Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق وسچ کی خاطر حضرات امام حسین نے اپناسرقلم کروالیالیکن یزیدیت کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا ، جناب الطاف حسین


حق وسچ کی خاطر حضرات امام حسین نے اپناسرقلم کروالیالیکن یزیدیت کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا ، جناب الطاف حسین
 Posted on: 11/15/2012
حق وسچ کی خاطر حضرات امام حسین نے اپناسرقلم کروالیالیکن یزیدیت کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا ، جناب الطاف حسین 
محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان بر قرار رکھیں،جناب الطا ف حسین کی عوام سے اپیل
لندن۔۔۔۔15نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرامِ حق وسچ کیلئے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے جو اسلام کی سربلندی کا مہینہ ہے اوراسے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانا ہم پر لازم ہے۔محرم الحرام کے مو قع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق وسچ کی خاطر حضرات امام حسین نے اپناسرقلم کروالیالیکن یزیدیت کے سامنے سرخم تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے تمام مسالک اور فقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہاکہ وہ نہ صرف حق و سچ کے لئے عملی جدوجہد کو جاری رکھیں بلکہ ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کو تسلیم کر تے ہوئے صدق دل سے احترام کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان بر قرار رکھیں اور عقیدہ ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے بھی خصوصاً اپیل کی وہ محرم الحرام میں ہونے ولاے مجالس ، جلوس ، خطبات اور محافل میں بھائی چارگی کے قیام،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اورایک دوسرے کے احترام کادرس ضروردیں تاکہ امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ملک بھر میں موجود ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ محرام الحرام میں امن وامان کے حوالے سے اپنامثالی کرداراداکریں۔ 

