Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین اور صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ


الطاف حسین اور صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ
 Posted on: 10/28/2012
الطاف حسین اور صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، دہشت گردی کے افسوسناک واقعات ، جمہوریت کے فروغ اور دیگر امورپر بات چیت
خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں گرلز اسکولوں اور نوشہرہ میں زیارت کاکاصاحب دربارمیں بم دھماکے پر اظہار مذمت
پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل کر پاکستان کو درپیش چیلنجوں اورمشکلوں کا مقابلہ کریں گی، دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق
صدرمملکت اور الطاف حسین کی ایک دوسرے کو عیدالاضحی کی مبارکباد 
لندن۔۔۔28، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہواجس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، دہشت گردی کے افسوسناک واقعات ، جمہوریت کے فروغ اور دیگر امورپر بات چیت ہوئی۔ صدرمملکت جناب آصف علی زرداری نے جناب الطاف حسین ، ان کی صاحبزادی افضاء الطاف ، دیگر اہل خانہ اور ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ جس پر جناب الطاف حسین نے بھی صدرمملکت، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بختاوربھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری ، صدرمملکت کی ہمشیرہ فریال تالپورسمیت دیگر اہل خانہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت وعافیت اور ترقی کیلئے دعا ئیں کیں۔ جناب الطاف حسین اورجناب آصف علی زرداری نے خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں گرلز اسکولوں اور نوشہرہ میں زیارت کاکاصاحب دربارمیں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور ان بزدلانہ کارروائیوں کو کھلی دہشت گردی قراردیااورملک سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحدہوکر جدوجہد کی ضرورت پر زوردیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل کر پاکستان کو درپیش چیلنجوں اورمشکلوں کا مقابلہ کریں گی اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کرتی رہیں گی۔

خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ملنے والی قربانی کی کھالوں میں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔الطاف حسین
آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملیں گے اورحیرت انگیز نتائج سیاسی بازیگروں کو پریشان کردیں گے
ایم کیوایم خدمت ہی میں نہیں بلکہ ایمانداری ، محنت وجانفشانی اورجرات وہمت میں بھی سب سے آگے ہے
ہم ایسامعاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں کہ جہاں کوئی بھی جاگیردار،وڈیرہ یا سرمایہ دار اپنے ہاریوں، کسانوں اورمزدوروں اورانکے خاندانوں پر ظلم وجبر کرنے کی ہمت نہ کرسکے
اسٹیٹس کو ، کوبرقراررکھنے والی قوتوں نے ایم کیوایم کو کچلنے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کی باربارکوششیں کیں
عیدالاضحی کے دوسرے روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں کارکنوں سے ٹیلی فون پر خطاب
لندن۔۔۔28، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کواس سال ملنے والی قربانی کی کھالوں میں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے اورانشاء اللہ آنے والے انتخابات میں ایم کیوایم کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملیں گے اورحیرت انگیز نتائج سیاسی بازیگروں کو پریشان کردیں گے ۔ ایم کیوایم خدمت ہی میں نہیں بلکہ ایمانداری ، محنت وجانفشانی اورجرات وہمت میں بھی سب سے آگے ہے اوراس معاملے میں کوئی بھی جماعت ایم کیوایم کے کارکنوں کامقابلہ نہیں کرسکتی۔ متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیا اور اس طبقہ سے تعلیم یافتہ اور ایماندار قیادت منتخب کرواکرانہیں منتخب ایوانوں میں بھیجاجس کی پاداش میں اسٹیٹس کو ، کوبرقراررکھنے والی قوتوں نے ایم کیوایم کو کچلنے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کی باربارکوششیں کیں ۔یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے دوسرے روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں کارکنوں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست منتخب عوامی نمائندے بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ شہریوں کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عیدکے تہواروں پر بھی دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ تہوار چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کا ہو وہ قابل احترام ہوتا ہے ، اگر دوفریقین کے درمیان جنگ بھی ہورہی ہو تو تہوار کے موقع پر جنگ بندی کردی جاتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں ریکارڈ تعداد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیہ کرنے پر ملک بھر کے حق پرست عوام سے دلی تشکرکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر کے حق پرست عوام نے اس سال بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن پر اعتماد کا اظہارکیا اور ماضی کی نسبت بہت بڑی تعداد میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں عطیہ کرکے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑڈالے ہیں۔قربانی کے جانوروں کی کھالیں عطیہ کرنے والوں میں ایسے حق پرست بھی شامل ہیں جنہوں نے کئی میل کا پرخطر سفر طے کیا اور قربانی کے جانور کی کھالیں کپڑوں اوربڑے ڈبوں میں چھپاکرکے کے ایف کے کیمپوں میں پہنچائیں جس پر ایک ایک حق پرست زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیا اور اس طبقہ سے تعلیم یافتہ اور ایماندار قیادت منتخب کرواکرانہیں منتخب ایوانوں میں بھیجاجس کی پاداش میں اسٹیٹس کو ، کوبرقراررکھنے والی قوتوں نے ایم کیوایم کو کچلنے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کی باربارکوششیں کیں، ایم کیوایم کے خلاف جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کی بنیاد پراس کے ذمہ داران ،کارکنان اور عوام کو طرح طرح کے مظالم کا نشانہ بنایااور ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان نے ریاستی جبرکا صبروتحمل سے مقابلہ کیا، جانثار ساتھیوں نے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں، آپریشن کے دوران دربدربھٹکتے رہے، فاقہ کشی کی اوربعض ساتھیوں کو مجبوری کے تحت بھیک تک مانگنی پڑی لیکن ظلم وستم کا کوئی بھی ہتھکنڈہ ان کے فولادی حوصلے پست نہ کرسکا اور کڑی آزمائش کے مراحل میں ان کارکنان کی ہمت اور حوصلوں میں مزیداضافہ ہوا۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج بھی میرا وہی120گز کا گھر ہے جو تحریک کے آغاز سے قبل تھا، میرے پاس ہزاروں کنال پر محیط محلات نہیں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے ان محلات سے زیادہ قیمتی پرخلوص ساتھی عطا کئے ہیں۔ ایم کیوایم میں جتنے بہادر ، محنتی ، پرخلوص اور جانثار ساتھی ہیں ایسے کارکنان پوری دنیا میں نہیں پائے جاتے اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایسے مخلص ساتھیوں کا پانچ فیصد بھی موجود نہیں ہے ۔ آنے والی تاریخ میں لکھا جائے گا کہ جس محبت وعقیدت کا رشتہ ایم کیوایم کے قائد کا اپنے کارکنان سے تھااور ایم کیوایم کے کارکنان کا اپنے قائد کیلئے عقیدت ومحبت کا جذبہ اس سے کہیں زیادہ تھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خلافت راشدہ کے زمانے میں امیرالمومنین اورایک آدمی برابرکاحق رکھتاتھا،اگرایک سیر آٹا بیت المال سے امیرالمومنین کو ملتا تھاتوایک سیرعام آدمی کوبھی ملتاتھا۔یہ نہیں کہ امراء کیلئے الگ اور عام لوگوں کیلئے الگ دسترخوان تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم جیسے گناہ گارلوگ جوسیرت طیبہ اورخلفائے راشدین کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اگر خلافت راشدہ کے زمانے کی ایک جھلک دیکھنی ہے تو ہمارے ہاں دیکھ لیجئے،یہاں کوئی چھوٹابڑا نہیں ، سب برابرہیں،کوئی بھی یہاں آکردیکھ لے کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان، وزراء ، ارکان اسمبلی اورکارکنان ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ جس دیگ سے کارکنان کھاناکھارہے ہیں اسی دیگ سے رابطہ کمیٹی کے ارکان وزراء اورارکان اسمبلی کھارہے ہیں،ان کیلئے کسی عالیشان ہوٹل سے کھانانہیں آتا ۔ کارکنان زیادہ ہوں توپہلے کارکنوں کوکھلایاجاتاہے ، ذمہ دار بعدمیں کھاتے ہیں۔ہمارے ہاں چھوٹے بڑے کاکوئی امتیازنہیں، یہاں ذمہ داروں سے زیادہ کارکنوں کااحترام کیاجاتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کواس سال ملنے والی قربانی کی کھالوں میں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے اورانشاء اللہ آنے والے انتخابات میں ایم کیوایم کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملیں گے اورحیرت انگیز نتائج سیاسی بازیگروں کو پریشان کردیں گے۔ ایم کیوایم خدمت ہی میں نہیں بلکہ ایمانداری ، محنت وجانفشانی اورجرات وہمت میں بھی سب سے آگے ہے اوراس معاملے میں کوئی بھی جماعت ایم کیوایم کے کارکنوں کامقابلہ نہیں کرسکتی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ایسامعاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں کہ جہاں کوئی بھی جاگیردار،وڈیرہ یا سرمایہ دار اپنے ہاریوں، کسانوں اورمزدوروں اورانکے خاندانوں پر ظلم وجبر کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔ ہم ملک سے جاہلانہ فرسودہ رسومات کاخاتمہ کرنا چاہتے ہیں اورایسا معاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں کہ قوم کی بیٹیوں کوہرجگہ تحفظ کااحساس ہواورگھرسے باہرنکلنے پر کوئی ان پر بری نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرسکے ۔ امن وامان کی صورتحال اتنی بہترہوکہ لوگ بلاخوف وخطر اپنی دکانیں کھلی چھوڑسکیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ملک کو مشکلات اوردہشت گردی سے نجات دلائے اورہمیں اتنی ہمت دے کہ ہم دہشت گردی کاخاتمہ کرسکیں اورغریبوں کودووقت کی روٹی فراہم کرسکیں۔ انہوں نے محنت ولگن سے کام کرنے پر تمام کارکنوں اوررضاکاروں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے نمائندوں ، کیمرہ مینوں ، فوٹو گرافروں اورکالم نگاروں کوبھی عیدکی مبارکبادپیش کی ۔ 

ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تاخیری حربوں سے گریز کیا جائے، الطاف حسین
قوم حیرت زدہ ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تاخیری حربوں سے کام لیا جارہا ہے
دہشت گردی کے ان واقعات سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مجرمانہ خاموشی پوری قوم کیلئے حیرت کا باعث ہے
مردان میں گرلز ہائی اسکول، مہمند ایجنسی میں طالبات کے نجی اسکول اورنوشہرہ میں زیارت کاکاصاحب دربار میں دھماکے پراظہار مذمت
لندن:۔۔۔28، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں گرلز ہائی اسکول، مہمند ایجنسی میں طالبات کے نجی اسکول اورنوشہرہ میں زیارت کاکاصاحب دربار کو دھماکے سے اڑانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ شہریوں کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ کااظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سوات میں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی اور دیگر دو طالبات پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد قوم کو قوی امید تھی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت ، سفاک دہشت گردوں کے خلاف جلد انتہائی قدم اٹھائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ1965ء کے بعد پہلی مرتبہ پوری قوم ملالہ اوردیگر طالبات پر وحشیانہ حملے کے واقعہ کے خلاف نہ صرف متحد تھی بلکہ ایک آواز ہوکرمطالبہ کررہی تھی کہ سفاک دہشت گردوں کے خلاف بھرپورایکشن کیا جائے اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ لیکن قوم حیرت زدہ ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تاخیری حربوں سے کام لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے مزید بلند ہورہے ہیں اور وہ پے درپے دوبارہ طالبات کے اسکولوں، مزارات اوردیگر مقدس مقامات دھماکہ خیز مواد سے اڑارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے طرز عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے ان واقعات کی بھرپورانداز میں مذمت کرنے کے بجائے ان سیاسی ومذہبی جماعتوں نے مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے جوکہ پوری قوم کیلئے حیرت کا باعث ہے۔جناب الطاف حسین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس،مثبت اور عملی اقدامات کئے جائیں اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تاخیری حربوں سے گریز کیا جائے۔

ایم کیوایم اسٹیٹس کو پریقین نہیں رکھتی ہے ، سیّد مصطفی کمال 
دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ایم کیوایم کا نصب العین ہے
عوام نے ایک بار پھر ایم کیوایم پر اعتماد کرکے قر بانی کی کھالیں جمع کراکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور قا ئد تحریک کے حق میں فیصلہ دے دیا
عیدالالضحیٰ کے دوسرے روز چرم قر بانی کے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ پر میڈیا کے نمائندوں کو پر یس بریفنگ
