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے اس لئے فرقہ واریت کازہر پھیلا کر نہ صرف عوام کی ترقی اور معاشی استحکام کا راستہ روکنا چاہتے ہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کو بھی کمزور کرنا چاہتے ہیں لہٰذا ان اسلام دشمن و عوام دشمن عناصر کی سازشوں کو نا کام کرنے کے لئے ہمیں ہر صورت میں مذہبی رواداری،امن وبھائی چارے کو بر قرار رکھنا ہوگا ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام ہمیں حق کیلئے سب کچھ قربان کر دینے اورانسانیت کے احترام کا درس دیتاہے اور ساتھ ہی حق وباطل کے فرق کو واضح کرتا ہے ،مسلمانوں کے تمام فرقوں اور مسلکوں کے پیروں کاروں میں اہل بیت سے اظہار محبت دین اسلام کا لازمی جزہے، اس مو قع پرانجمنوں کے عہدیداران نے محرم الحرام کے موقع پر ایم کیو ایم کی امن و بھائی چارے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی کاشوں کو سراہا اور متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران اور حق پرست ارکان اسمبلی کی دستاربندی بھی کی گئی ۔ 

جناب الطاف حسین واحد رہنما ہیں جنھوں نے دکھی انسانیت خدمت اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کا عملی مظاہرہ کیا ، محمد شریف 
خدمت حلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام یوم عاشور پر اسٹیشن روڈ بالمقابل حبیب بینک پر مرکزی طبی امدادی کیمپ پر مرکزی انجمن حیدری،
تنظیم عزا اورمختلف سیاسی و مذہبی انجمنوں کے ارکان سے گفتگو 
حیدرآباد ۔۔۔26نومبر2012ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر خدمت حلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام یوم عاشور کے سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 9 اور10 محرم کومختلف انجمنوں کی جانب سے نکلنے والے ماتمی جلوسوں کو کے عزاداران حسین کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسٹیشن روڈ بالمقابل حبیب بینک پر مرکزی طبی امدادی کیمپ کا انعقا دکیا گیا جسمیں تقریبا ایک ہزار سے زاہد عزاداران کو طبی امداد فراہم کی گئی کیمپ میں متحدہ قو می موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر زبیر احمد خان ،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف اراکین زونل کمیٹی حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی صلا ح الدین ، سید طیب حسین ، اکرم عادل ،سید وسیم حسین، سہیل یوسف ، خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآباد کی کمیٹی کے ارکان و میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان اور دیگر موجود تھے۔کیمپ کا ایس ایس پی حیدرآبادپیر فرید جان سرھندی ،ضلعی ایڈ منسٹریڑبرکات رضوی ،ایس پی سٹی امجدشیخ ودیگر سرکاری افسران ، چمبر آف کامرس کے رہنماء حاجی یعقوب ودیگررہنماؤں ، مرکزی انجمن حیدری صدر نواز علی بھٹو ،سیکٹریری رضاایرانی اور تنظیم عزا اورمختلف سیاسی و مذہبی انجمنوں کے عہدیداران نے بھی دورہ کیااور وہاں پر عزداران کیلئے کئے جانے والے انتظامات کوسراہا ۔ اس موقع پر محمد شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک واحد رہنما ہیں جنھوں نے دکھی انسانیت خدمت اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ کیمپ میں میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل اسٹاف اور کے کے ایف رضا کاروں کے علاوہ سیکٹر و یونٹس اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی اپنے فرائض انجام دئیے جہاں عزادارن کو طبی امداد پہنچانے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر ادویات اور دیگر طبی آلات کے انتظام تھا اسکے علاوہ ایمر جنسی کی صورت میں کئی عزاداران کو ایمبولنسوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ۔ کیمپ کے علاوہ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور کے کے ایف رضا کاروں اور10 ایمبولینسزپر مشتمل گشتی امدادی ٹیموں نے میمن محلہ ،کھائی روڈ، ، سرے گھاٹ، کھاتہ چوک، مرزا پاڑہ، کراچی ہوٹل، اسلام آباد چوک لطیف آباد نمبر 9اور12 ٹنڈوفضل ٹنڈو میر محمود،حسین آباد، نارا جیل ، ہوسڑی ،قاسم آباد شیدی گوٹھ میں نکلنے والے ماتمی جلوس اور تعزیہ و علم کے جلوسوں میں بھی لوگوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ قدم گاہ مولیٰ علی سے نکالے جانے والے انجمن حیدری کے مرکزی جلوس میں ایم کیو ایم حیدرآبادکے زونل انچارج محمد شریف اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست ارکا ن اسمبلی صلاح الدین، طیب حسین ،اکرم عادل ، وسیم حسین ، سہیل یوسف نے شرکت کی جبکہ شہر کے مختلف مقامات سے نکلنے والے جلوسوں میں اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ شہر بھر میں یوم عاشور کے موقع پر امن و امان ، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی غرض سے ایم کیو ایم حیدرآبادزون کے تمام سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں امن کمیٹیاں بناکر اپنے فرائض انجام دیئے۔