بے گناہ انسانوں کے خون بہانے کے عمل کو روکا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مولانا تنویر الحق تھانوی 
جو بھی شہر اور ملک میں آگ لگا رہا ہے وہ نہ اسلام کا خیر خواہ ہے اور نہ پاکستان کا دوست ہے ،نائب سینئر صدر جعفریہ الائنس حسین مسعودی
آپ کی بصیرت افروز تقریر فکر و عمل کی دعوت دے رہی ہے ، مولانا اسد دیو بندی 
فلاح، انسانیت ، احترام انسانیت ، تعمیر انسانیت اور عظمت انسانیت کی ساری خوبیاں اللہ نے آپ کو عطا فرمائی ہے، مولانا ڈاکٹر جمیل راٹھور 
اگر کسی شیعہ کا قتل ناحق ہو تو سنی علماء کو تعزیت کرنی چاہئے اور کسی سنی کے گھرانے کاچراغ گل ہو تو 
شیعہ علماء کومذمت کرنی چاہئے، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی سلفی
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں علمائے کرام کی جناب الطاف حسین سے ٹیلی فونک گفتگو 
کراچی ۔۔۔15، نومبر2012ء 
مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’مذہبی رواداری و فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر انگیز خطاب کی بھر پور تائید کی ہے اور کہا ہے کہ جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں ں قتل کے قبیح فعل کی نہ صرف مذمت کی بلکہ قاتلوں کی شدید مذمت کی ہے ۔جناب الطاف حسین کی بصیرت افیروز تقریر فکر و عمل کی دعوت دے رہی ہے اوراللہ تعالیٰ آپ کی حق پرستانہ جدوجہد کو قبول فرمائے ۔ ان خیالات کااظہار علمائے کرام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جناب الطاف حسین سے گفتگو کرنے والوں میں معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی ، مولانا ڈاکٹرجمیل راٹھور ،دارالعلوم نعیمیہ کراچی کے محمد مولانا شمیم خان ،ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی سلفی ،اسد دیوبندی ، جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر حسین مسعودی شامل ہیں۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کا شکر گزار ہوں اور آپ کیلئے خلوت میں تو دعائیں کرتا ہوں یہاں بھی سب کو گواہ بنا کر دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین کی سربلندی کیلئے قبول فرما لے ، آپ نے سفر شروع کیا جس کیلئے آپ کے ساتھیوں کے بڑی قربانیاں دیں ، ہمارے پر تو پھول کی چھڑی بھی نہیں لگی جو آپ کے ساتھیوں نے قربانی دی ، جو آپ کے افکار و نظریات کو لے کر چل رہے ہیں اللہ انکی حفاظت فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اتحاد بین المسلمین کیلئے جو آواز اٹھائی اسے لوگوں نے اپنی اپنی سوچ کے مطابق سمجھا لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ آپ کی آواز دل کی ہے ۔ بحرحال بڑی تبدیلی آئی ہے اور امید ہے انشاء اللہ مزید تبدیلی آئے گی لوگ متوجہ ہورہے ہیں اور بدل رہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ چودہ سو سال میں کوئی کسی کے مسلک کوبدل نہیں سکا ، یہ خونریزی کا سلسلہ اس کو سمجھنا چاہئے یہ آگ ہر ایک کے گھر پر پہنچے گی ۔ متحدہ بین المسلمین فورم کے اچھے نتائج نکلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کے خون بہانے کے عمل کو روکا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مولانا اسد دیوبندی نے کہا کہ آپ کی بصیرت افروز تقرر فکر و عمل کی دعوت دے رہی ہے ، آپ نے اپنی تقریر میں موت و حیات کا بھی ذکر کیا ، کچھ ناامیدی کااظہار بھی کیا۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ جیتے رہو اس اعتماد کے ساتھ کہ زندگی کو تمہاری ضرورت ہے ۔ مولانا ڈاکٹرجمیل راٹھور نے کہاکہ اللہ نے آ پ کو قائدانہ صلاحیتیں عطا فرمائی ہیں ، اس ملک میں قائدین بے شمار ہیں لیکن برسوں سے ہم دیکھ رہے ہیں وہ قائدین حادثاتی طور پر یا اتفاقی طور پر یا کسی ایجنسی کے سائے تلے بنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں لیڈر وہ ہوتا ہے جب قوم زوال کی طرف جارہی ہو تو وہ لیڈر میدان عمل میں آکر اپنی قوم کی رہنمائی کرتا ہے اور ڈٹ جاتا ہے ، کتنی ہوائیں آندھیاں طوفان آئیں وہ شجر سایہ دار بن کر اپنی قوم کو سایہ دیتا ہے اوریہ لیڈر کی صلاحیت ہوتی ہے جو الحمد اللہ حقیقی معنوں میں مجھے آپ میں نظر آئی ہے ۔ جب مزارات ، امام بارگاہوں کو کشت و خون میں نہلایا جارہا تھا ، لاشیں نکال کر لٹکائی جارہی ہیں ہمارے سارے لیڈر چاہے وہ مذہبی وسیاسی ہوں سب نے مذمت کی اس عمل لیکن کوئی قاتل کی مذمت کرنے والا نہیں تھا میں آپ کو سیلوٹ کرتا ہوں کہ آپ نے اس عمل کی بھی مذمت کی اور قاتلوں کی بھی مذمت کی ہے یہ بہادری کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں کبھی نعروں سے متاثر نہیں ہوا ہوں میں فلاح، انسانیت ، احترام انسانیت اور تعمیر انسانیت اور عظمت انسانیت کے درس سے متاثر ہوا ہے اور میں آپ سے اس لئے متاثر ہوں کہ یہ ساری خوبیاں اللہ نے آپ کو عطا فرمائی ہے ۔آپنے آواز حق بلند کرکے نہ صرف انسانیت کی بقاء کا اہتمام کیا ہے بلکہ ریفرنڈم کا اعلان کرکے آپنے بقائے اسلام کا اہتمام کیا ہے دارالعلوم نعیمیہ کراچی مولانا محمد شمیم خان نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جو فکر و فلسفہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے اس قوم کو دیا ہے اس پر مسلسل عمل ہورہا ہے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی رہنمائی میں یہ قوم ضرور کامیاب ہوگی اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے سارے راستے تباہی کی طرف جاتے ہیں ، جب تک اتحاد بین المسلمین پر یہ متحد نہیں ہوں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ کچھ لوگ ملک کو خوشحال اور پرامن نہیں دیکھنا چاہتے ہیں آپ کے مشن میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی سلفی نے کہاکہ آپ کا اس طرح آبدیدہ ہونا ، گلو گیر آواز میں خطاب فرمانا اور یہاں متحدہ کے سینئر ساتھیوں کو دیکھ رہا ہوں وہ بھی آپ کے ساتھ رو رہے ہیں اور علمائے کرام کی آنکھوں میں نمی تیر رہی ہے ، یہ مایوسی بے بسی نہیں ہے بلکہ یہ درد کی وہ انتہاء ہے ، کرب کی وہ بلندی ہے جب درد اور کرب اس بلندی پر پہنچ جاتا ہے تو خواب تعبیر ہونے لگے ہیں امن کے خواب کے دن نزدیک آچکے ہیں ، میں اہلحدیث ، سنی ہونے کے ناطے اسی طرح کسی ذاکر اور کسی شیعہ نوجوان کے قتل کا دکھ محسوس کررہا ہوں جس طرح شیعہ گھرانہ محسوس کررہا ہے اگر کسی شیعہ کا قتل ہو تو سنی علماء کو تعزیت کرنی چاہئے اور اگر کسی سنی کے گھرانے کاچراغ گل ہو تو شیعہ علماء کومذمت کرنی چاہئے ۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر حسین مسعودی نے کہاکہ ، آپ قدم بڑھایئے ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سازشی قوتیں جب پاکستان کی بھی بنیاد پڑیں اس وقت بھی مخالف تھی اور اسلام کی وہ ہمیشہ سے مخالف رہی ہیں وہ قوتیں اس آگ اور خون کی ہولی ملک میں کھیل کر ان قوتوں کو دعوت دیتی ہیں جو اسلام اور پاکستان کے خلاف ہیں لہٰذا یہ بات واضح ہے کہ جو بھی شہر اور ملک میں آگ لگا رہا ہے وہ نہ اسلام کا خیر خواہ ہے اور نہ پاکستان کا دوست ہے ۔ ریفرنڈم کا آپنے اہم اعلان کیا کہ قائد اعظم یا طالبان کا پاکستان چاہئے ، شاید یہ وہی آواز تھی جو قائد اعظم کی اس وقت اٹھی ۔ اس ریفرنڈ م کو ضرور ہونا چاہئے کیونکہ اگلہ الیکشن اسی ریفرنڈم پر منحصر ہیں ۔

