Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیبلشمنٹ اپنی صفوں میں بھتہ خوروں اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی حمایت کرنے والوں کو تلاش کرے، الطاف حسین


اسٹیبلشمنٹ اپنی صفوں میں بھتہ خوروں اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی حمایت کرنے والوں کو تلاش کرے، الطاف حسین
 Posted on: 10/27/2012
اسٹیبلشمنٹ اپنی صفوں میں بھتہ خوروں اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی حمایت کرنے والوں کو تلاش کرے، الطاف حسین
ایم کیوایم ملک میں مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے جدوجہد کررہی ہے لیکن بعض عناصر
کراچی کا امن تباہ کرکے ایم کیوایم کی مثبت کاوشوں کوسبوتاژ کرنے کی سازش کررہے ہیں
تاجربرادری ہمت وجرات کا مظاہرہ کر کے عوام کو بتائے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو کن عناصر کی سرپرستی حاصل ہے؟
ایم کیوایم ، ہرکڑے اور امتحان کی گھڑی میں تاجروں اورصنعتکاروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان 35 برسوں سے اللہ کی خوشنودی کیلئے عید کی خوشیاں قربان کررہے ہیں
جس قوم میں ایثاروقربانی کاجذبہ ہوتا ہے اس قوم کو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت مٹانہیں سکتی
میرا اپنے کارکنان وعوام سے سچے خلوص کا رشتہ ہے ، میں انہیں اپنانوکر،غلام یا ہاری نہیں بلکہ اپنا بھائی سمجھتا ہوں
عیدالاضحی کے پہلے روز قربانی کی کھالیں جمع کرنے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ میں ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن ۔۔۔27، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی صفوں میں ان عناصرکو تلاش کرے جو بھتہ خوروں اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی حمایت کررہے ہیں ۔ تاجربرادری ہمت وجرات کا مظاہرہ کر تے ہوئے عوام کو بتائے کہ اغواء برائے تاوان اور بھتہ کی پرچیاں دینے والے جرائم پیشہ عناصرکون ہیں اور انہیں کن عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے پہلے روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت قربانی کی کھالیں جمع کرنے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تہوار سنت ابراہیمی ؑ کی یاد دلاتا ہے،دنیا بھرکے مسلمان ہرسال نہ صرف سنت ابراہیمی ؑ ادا کرتے ہیں بلکہ یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ جہاں جہاں ایثار وقربانی کی ضرورت پیش آئے گی وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ عیدخوشیوں کا تہوار ہے ، اس دن مسلمان اپنے عزیزواقارب کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں لیکن متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار گزشتہ 35 برسوں سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے نہ صرف سنت ابراہیمی ؑ کی تکمیل کررہے ہیں بلکہ ایثاروقربانی کا عملی مظاہرہ بھی کررہے ہیں۔پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں، قیامت خیززلزلہ آئے یا کوئی بھی حادثہ رونما ہوجائے ، ہرامتحان کی گھڑی میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکارایثاروقربانی کے جذبے کے تحت دن رات، بھوک پیاس اور سردگرم موسم کی پرواہ کئے بغیر اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں ذمہ داران اپنے گھروں پر بیٹھنے کے بجائے کارکنان کے ساتھ مل کر محنت ومشقت کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاردوعالم ؐ نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے آخری خطبہ میں جو تعلیمات بیان کیں کہ کسی امیرکو غریب پر، کسی گورے کو کالے پر، کسی آقاکو غلام پراورکسی حاکم کو محکوم پر کوئی فوقیت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب برابر ہیں۔ اگر کسی کو سرکاردوعالم ؐ کی ان تعلیمات کی عملی مثال دیکھنی ہو تو وہ ایم کیوایم میں دیکھ سکتا ہے جس میں رہنمااورکارکنان سب برابرہیں اورسب ایثاروقربانی کے جذبے کے تحت میدان عمل میں سرگرم رہتے ہیں۔ انہوں نے ایثاروقربانی کے جذبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جس قوم میں ایثاروقربانی کاجذبہ ہوتا ہے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کے سوا دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کرہ ارض سے نہیں مٹاسکتی ۔