Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزاد کشمیر کو آزاد ہوئے64برس گز ر گئے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودرادیت نہیں مل سکا ہے، جناب الطاف حسین


 Posted on: 10/24/2012
آزاد کشمیر کو آزاد ہوئے64برس گز ر گئے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودرادیت نہیں مل سکا ہے، جناب الطاف حسین
مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے
آزاد کشمیر کے 64ویںیوم تاسیس کے موقع پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں مقیم کشمیری عوام کو جناب الطاف حسین کی مبار کباد 
لندن :۔۔۔۔24اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آزاد کشمیر کے 64ویں یوم تاسیس کے موقع پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں مقیم کشمیری عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبار کباد پیش کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ آج آزاد کشمیر کو آزاد ہوئے64برس گز ر گئے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیرکے عوام کو حق خودرادیت نہیں مل سکا ہے جس کیلئے و ہ گزشتہ کئی برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انتہائی اہم ہے اوراس کے مستقل حل کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت ترتیب دینا ہو گی اورپاکستان اور بھارت کو کشمیر کے مسئلہ پر سنجیدہ ہوکر ایک نقطہ پر متفق ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا دیرینہ مطالبہ رہاہے کہ کشمیر کے عوام کو انکے جائز اور بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں اور ا ن کے تمام مطالبا ت کو کھلے دل سے تسلیم کیا جائے جس سے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود وابستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیری عوام کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ناممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکہ کشمیری عوام کے حقوق کیلئے جاری جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ رہتے ہوئے ان کا ساتھ دیں۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید، صدر سردار یعقوب سمیت دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں مقیم کشمیری عوام کو دلی مبار کباد پیش کی ہے ۔
ریحان ہاشمی کی بلامقابلہ کامیابی جناب الطا ف حسین کے نظریہ حق پرستی کی فتح ہے ،ڈاکٹر صغیراحمد 
دہری شہریت کی بنیادپرکسی پاکستانی سے ناوراسلوک روا نہ رکھا جائے
وہ نوجوان جس کوکل تک کوئی نہیں جانتاتھاآج عوام کے دلوں کی آوازبن کر ایوانوں میں پہنچے گا، حیدر عباس رضوی
میری پوری کوشش ہوگی کہ میں قائدتحریک الطاف حسین کے اعتماد پرپورااترسکوں، ریحان ہاشمی 
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245سے ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدوارریحان ہاشمی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی خوشی میں
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر جشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب 
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245سے ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدوارریحان ہاشمی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی خوشی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر جشن منایا گیا ۔ تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست صوبائی وزیرڈاکٹرصغیراحمد،قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرحیدرعباس رضوی اورریحان ہاشمی نے مختصراًخطاب کیا۔بدھ کی شب ریحان ہاشمی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے نوٹی فیکشن جاری ہونیکی خبر ٹی وی چینلزپرنشر ہونے کے بعدشہر بھرسے ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان و حق پرست عوام مختلف جلوسوں،ٹولیوں اورریلیوں کی صورت میں جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیروپرجمع ہوناشروع ہوگئے۔اس موقع پر سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی میں موجودحق پرست نمائندوں کے علاوہ ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان اوردیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔نائن زیروپرجشن فتح کے سلسلے میں جمع ہونیوالے ایم کیوایم کارکنان ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر بعض کارکنان اپنے ہمراہ ڈھول تاشے بھی لائے تھے او ر کارکنان ڈھول تھاپ پر والہانہ رقص کرتے رہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابط کمیٹی کے رکن وحق پرست صوبائی وزیرڈاکٹرصغیراحمدنے کہا آج کادن پورے پاکستان کے عوام کیلئے ایک اُمیدکی کرن بن کرطلوع ہورہاہے یہ دن حق پرستانہ جدوجہدمیں سنگ میل ہے جسے تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ آج قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے ایک اور نامزدکردہ حق پرست امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہری شہریت رکھناکوئی جرم نہیں دہری شہریت والے پاکستانیوں کاتناہی حق ہوگا جتنا کسی اورپاکستانی کاہے ۔انہوں نے کہاکہ دہری شہریت کی بنیادپرکسی پاکستانی سے ناوراسلوک روا نہ رکھا جائے ۔ کیونکہ دہری شہریت والے پاکستانی بھی پاکستان سے اتناہی پیارکرتے ہیں جتنااورپاکستانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریحان ہاشمی کی کامیابی الطا ف حسین کے نظریہ حق پرستی کی فتح ہے اورایم کیوایم کی مقبولیت میں اضافے کاواضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ آج قائدتحریک کانظریہ کراچی سے نکل کرنہ صرف پورے ملک بلکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرتک پھیل چکاہے اوریہ سفرآگے سے آگے کی جانب جاری ہے۔تقریب سے حیدرعباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریحان ہاشمی کی بلامقابلہ کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ نوجوان جس کوکل تک کوئی نہیں جانتاتھاآج عوام کے دلوں کی آوازبن کر ایوانوں میں پہنچے گا ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ریحاان ہاشمی کوجوذمہ داری سپر د کی ہے وہ اس پرپوراتریں گے اورحق پرستی کے اس کارواں کو مزیدآگے بڑھائیں گے۔ تقریب سے ریحان ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن سے میں قائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکرسکوں۔انہوں نے کہاکہ مجھ جیسا مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والافردیہ تصورنہیں کرسکتاتھاکہ وہ کبھی اسمبلی کارکن بھی بن سکے گا۔انہوں نے کہاکہ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں قائدتحریک الطاف حسین کے اعتماد پرپورااترسکوں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین نے جوپاکستان کے عوام سے وعدہ کیاہے اسے پوراکرسکوں۔انہوں نے کہاکہ آج ایک بارپھرثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے باصلاحیت لوگوں کوآگے لاتی ہے،اس کی مثال پاکستان کی کسی اورجماعت میں نہیں ملتی۔واضح رہے کہ این اے245کی نشست حق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئرفرحت خان کی دہری شہریت کے مسئلے پرخالی ہوئی تھی جس پرریحان ہاشمی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
کراچی :۔۔۔24اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 87کے کارکن محمد عمران قریشی کے بھائی محمد فرحان قریشی اور ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 104کے کارکن محمد عارف کے والد محمد مسلم کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
 
*****

5/1/2024 9:25:44 AM