Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فلسطین کے شہرغزہ اوردیگرشہروں پر اسرائیلی حملے کھلی جارحیت ہیں۔ الطاف حسین


فلسطین کے شہرغزہ اوردیگرشہروں پر اسرائیلی حملے کھلی جارحیت ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/17/2012
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی صدربارک اوباما فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کاعمل
بندکرائیں ورنہ دنیاتیسری عالمی جنگ میں مبتلا ہوسکتی ہے
معصوم فلسطینی بچوں کی لہومیں ڈوبی ہوئی لاشوں اور فلسطینی بچوں،عورتوں،جوانوں اور بوڑھوں کے زخموں سے 
تڑپنے کے مناظر دیکھ کرمیرادل خون کے آنسو رو رہاہے
فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے معاملے پرفی الفور تمام مسلم ممالک کے سربراہان کا اجلاس پاکستان
میں بلایاجائے۔حکومت پاکستان ،صدر مملکت ، وزیراعظم اورمسلح افواج کے سربراہان سے الطاف حسین کی اپیل
تمام اسلامی ممالک یک زباں ہوکرتحریری طورپرفیصلہ کریں کہ اب ہم اسرائیلی جارحیت کومزید برداشت نہیں کریں گے
اسرائیلی جارحیت کانشانہ بننے والے مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔ الطاف حسین
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہیدوزخمی ہونے والے معصوم وبے گناہ فلسطینیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار 

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے فلسطین کے شہرغزہ اوردیگرشہروں پر اسرائیلی میزائلوں کے حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت قراردیاہے اوران حملوں کے نتیجے میں متعددمعصوم وبے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پردلی صدمہ کااظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی صدربارک اوباماسے پرذور اپیل کی ہے کہ وہ اپنااثررسوخ استعمال کرکے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کاعمل بند کرائیں ورنہ دنیاتیسری عالمی جنگ میں مبتلا ہوسکتی ہے۔جناب الطا ف حسین نے انتہائی تکلیف میں ہونے کے باوجودنہایت مغموم اوردکھ کی کیفیت میں جاری کردہ اپنے بیان میں پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے ملک میں سازشی عناصر کے ہاتھوں معصوم شیعہ سنی افراد کے قتل ، پولیس ، ایف سی اورمسلح افواج کے سپاہیوں اور عوام کے سفاکانہ قتل پر پہلے ہی رنج والم میں مبتلاتھا کہ اس درد بھری کیفیت میں اب میرے سامنے ایک اورتکلیف دہ اوردل میں سوئیاں چبھانے والی خبر آئی ہے کہ اسرائیلی صیہونی لابی کی طرف سے فلسطین کے شہرغزہ اوردیگرعلاقوں پر طیاروں، میزائلوں اوردیگرہتھیاروں سے بلاجوازحملہ کیاگیاہے جسکے نتیجے میں متعدد معصوم وبے گناہ فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جہاں ایک طرف شہیدہونے والے معصوم فلسطینی بچوں کی سربریدہ اور لہومیں ڈوبی ہوئی لاشیں پڑی ہیں تودوسری طرف زخمی فلسطینی بچے،عورتیں ،جوان ، بوڑھے مردوخواتین زخموں سے تڑپ رہے ہیں اور کرب سے چلاتے ہوئے اسپتالوں کی جانب رواں دواں ہیں۔یہ سب مناظر دیکھ کرمیرادل خون کے آنسو رو رہاہے ، یہ مناظرانسانیت پر یقین رکھنے والے ہرفرد چاہے اس کاتعلق کسی بھی مذہب یاقوم سے ہو اس کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہیں۔جناب الطا ف حسین نے حکومت پاکستان خصوصاً صدر مملکت ، وزیراعظم اورمسلح افواج کے سربراہان سے پرذوراپیل کی کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے معاملے پرفی الفور تمام مسلم ممالک کے سربراہان کا اجلاس پاکستان میں بلایاجائے اور اس مرتبہ اجلاس برائے اجلاس نہ ہو بلکہ تمام اسلامی ممالک یک زباں ہوکرتحریری طورپرفیصلہ کریں کہ اب ہم اسرائیلی جارحیت کومزید برداشت نہیں کریں گے اوراگر اسرائیلی جارحیت بند نہ ہوئی توہفتہ دس دن نہیں بلکہ چنددنوں میں ایک اوراجلاس کرکے یہ اعلان کرڈالیں گے کہ امت مسلمہ کا بچہ بچہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسرائیل کی جانب رواں دواں ہوگا اورنتائج کی پرواہ کئے بغیرجدیدترین اسرائیلی ہتھیاروں اورتوپوں کامنہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش کردے گا۔ جناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی صدربارک اوباماسے پرذور اپیل کی کہ وہ اپنااثررسوخ استعمال کرکے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کاعمل بندکرائیں اوراگریہ سلسلہ بند نہ ہواتوایسی صورت میں دنیاتیسری جنگ عظیم میں مبتلا ہوسکتی ہے۔انہوں نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہیدوزخمی ہونے والے معصوم وبے گناہ فلسطینیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کانشانہ بننے والے مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین نے اپنے عوام اورچاہنے والوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے زندگی کے 35 سال حق اورسچ کی جنگ میں صرف کرکے اپنی تمام بشری خواہشات کو عظیم مقصدکی خاطر قربان کردیا۔میںیہ سب ظلم دیکھ کرذہنی طورپر انتہائی تکلیف اورپریشانی میں مبتلاہوں۔اگراس کیفیت میں مجھے موت آجائے یامیرے سچ اورحق پرمبنی بیانات پر کوئی مجھے موت کے گھاٹ اتاردے تومیری اپنے تمام پیاروں سے اپیل ہوگی کہ تم سب بھی اپنی اپنی بساط کے مطابق کوشش کرنا کہ سچ اورحق پر قائم رہو، اس کیلئے جدوجہدکرو اور اگر ضرورت پڑے تو جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرنا۔ یہ میراحکم نہیں بلکہ تم سے التجائیہ اپیل ہے۔

4/30/2024 3:22:23 PM