Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
افغانستان کے صدرحامدکرزئی کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے نام خط ۔دخترپاکستان ملالہ یوسف زئی پر حملہ پر اظہارمذمت
Posted on: 10/18/2012
افغانستان کے صدرحامدکرزئی کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے نام خط ۔دخترپاکستان ملالہ یوسف زئی پر حملہ پر اظہارمذمت
دہشت گردی اورانتہاپسندی پاکستان اورافغانستان کے حال اورمستقبل کیلئے ایک بڑاخطرہ ہیں۔حامدکرزئی
دہشت گردوں اورانتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی اورافغان بچوں اوراسکولوں پرحملے اسی حکمت عملی کے تحت ہورہے
ہیں جس کامقصد ہماری آئندہ نسلوں کوجہالت اورتاریکی میں دھکیلنا ہے حامدکرزئی
ہمیں اس دہشت گردی اورانتہاپسندی سے لڑناہوگا۔ اسی مقصدکے تحت میں پاکستان کے سیاسی ومذہبی افق پر اپنے بھائیوں اوربہنوں تک پہنچ رہاہوں۔حامدکرزئی
امیدہے کہ ایم کیوایم کے سربراہ کی حیثیت سے آپ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دونوں ملکوں کی مربوط اور
مشترکہ کارروائی کی دعوت کامثبت جواب دینگے۔ حامدکرزئی کاقائدتحریک الطاف حسین کوخط
لندن ۔۔۔18 اکتوبر2012ء
افغانستان کے صدرحامدکرزئی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کے نام اپنے خط میں کہاہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی پاکستان اورافغانستان کے حال اورمستقبل کیلئے ایک بڑاخطرہ ہیں لہٰذا اس کے خلاف دونوں ملکوں کو مشترکہ اورمربوط کارروائی کرناہوگی۔ اپنے خط میں افغان صدر نے دختر پاکستان ملالہ یوسف زئی اوردیگرطالبات پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک، غیرانسانی اور گھناؤناعمل قراردیا اورملالہ اوردیگرزخمی طالبات کی جلدصحتیابی کی دعاکی ۔اپنے خط میں صدرحامدکرزئی کاکہناتھاکہ ہمیںیہ سوال کرنا چاہیے کہ ہم اس دہشت گردی کامقابلہ کیوں نہیں کرسکے جوہمارے مذہب،ہمارے لوگوں اورہمارے بچوں کے بہترمستقبل پرحملے کررہی ہے۔ صدرحامدکرزئی کاکہناتھاکہ دہشت گردوں اورانتہاپسندوں کی جانب سے ملالہ پر ہونے والا بزدلانہ حملہ اوراسی طرح دیگر پاکستانی اورافغان بچوں اوراسکولوں پرحملے اسی حکمت عملی کے تحت ہورہے ہیں جس کامقصد ہماری آئندہ نسلوں کوجہالت اورتاریکی میں دھکیلنا ہے اورہمیں اس سے لڑناہوگا۔ اسی مقصدکے تحت میں پاکستان کے سیاسی ومذہبی افق پر اپنے بھائیوں اوربہنوں تک پہنچ رہاہوں تاکہ ہم ملکر کام کریں اوراپنے بچوں،لڑکوں لڑکیوں کونبی کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق حصولِ علم کے سلسلے میں انہیں انکے فرائض سے آگاہ کرسکیں۔ صدرحامدکرزئی نے اپنے خط میں جناب الطاف حسین سے مزید کہاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کی شیطانیت ہمارے حال اورمستقبل کی بہبودکیلئے خطرہ ہے اور مجھے امیدہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے آپ اس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دونوں ملکوں کی مربوط اورمشترکہ کارروائی کی دعوت کامثبت جواب دیں گے۔
نذیرحسین اسپتال کاافتتاح 19اکتوبربروزجمعہ کوہوگا
افتتاحی تقریب میں معروف سرجن اور ڈاکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرینگی
کراچی :۔۔۔18اکتوبر 2012ء
نذیرحسین اسپتال کاافتتاح19؍اکتوبر2012ء بروزجمعتہ المبارک سہ پہر3بجے ہوگا۔اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترواقع ST-7 بلاک14 فیڈرل بی ایریا نزدتعلیمی باغ میں افتتاحی تقریب منعقدکی جائے گی جس میں معروف سرجنوں اور ڈاکٹرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔
ایم کیوایم کے زیراہتمام ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عیدالاضحی کے بعد عوامی ریفرنڈم کرایاجائے گا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کااعلان
ریفرنڈم میں عوام سے سوال کیا جائے گاکہ وہ کونسااورکس طرح کاپاکستان چاہتے ہیں۔۔۔آیا قائداعظم کا پاکستان یاطالبان کاپاکستان
عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کااعلان عیدالاضحی کے فوری بعدکیاجائے گا۔ یہ عوامی ریفرنڈم سندھ کے شہروں اورقصبوں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر جنوبی وشمالی وزیرستان سمیت فاٹاکی تمام ایجنسیوں اورملک بھرمیں کرایاجائے گا
ریفرنڈم کے انعقادکافیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں قائد تحریک الطاف حسین کے مسلسل پیش کردہ خیالات کی روشنی میں کیاگیا
کراچی:۔ ۔۔۔18 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عیدالاضحی کے بعد عوامی ریفرنڈم کرایاجائے گا۔اس ریفرنڈم میں عوام سے سوال کیا جائے گاکہ وہ کونسااورکس طرح کاپاکستان چاہتے ہیں۔۔۔آیا قائداعظم کا پاکستان یاطالبان کاپاکستان۔ اس ریفرنڈم کے انعقادکافیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے مسلسل پیش کردہ خیالات کی روشنی میں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاکہ اس عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کااعلان عیدالاضحی کے فوری بعدکیاجائے گا۔ یہ عوامی ریفرنڈم سندھ کے شہروں اورقصبوں سمیت پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر جنوبی وشمالی وزیرستان سمیت فاٹاکی تمام ایجنسیوں اورملک بھرمیں کرایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے جوبھی نتائج حاصل ہوں گے وہ حکومت کو بھیج دیئے جائیں گے تاکہ حکومت کابینہ کے اجلاس میں اس عوامی رائے کی روشنی میں اقدامات کرے۔