ایم کیوایم حیدرآبادزونل کمیٹی کے سابق رکن مرزاظفربیگ مغل طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے
مرحوم کوجمعرات کوبعدنمازعصرلطیف آبادنمبر9کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ اورتدفین میں
رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندوں اوردیگرذمہ داران وکارکنان کی شرکت،لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان کی ٹیلی فون پرتعزیت
عوام وکارکنان بعدنمازجمعہ مرزاظفربیگ مغل کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کریں،الطاف حسین کی اپیل
حیدرآباد:۔۔۔15؍نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زونل کمیٹی کے سابق رکن مرزاظفربیگ مغل ولدمرزاسلطان بیگ طویل علالت کے بعدگزشتہ روزرضاالہیٰ سے انتقال کرگئے(انااللہ وانا لہ راجعون)مرزاظفربیگ مغل مرحوم کی عمر47سال تھی اوروہ عرصہ درازسے سانس کے موزی مرض میں مبتلا تھے کہ بدھ کی صبح اچانگ طبعیت زیادہ خراب ہوگئی اوروہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کے سوگواران میں دو بیوائیں، چار بیٹے اوردوبیٹیاں شامل ہیں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے حق پرست عوام وکارکنان بعدنمازجمعہ مرزاظفربیگ مغل کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کریں اور حیدرآباد زونل کمیٹی کے سابق رکن مرزاظفربیگ مغل مرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کریں۔انہوں نے ایم کیوایم حیدرآبادزون کے سابق زونل ممبرمرزاظفربیگ مغل مرحوم کی تنظیمی خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیااورمرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعا کی۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان نے بھی حیدرآباد زونل کمیٹی کے سابق رکن مرزاظفربیگ مغل کے انتقال پرمرحوم کے چھوٹے بھائی مظفر بیگ مغل سے ٹیلی فون پردلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران صبرجمیل کیلئے دعاکی۔ 
مزیدبراں مرحوم کوبعدنمازعصرمیرفضل ٹاؤن لطیف آبادنمبر9کے قبرستان میںآہوں اورسسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کی نمازجنازہ مبارک مسجد لطیف آبادنمبر8میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدشاکرعلی،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی،رکن یاور فیصل ، حق پرست صوبائی وزیرزبیراحمدخان،اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین ،سیدطیب حسین،حیدرآبادزونل کمیٹی کے انچارج محمدشریف واراکین ، ایلڈرزونگ، لیبر ڈویژن،اے پی ایم ایس اواوردیگرشعبہ جات کے ارکان، سیکٹرزاور یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان ،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرزاظفربیگ مغل مرحوم کافاتحہ سوئم کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بعد نماز جمعہ صدیق پلاز ہ لطیف آباد نمبر 8 کے عقب میں واقع مبارک مسجد میں ہوگی۔ جبکہ خواتین کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام مر حوم کی رہائش گاہ پرہوگا۔