انہوں نے خلق خدا کی خدمت کیلئے اپنی عید کی خوشیاں قربان کرنے والے تمام زونوں، سیکٹروں اوریونٹوں کے ذمہ داران اورکارکنان کو دل کی گہرائیوں سے شاباش اور خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ الطاف حسین کی شخصیت میں کونسا سحر ہے ، وہ اپنے کارکنان کو کوئی مادی انعام نہیں دیتے لیکن اس کے باوجودلاکھوں کارکنان ان کی آواز پر دوڑے چلے آتے ہیں ۔ بعض سازشی عناصر یہ پروپیگنڈہ بھی کرتے ہیں کہ ایم کیوایم کے کارکنان بندوق کی نوک پر جمع ہوتے ہیں جبکہ نہ پہلے ایسا ہوتا تھا اور نہ ہی آج ہوتا ہے ۔ میں گزشتہ 22 سال سے لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزاررہاہوں اور ہرلمحہ اپنے کارکنان وعوام سے رابطہ میں رہتا ہوں۔ میرا اپنے کارکنان وعوام سے سچی محبت اور خلوص کا رشتہ ہے ، میں انہیں اپنانوکر،غلام یا ہاری نہیں بلکہ اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔میرے اور کارکنان کے درمیان محبت و عقیدت اور خلوص کی یہ ڈور اتنی مضبوط ہے کہ جب الطاف حسین اپنے ساتھیوں کوآواز دیتا ہے تووہ اپنے کام کاج چھوڑ کرمیری آواز پرلبیک کہتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نتائج کی پرواہ کئے بغیردکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، رنگ ونسل، قومیت، زبان، مسلک، عقیدے اورمذہب کی تفریق کے بغیرہرایک کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ہم ملک میں مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں لیکن بعض عناصرکراچی کا امن تباہ کرکے ایم کیوایم کی مثبت کاوشوں کوسبوتاژ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔یہ اسٹیبلشمنٹ کا فرض ہے کہ وہ اپنی صفوں میں ان عناصرکو تلاش کرے جو بھتہ خوروں اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی حمایت کررہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے تاجربرادری کے بعض نمائندوں کے ان بیانات پرکہ اغواء برائے تاوان ، پرچیاں دیکر بھتہ خوری اورامن وامان کی خراب صورتحال کی ذمہ دار حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں ہے ، تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، ہر کڑے اور امتحان کی گھڑی میں تاجربرادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور انکے جائز مطالبات کی ہمیشہ حمایت کرتی آئی ہے لہٰذا تاجربرادری کے ایسے نمائندے ہمت وجرات کا مظاہرہ کرکے عوام کو بتائیں کہ انہیں بھتہ کی پرچیاں کہاں سے موصول ہوتی ہیں، پرچیاں دینے والوں کے نام کیا ہیں اور ایسے جرائم پیشہ عناصرکوکس کی سپورٹ حاصل ہے؟جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان، ہمدردوں، دانشوروں، کالم نگاروں، صحافیوں، اینکرپرسن، کیمرہ مین، فوٹوگرافرز میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک ایک فرد کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس احمد قائم خانی ،ڈاکٹرنصرت ،رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے اراکین نے عید الاضحی کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی 
نماز کی ادائیگی کے بعد رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی نے عوام سے عید ملی اور جناب الطاف حسین 
کی جانب سے عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی 
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر جناب الطا ف حسین کی جانب سے قربانی کے جانور کو ذبح کیا گیا 
کراچی :۔۔۔۔27؍اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز و دیگراراکین کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد نے عید الاضحی کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی۔نماز عیدالاضحی مفتی اظہرعالم صدیقی نے پڑھائی۔ عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی کرنے والوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر فاروق ستار ، انیس احمد قائم خانی ،ڈاکٹرنصرت، اراکین رابطہ کمیٹی اشفاق منگی،واسع جلیل،شکیل عمر، کیف الوریٰ،توصیف خانزادہ،سیف یارخان،سلیم تاجک ،حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،نائن زیروپرتنظیمی خدمات انجام دینے والے شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت حق پرست عوام بہت بڑی تعدادمیں شامل تھے۔