کراچی:۔۔۔۔ 28اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و چیف ٹرسٹی خدمت خلق فاؤنڈیشن سیّد مصطفی کمال نے کہاہے کہ ایم کیوایم اسٹیٹس کو پریقین نہیں رکھتی ہے بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ایم کیوایم کا نصب العین ہے،یہ بات انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نذیر حسین یونیورسٹی سے متصل ST-2بلا ک 4میں عیدالالضحیٰ کے دوسرے روز چرم قر بانی کے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ پر میڈیا کے نمائندوں کو پر یس بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل،سیف یار خان اور گلفراز خان خٹک بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہر دور میں عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اور اسی جذبے کے تحت اپنے مشن و مقصد کوجاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ پہلے سے کہیں زیادہ عوام نے ایک بار پھر ایم کیوایم پر اعتماد کرکے قر بانی کی کھالیں جمع کراکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے اورقا ئد تحریک جناب ا لطا ف حسین کے حق میں اپنا فیصلہ دیے دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حق پرست وزراء ،سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاران ،ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے عید کے تینوں دن اپنی ذاتی مصروف کو ترک کرکے اپنا قیمتی وقت نکال کر غریب و مستحقین کی امداد کیلئے وقف کیا جو سب سے اولین عبادت کا درجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی طرح پنجاب سمیت ملک بھر میں بھی عوام نے ایم کیوایم کو دل کھول کر کھالیں جمع کروائیں جو یقیناًقائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عید الالضحیٰ کے دوسرے روز بھی کھالیں جمع کرنے کے دوران ملک بھر میں کہیں کو ئی نا خوشگوار واقع رونما نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی کی طرح سندھ ، پنجاب ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، خیبر پختوانخواہ ، میں خدمت انسانیت کے دائرے کار کو وسیع کررہی ہے جس کیلئے ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنا عملی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب آزاد کشمیر میں زلزلہ آیا تو ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے قائد تحریک کی ہدایت پربلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات جدوجہد کی اور وہاں پر تباہ حال افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے عملی کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤندیشن نے حیدر آباد میں 72بستروں پر مشتمل 14 بچو ں کیلئے وینٹی لیٹر وارڈ قائم کرکے حیدرآباد کے عوام ایک انمول تحفہ دیا ، انہوں نے کہاکہ اسی طرح حالیہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت 70 بستروں پر مشتمل نذیر حسین اسپتال کا افتتا ح کیا گیا ہے جس میں جدید ساز و سامان سے آراستہ عوام کو علاج و معالجے کی بنیادی ضروریات فراہم کی جارہی ہیں ۔ 

حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور اور صوبائی وزیر عبد الحسیب نے گلبائی میں آتشزدگی سے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا 
امدادی کاموں کی نگرانی کی ، ایم کوایم کے کارکنان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا 
کراچی ۔۔۔28، اکتوبر2012ء 
حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور اور صوبائی وزیر عبد الحسیب نے خوفناک آتشزدگی سے متاثرہ گلبائی میں واقع مینا ٹیکس کیمیکل فیکٹری کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کی نگرانی کی ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی اور صوبائی وزیر جب متاثرہ فیکٹری پر پہنچے تو فیکٹری کے مالک نے انہیں آتشزدگی کے واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا اور امدادی کاموں کیلئے فائربریگیڈ ، کے پی ٹی ، سول ایوی ایشن اور انتظامیہ کے دیگر اداروں سے فی الفور رابطہ کرنے اور آتشزدگی پر قابو پانے کی ہدایت دینے پر دلی تشکر کااظہار کیا ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی اور صوبائی وزیر نے آتشزدگی سے متاثرہ فیکٹری کے مالک سے دلی افسوس اور ہمدردی کااظہار کیا اور انہیں ایم کیوایم کی جانب سے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔ 

5/1/2024 3:33:28 PM