ایم کیوایم حیدر آباد زون کے سابق زونل ممبر اور سنےئر کارکن ظفر احمد بیگ مغل اور
نو شہر و فیروز زون یونٹ کمیٹی کے رکن ملک مہر الدین کے انتقال جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن :۔۔۔15نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدر آباد زون کے سابق زونل ممبر اور سنےئر کارکن ظفر احمد بیگ مغل اور ایم کیوایم نو شہر و فیروز یونٹ بھریاروڑ A کی کمیٹی کے رکن ملک مہر الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے اور سوگواران کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدر آباد زون کے سابق زونل ممبر اور سنےئر کارکن ظفر احمد بیگ مغل ،نو شہر و فیروز یونٹ بھریاروڑ A کی کمیٹی کے رکن ملک مہر الدین ، فیڈر ل بی ایر یا سیکٹر یونٹ 153 کے ہمدرد اور نائن زیر و کے رہائشی اکرم مرزا اور ایم کیوایم اور نگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 119کے کارکن محمدشان کے والد ایس ایم عثمان کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)علاوہ ازیں ایم کیوایم حیدر آباد زون کے سابق زونل ممبر اور سنےئر کارکن ظفر احمد بیگ مغل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ 

سیاسی و روحانی رہنما ء اوردانشور مولانا جمال الدین عبدالوہاب فرہنگی محالی کے انتقال پرالطاف حسین کا ظہار افسوس
کراچی :۔۔۔15نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سیاسی و روحانی رہنما ء اوردانشور مولانا جمال الدین عبد ا لوہاب فرہنگی محالی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے اور سوگواران کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