بعدازاں ملک وقوم کی بقاء وسلامتی ،ترقی وخوشحالی، ملک سے بیروزگاری ،غربت اور افلاس کے خاتمے اورملک کو دہشت گردی کے خاتمے سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر لوگوں سے عید ملی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے عیدالاضحی پرجانورقربان کیے گئے ۔قربانی کے جانور کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت نے چھری پھیرکرذنج کیا۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر فاروق ستار،انیس احمدقائمخانی ،اراکین رابطہ کمیٹی سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے ۔ 

دکھی انسانیت کی خدمت سب سے عظیم عبادت ہے،سیدمصطفی کمال
کراچی سمیت دیگرشہروں میں ہمیں پچھلے سال کے نسبت ابھی تک ریکارڈکھالیں مل چکی ہے
قائدتحریک الطاف حسین نے خدمت خلق کمیٹی کی صورت میں جوپودا لگایاتھاوہ آج درخت بن چکاہے
رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ فیڈرل بی ایریامیں قائم کے کے ایف کے مرکزی کیمپ میں میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفینگ
کراچی:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سابق ناظم کراچی وخدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹرسیدمصطفی کمال نے کہاہے کہ خدمت خلق سب سے بڑی عبادت ہے اور ایم کیوایم یہ عبادت اپنافرض سمجھ کرانجام دے رہی ہے۔انہوں نے تمام اہل وطن کودل کی گہرائیوں سے عیدالاضحی کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے تمام کارکنان نے غریب،مساکین، بیواؤں، یتیموں،معذوراورضرورتمندافرادکی مددکیلئے اپنی عیدکی چھٹیاں بھی وقف کردی ہیں۔ یہ بات انہوں نیاراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سیدشعیب احمدبخاری،کنورخالدیونس کے ہمراہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نذیرحسین یونیورسٹی سے متصل ST-2میں عیدالاضحی کے پہلے دن چرم قربانی کے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ میں میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔سیدمصطفی کمال نے اللہ تعالیٰ کا بے حدشکرادا کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک ملک میں بھی کہیں بھی کوئی ناشگوارواقعہ پیش نہیںآیاجبکہ کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے کراچی سمیت دیگرشہروں سے ہمیں پچھلے سال کے نسبت ابھی تک ریکارڈکھالیں مل چکی ہے اور ابھی یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گابلکہ ابھی عیدکادوسراورتیسرادن بھی باقی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پرصرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں جہاں جہاں ایم کیوایم کاکام چل رہاہے وہاں عوام خدمت خلق فاؤندیشن کورضاکارانہ طورپرکھالیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے زیادہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی عمرہے کیونکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے تحریک کے آغازسے قبل خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی تھی جوآج فاؤنڈیشن کی صوررت میں تناور درخت بن چکاہے اورجس کی شاخیں ملک بھرمیں پھیل چکی ہیں۔انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کیلئے مثالی خدمات کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے عظیم عبادت ہے۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق کمیٹی سے خدمت خلق فاؤنڈیشن تک طویل سفرہے تاہم مخالفین کے تمام ترمنفی پرو پیگنڈوں اورمشکلات ومصائب کے باوجودکراچی سمیت ملک بھرکے عوام نے جس طرح قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پرلبیک کہتے ہوئے خدمت خلق فاؤنڈیشن پراپنی اعتماد کااظہارکیاہے اورچرم قربانی عطیہ کرکے تعاون کیاہے ہم ان کے بے حدممنون ومشکورہیں۔انہوں نے ایک پھررضاکارانہ طورپرکھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کرنے والے عوام کاقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شکریہ اداکیااورانہیں دل گہرائیوں سے عیدالاضحٰی کی مبارکبادپیش کی۔
*****

12/22/2024 11:45:10 AM