انسانیت کی خدمت ہی ایم کیوایم کا منشور ہے اور انسانیت کی خدمت میں مصروف تمام لوگ قابل تعریف ہے، سید وسیم حسین 
گھاتہ چوک پر ہونے والی ہائی دوس میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے میڈیکل ایڈ کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے قائم کردہ کیمپ کادورہ 
حیدرآباد ۔۔۔26نومبر2012ء
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے گھاتہ چوک پر ہونے والی ہائی دوس میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے میڈیکل ایڈ کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے قائم کردہ کیمپ کادورہ کیا اور وہاں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران اور کارکنان بھی موجودتھے ۔اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے میڈ یکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹر ز وپیرامیڈیکل اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت ہی ایم کیوایم کا منشور ہے اور انسانیت کی خدمت میں مصروف تمام لوگ قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کارکنان ہمیشہ عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور ہائی دوس میں زخمیوں کو طبی امداد کرنا اسکا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 

قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے سلسلے میں ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی کی سینکڑوں رضا کاران کے ہمراہ ماتمی جلوسوں میں شرکت کی 
ٹنڈو الہ یار :26نومبر2012ء 
قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے سلسلے میں ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے سینکڑوں رضا کاران کے ہمراہ درگاہ سخی موج دریا سرکار اور امام بارگاہ حیدری سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اور جلوسوں کی گذرگاہوں اور ملحقہ راستوں پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والے حق پرست کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں۔زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت موج دریا چوک اور موج دریا درگاہ پر لگائے جانے والے طبی کیمپوں کے دورے کئے اور زخمی عزاداران کو فوری طبی سہولیات فراہم کئے جانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رضا کار طبی عملے نے درجنوں عزا داران کو فوری طبی امداد مہیا کی اورانہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔ عزاداری کے دوران شدید زخمی ہونے والے عزاداران کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر سول اسپتال ٹنڈو الہ یار بھی روانہ کیا گیا۔ جبکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس مرکزی ماتمی جلوس کے ہمراہ آغاز سے اختتام تک ہمہ وقت موجود رہی۔ دریں اثناء شہر کے مختلف مقامات سے برآمد ہونے والے تعزیوں اور علم کے جلوس اپنے مقررہ مقامات سے گذرنے کے بعد قلعہ چوک کے مقام پر اختتام پذیر ہوئے ۔ اس موقع پر زونل انچارج سید محمد علی شا ہ وا راکین زونل کمیٹی نے رضاکاران کے ہمراہ جلوس کی گذرگاہوں کے مسلسل دورے کئے اور جلوس کے بخیر و خوبی اختتام پذیر ہونے تک تمام تعزیہ داران سے مسلسل رابطے کا عمل جاری رکھا جس کے نتیجے میں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکا ۔ ماتمی جلوسوں کے منتظمین اور تعزیہ داران نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانے اور اس دوران لمحہ بہ لمحہ خبر گیری رکھنے پر قائد تحریک اور تمام کارکنان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ 

قائد تحریک جناب الطاف حُسین نے ہمیشہ امن وامان برقرار رکھنے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں کا درس دیا ہے ، فہیم احمد الطافی 
میرپورخاص۔۔۔۔۔26نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حُسین نے ہمیشہ امن وامان برقرار رکھنے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں کا درس دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے یوم عاشورہ پر ایم کیوایم میرپورخاص کی جانب سے لگائے جانے والے طبی امدادی کیمپ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ماہ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ایم کیوایم میرپورخاص زون کے ذونل انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا جو کہ ابھی تک جاری ہے ۔ ایم کیوایم میرپورخاص زون کے ذمہ داران نے یوم عاشورہ پر تمام ماتمی جلوسوں میں شرکت کی جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان ماتمی جلوسوں کے گرد حفاظتی حصار بنا کر چلتے رہے ۔ ایم کیوایم میرپورخاص زون کی جانب سے سبزی منڈی چوک پر طبی امدادی کیمپ لگایا گیا جہاں ذمہ داران و کارکنان ہمہ وقت موجود رہے اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کے کارکنان زخمی ہونے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرتے رہے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم میرپورخاص کی جانب سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی آلات سے لیس ایمبولنس بھی موجود تھی جبکہ طبی امداد ی کیمپ پر تقریباً170سے زائد افراد کو طبی امداد پہنچائی گئی۔ طبی امداد ی کیمپ پر فہیم احمد الطافی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کوئی بھی ناگہانی صورتحال ہو یا کوئی مذہبی تہوار قائد تحریک کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم میرپورخاص کی جانب سے عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں کی جاتی ۔اس موقع پر انہوں میرپورخاص کی پرامن صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قائد تحریک کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنا موثر اور مثبت کردارادا کیا۔ 
*****

12/22/2024 11:34:11 AM