سپریم کورٹ بارکے نومنتخب صدرمیاں اسرارالحق کی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی سے ملاقات 
بارایسویشن کے انتخابات میں بھرپور حمایت پرجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا
ایم کیوایم نے غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑے لکھے افرادکوایوانوں میں منتخب کرواکربھیجاہے،میاں اسرارالحق
ایم کیوایم کاپیغام حق پرستی ملک کے گوشے گوشے میں پھیل رہاہے اورعوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدومنظم ہورہے ہیں،ڈاکٹرفاروق ستار
کراچی ۔۔۔15، نومبر2012ء 
سپریم کورٹ بارکے نومنتخب صدرمیاں اسرارالحق نے گزشتہ روز خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادکراچی کادورہ کرکے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرووفاقی وزیربرائے سمندر پارپاکستانیز ڈاکٹرمحمد فاروق ستاراوراراکین رابطہ سیدشعیب احمدبخاری ایڈووکیٹ،کنورخالدیونس،شاہدلطیف اورگلفرازخان خٹک سے ملاقات کی اورایم کیوایم کی جانب سے بھرپورحمایت کرنے پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہونیوالی ملاقات انتہائی خوشگوارمیں ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملک کی مجموعی خصوصاًسندھ اورکراچی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے میاں اسرارالحق کو ایم کیوایم کے فکروفلسفے اور عملی جدوجہدسے آگاہی فراہم کی کہاکہ ایم کیوایم کاپیغام حق پرستی ملک کے گوشے گوشے میں پھیل رہاہے اورعوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدومنظم ہورہے ہیں۔ میاں اسرارالحق نے کامیابی پرجناب الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کاشکریہ اداکیا اورایم کیوایم کے فکروفلسفے اورعملی جدوجہدکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑے لکھے افرادکوایوانوں میں منتخب کرواکربھیجاہے۔ انہوں نے کراچی میں بدامنی کی صورتحال پرتشویش کااظہارکیااورکہاکہ کراچی کانقصان پاکستان کانقصان ہے لہٰذاحکومت کو چاہئے کہ وہ کراچی کے معاملے پرسنجیدگی اختیارکرتے ہوئے یہاں حالات کوبہتربنانے میں موثراقدامات کرے۔اس موقع پرمتحدہ لائزفورم کے انچارج ضمیراحمدایڈووکیٹ ،جوائنٹ انچارج مقیم عالم اوردیگربھی عہدیداران بھی موجودتھے۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے صدرمیاں اسرارالحق کوقائد تحریک کی سوانح عمر ی پر مبنی کتاب پکٹوریل بائیو گرافی بھی پیش کی ۔

مساجد اور امام بارگاہیں امن کے مراکز ہیں جہاں امن آتشی و یگانگت اور خلوص کا درس دینا چاہیے، وسیم اختر 
کراچی میں ایک سازش کے تحت ایم کیو ایم اور مذہبی قوتوں کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، علامہ طاہر اشرفی 
وفد میں کے ارکان میں حق پر ست اراکین قومی اسمبلی عبد القادر خانزادہ ،اقبال محمد علی خان اور ممبر سی ای سی زاہد ملک شامل تھے
اسلام آباد :۔۔۔۔15نومبر2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے وفدنے اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی ،علامہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد صدیق،علامہ نوید مسعود ہاشمی،مولانا محمد عثمان،مولانا سعد ہزاروی،مولانا محمد امجدسے ملاقات کی اور انہیں قائدتحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔وفد کے ارکان میں حق پر ست اراکین قومی اسمبلی وسیم اختر، عبد القادر خانزادہ ،اقبال محمد علی خان اور ممبر سی ای سی زاہد ملک شامل تھے۔اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہیں امن کے مراکز ہیں جہاں امن آشتی و یگانگت اور خلوص کا درس دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے انہیں دوٹوک کہا کہ انہوں نے مدارس اور مساجد کے کوائف اکٹھے کرنے کا نہیں بلکہ صرف اتنا کہا کہ ہر محلے دار کو پتہ ہونا چاہئے کہ ان کا امام اور خطیب کون ہے کہیں ایسا نہ ہو کوئی ان کے روپ میں کوئی غیر قانونی سرگرمی کرجائے ،اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے چےئر مین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کراچی میں ایک سازش کے تحت ایم کیو ایم اور مذہبی قوتوں کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،انہوں نے کراچی میں دینی مدارس کے طلبہ اور علماء کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اتفاق کیا کہ مذہنی ہم آہنگی رواداری ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور ہم سب کو ملکر پاکستان سے انتہا پسند ی کا خاتمہ کر نا ہوگا ۔

جو عناصر بھی معصوم و بے گناہ انسانوں کو شیعہ اور سنی ہونے کی بنیاد پر قتل کررہے ہیں وہ انسانیت کا قتل کر رہے ہیں ۔رضاہارون 
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہو ر میں "میٹ دی پریس "سے گفتگو
لاہور:؂۔۔۔15،نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورصوبائی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی رضاہارون نے کہا کہ کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھائی سے بھائی کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے اور ایک خاص سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شیعہ سنی فسادات کو ہو ا دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں "میٹ دی پریس "سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سید شاہین انور گیلانی ، ڈاکٹر شہزاد علی شمسی ،مبین الد ین قاضی ایڈووکیٹ ،کرنل ایل کے ٹریسلر،طاہر ٓاصف، بسمہ آصف سکھیرا اراکین پنجاب کمیٹی کامران اختر ،طاہر محمود حامد ، لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر اور لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشادالحق سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ رضا ہارون نے کہا کہ جو عناصر بھی معصوم و بے گنا ہ انسانوں کو شیعہ اور سنی ہونے کی بنیاد پر قتل کر رہے ہیں وہ انسانیت کا قتل کر رہے ہیں اور گھناؤنی سازش اور منظم منصوبہ بندی کے تحت کراچی میں قتل و غارتگری کے واقعات کر کے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجر ز کو مکمل اختیارات دیے جائیں اور تمام سیاسی پارٹیاں امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تو کراچی کے حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانیت پر یقین رکھتے ہیں قتل چاہے کسی شیعہ کا ہو یا سنی کا وہ قابل مذمت ہے ۔ ہمیں بحیثیت انسان ہر دوسرے انسان کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ اس موق پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ 

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان میں فرقہ واریت ،لسانیت اور مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے تمام فقہوں،
زبانوں اور مذاہب کے عوام میں محبت و بھائی چارے کی فضاء کو قائم کیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قیام سے ملک بھر بالخصوص سندھ میں لسانیت ،فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ زونل انچارج محمد شریف
قدم گاہ مولاعلی پر انجمن مرکزی امامیہ ٹرسٹ کے عہدیداروں سے ملاقات 
حیدر آبا د ۔۔۔15 نومبر2012ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان میں فرقہ واریت ،لسانیت اور مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے تمام فقہوں ،زبانوں اور مذاہب کے عوام کے درمیان محبت و بھائی چارے کی فضاء کو قائم کیا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف نے محرم الحرام کے سلسلے میں مولاعلی قدیم گاہ پر انجمن مرکزی امامیہ ٹرسٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس ملاقات میں اراکین زونل کمیٹی نوید شمسی ،رئیس حیدر ، رسول بخش میمن ،انجمن مرکزی امامیہ ٹرسٹ کے صدر مرزا عاشق حسین ،جنرل سیکریٹری مرزا صادق علی ،جوائنٹ سیکریٹری سید مقبول حسین شاہ ، سید لطیف علی شاہ موجود تھے۔ انہوں نے مذید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں مذہبی رواداری ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن بھائی چارے کی فضاء کوبر قرار رکھنے کیلئے تمام مذاہب ،مسالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کا احترام کا درس دیا اور متحدہ قومی موومنٹ کا یہ کارنامہ رہاہے کہ تمام مذاہب و مسالک اورزبانوں کے لوگ متحدہ قومی موومنٹ کے جھنڈے تلے متحدہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین قیادت میں پاکستان سے فرقہ واریت ،لسانیت اور نفرتوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں مذہب و فرقہ واریت اور لسانیت کو بنیاد بناکرکے بے گناہ و معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے دہشت گرد وں کامقصد ملک کے امن کو تباہ کرنا ہے یہ ملک دشمن عناصر کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑ کا نے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قیام سے ملک بھر بالخصوص سندھ میں لسانیت ،فرقہ واریت کا خاتمہ ہوالیکن اسلام اور پاکستان کے نام کو دنیابھر میں بدنام کرنے کیلئے سازشی عناصروں نے کراچی ،حیدرآباد میں شیعہ و سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بے گناہ و معصوم شہریوں کو خاک خون میں نہلاکر فرقہ وارانہ فسادات کرنا چاہتے ہیں یہ دہشت گردی کے واقعات ملک و قوم کے خلاف گھناؤنی سازش ہے ۔انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بلا امتیاز و تفریق تمام مذاہب و مسالک کے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی جدوجہد مصروف ہیں اور پاکستان میں بسنے والے تمام مکتبہ فکر بالخصوص شیعہ و سنی علماء کرام ،خطیب اور ذاکرین متحدہ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے محرم الحرام کے دوران قیام امن ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کر اس ملک سے فرقہ واریت ،لسانیت ،قتل و غارتگری کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا یا جا سکتاہے۔

ماہ محرم الحرام میں بھائی چارے اور امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے
حق پرست رکن سندھ اسمبلی اکرم عادل
حیدر آبا د:۔۔۔۔ 15، نومبر 2012ء
قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے اراکین زونل کمیٹی مبین احمد، حسنات احمد اور حق پرست ایم پی اے اکرم عادل نے حیدرآباد کے اہل سنت وجماعت کے مفتی شاہد ،قاری محمد نیازاور لاکھوماچی سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی اکرم عادل نے کہا کہ ہم قائد تحریک الطا ف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مذہبی روادری بھائی چارے کے فروغ اور شہر میں ا من وامان کے قائم کے لئے حاضر ہوئے ہیں اور آپ کو جو مسائل درپیش ہیں اس کیلئے پہلے ہی قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے تمام حق پر ست نمائندوں کو ہدایات جاری کردی ہیں اور انشاء اﷲ مساجد و امام بارگاہوں سمیت عزاداری کے مقامات جلوسوں کی گذر گاہوں پر صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقین بنایا جائے گا انہوں نے کہاملکی صورتحال آپ کے سامنے ہیں ان حیالات میں ہماری ذمہ دارای ہے کہ ہم ایسی گفتگو سے گریزکریں جس کو جواز بناکر شرپسند عناصر وں کو مسلمان بھائیوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرسکیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بھائی چارے اور امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اوراس سلسلے میں آپ کو ایم کیو ایم کا مکمل تعاون حاصل رہے گا ۔

قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ایم پی اے سید وسیم حسین کی فیضان مدینہ حیدرآباد کے عہدیداران سے ملاقات 
حیدر آبا د:۔۔۔۔ 15،نومبر 2012ء
قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی افتخار قائم خانی ، راشد ممتاز اور حق پرست ایم پی اے سید وسیم حسین نے فیضان مدینہ حیدرآباد میں مجلس شورہ اراکین محمد طارق قادری ، عمران عطاری ودیگر سے ملاقات کی ۔اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وسیم حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مذہبی رواداری اور تمام مکتبہ فکر کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دیا اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست نمائندے قائد تحریک الطاف حسین کی انہی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں اور آج آپ سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر تمام حق پر ست نمائندوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ماہ محرم الحرام خصوصی طور پر مساجد و امام بارگاہوں سمیت عزاداری کے مقامات جلوسوں کی گذر گاہوں پر صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ 
رکن زونل کمیٹی ریئس حیدرنے محرم الحرام کے سلسلے میں انجمن عزاء سجادیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی
اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا 
حیدر آبا د: ۔۔۔15 ،نومبر2012ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ رکن زونل کمیٹی ریئس حیدرنے محرم الحرام کے سلسلے میں انجمن عزاء سجادیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا ۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماہ محرم ہمارے لئے ایک مقدس مہینہ ہے اور اس مقد س مہینہ میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی روادی اور ہم آئینگی کو قائم رکھے تاکہ کوئی بھی شرپسند عناصر ہمارے درمیان نفرتین پیدا نہ کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر و رہنماء ہے جو ملک سے مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے اور بھائی چارے کے فروغ میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ آج ملک میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں مجالس اور امام بارگاہوں اور مساجد سمیت جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کیلئے حق پرست قیادت کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایت جاری کردیگی ہے 

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ 
رکن زونل کمیٹی ریئس حیدرنے محرم الحرام کے سلسلے میں انجمن عزاء سجادیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی
اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا 
حیدر آبا د: ۔۔۔15 ،نومبر2012ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ رکن زونل کمیٹی ریئس حیدرنے محرم الحرام کے سلسلے میں انجمن عزاء سجادیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا ۔اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماہ محرم ہمارے لئے ایک مقدس مہینہ ہے اور اس مقد س مہینہ میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی روادی اور ہم آئینگی کو قائم رکھے تاکہ کوئی بھی شرپسند عناصر ہمارے درمیان نفرتین پیدا نہ کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر و رہنماء ہے جو ملک سے مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے اور بھائی چارے کے فروغ میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ آج ملک میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں مجالس اور امام بارگاہوں اور مساجد سمیت جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کیلئے حق پرست قیادت کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایت جاری کردیگی ہے 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کی جانب سے تعزیت 
حیدر آبا د ۔۔۔15 نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سابقہ زونل ممبر ظفربیگ مغل کے انتقال پر اپنے دلی تعزیت و افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعا کی اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرئے۔ (آمین)۔

جناب الطاف حسین واحد رہنماء ہیں جو اپنی سیاسی بصیر ت کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کررہے ہیں،عابد گجر 
گوجرانوالہ:۔۔۔15 ، نومبر2012ء 
ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون کے زونل انچارج عابد گجر نے زون آفس میں تمام اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونیوالی قتل و غارت گری اور فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قتل چاہے کسی بھی مذہب کے ماننے والے کا ہو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ انسانوں کو قتل کررہے ہیں ایسے فعل کے مرتکب افراد نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں نہ ہی انسان ، دین اسلام کسی پر ظلم وجبر کرنے کا درس نہیں دیتا بلکہ اسلام امن و آتشی کا مذہب ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کے احترام کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ صورتحال کے پیش نظر قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد رہنماء ہیں جو اپنی سیاسی بصیر ت کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کررہے ہیں جو قابل ستائش عمل ہے ایم کیوایم کراچی سمیت ملک بھر میں فرقہ واریت کیخلاف اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ امن کے پیغام کوعام کرنا اولین ترجیح سمجھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ انسانوں کے قتل کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ، موجودہ صورتحال میں ہمیں باہمی اتحاد و تعاون کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگااس موقع پر زونل ،ضلعی ذمہ داران کے علاوہ کارکنان کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

جناب الطاف حسین ملک میں افہام وتفہیم اور بھائی چارہ کی فضاء کو قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں جاری فرقہ وارانہ تشددکو ختم کرکے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے
میرپورخاص :۔۔۔15، نومبر2012ء 
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے اُمت مسلمہ اوروطن عزیز کو تقسیم درتقسیم کرنے کی سازش کو بے نقاب کرکے تمام مسلک وعقائد کے مسلمانوں ایک لڑی میں پرونے کی کوشش کی ہے ۔ یہ بات متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے جوائنٹ زونل انچارج عارف مہاجر نے حیدری امام بارگاہ سٹلائیٹ ٹاون میں مولانا ضیاء حیدر نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اراکین زونل کمیٹی ڈاکٹر ظفرکمالی ، اعجازاحمد اور نور محمد جدگال بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مولانا ضیاء حیدر نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کی سا لمیت اور بقاء کے دشمن ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ قوم کو عقائد کی بنیاد پر تقسیم در تقسیم کرکے ملک کو مذہبی وعقائد کی بنیاد پر تقسیم کردیا جائے۔انہوں نے مزید کہ قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے ملک میں رہنے والے تمام مذاہب اور عقائد ومسالک کے لوگوں کے حقوق کی بات کی ہے اور تمام لوگوں کو ایک دوسرئے کے عقائد کے احترام کا درس دیا ہے کیونکہ قائد تحریک جناب الطاف حُسین ملک میں افہام وتفہیم اور بھائی چارہ کی فضاء کو قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں جاری فرقہ وارانہ تشددکو ختم کرکے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ اس موقع پرمولانا ضیاء حیدر نقوی صاحب نے امن وامان وبھائی چارہ کو برقراررکھنے کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے لیئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

4/30/2024 11:12:48 PM