پنجا بی سرا ئیکی آرگنا ئنز نگ کمیٹی کے زیر اہتما م کو رنگی ٹا ؤن میں ایم کیو ایم کی جدوجہد پر بنائی جانے والی تمثیل’’ نقیب انقلاب ‘‘دیکھا ئی
گئی۔
اپنے حقوق کے حصول اور اپنے تشخص کی سلامتی کی خاطر اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی،عامر معین اورخالد اعوان
بہت جلد ملک سے جاگیردارانہ و جابرانہ نظام کا خاتمہ ہوگا لیکن اسکے لئے ضروری ہے کہ ملک کی 18کروڑ عوام کو ایسے ظالموں کے خلاف متحد ہوکر میدان عمل میں آنا ہوگا، شرکاء سے خطاب
کراچی۔۔۔18اکتوبر، 2012ء
متحد ہ قو می موونٹ کے شعبہ پنجا بی سرا ئیکی آرگنا ئنز نگ کمیٹی کے زیر اہتما م کو رنگی ٹا ؤن میں ایم کیو ایم کی جدوجہد پر بنائی جانے والی تمثیل نقیب انقلاب دیکھا ئی گئی۔اس موقع پرحق پر ست رکن صوبا ئی اسمبلی عا مر معین ،انچا رج پنجا بی سرا ئیکی آرکنا ئز نگ کمیٹی خا لد اعوان ،جو ائنٹ انچارج شر یف علی رعنا و اراکین کے علاوہ حق پر ست پنجا بی وسرائیکی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پر ست رکن صو با ئی اسمبلی عا مر معین نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیل رہا ہے اور بہت جلد ملک سے جاگیردارانہ و جابرانہ نظام کا خاتمہ ہوگا لیکن اسکے لئے ضروری ہے کہ ملک کی 18کروڑ عوام کو ان ظالموں کے خلاف متحد ہوکر میدان عمل میں آنا ہوگا جو گذشتہ 65سالوں سے ہمارا خون پی رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ان درندہ صفت انسانوں کی غلامی ترک کرکے اور اپنی آنے والی نسلوں کو آزاد مستقبل دینا ہوگا ۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج خالد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ملکی اسٹیبلشمنٹ نے گھناؤنی سازشوں کے جال بنے مگر آج حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے کہ ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کی نمائندگی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس تمثیل میں ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کی حقیقت دکھائی گئی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں متحد ہوکر اپنے حقوق کے حصول اور اپنے تشخص کی سلامتی کی خاطر اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی۔
گہوارہ ادب شکاگو کے زیر اہتمام ڈاکٹر مظفر الدین فاروقی کی کتاب بلیک ہول اور ڈاکٹر تقی عابدی کی کتاب فیض فہمی کی تقریب رونمائی ۔
گہوارہ ادب شکاگو کے پروگرام علمی و ادبی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ ظہیر پرویز خان قونصل جنرل پاکستان (شکاگو)
تقریب میں مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں امریکہ و کینیڈا کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔
شکاگو :۔۔۔۔16،اکتوبر 2012ء
گہوارہ ادب شکاگو کے زیر اہتمام ڈاکٹر مظفر الدین فاروقی کی کتاب بلیک ہول اور ڈاکٹر تقی عابدی کی کتاب فیض فہمی کی تقریب رونمائی اور ہفت روز ہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امریکہ و کنیڈا کے علاوہ پاکستان اور انڈیا کے نامور شعراء میر ہاشم علی (انڈیا)، ڈاکٹر تقی عابدی (کینیڈا)، انور علی رومی (پاکستان)، ذکیہ غزل (کنیڈا) ، فرح اقبال، کاشف حیدر اور قیصر نقوی نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کئے ۔ جبکہ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر تقی عابدی نے کی ۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر تقی عابدی اور ڈاکٹر مظفر الدین فاروقی نے اپنی کتابوں کا تحفہ قونصل جنر ل کو پیش کیا۔ اس موقع پر ظہیر پرویز خان قونصل جنرل آف پاکستان شکاگو، ممتاز ادیبوں و شاعروں پاکستانی و انڈین کمیونٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجو د تھیں ۔ اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان (شکاگو) جناب ظہیر پرویز خان نے گہوارہ ادب کی جانب سے عظیم کتب کی پذیرائی کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے ماضی میں بھی گہوارہ ادب کے پروگراموں میں شرکت کا موقع ملا ہے ان کے پروگرام علمی و ادبی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں اور مجھے اس قسم کے پروگرام میں شرکت کرکے بے حد مسرت ہوتی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر مظفر الدین فاروقی اور ڈاکٹر تقی عابدی کو کتاب کے اجراء اور گہوارہ ادب کے تمام منتظمین کو اتنے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض گہوارہ ادب کے انچارج اطہر صدیقی اور پر وفیسر مسرور قریشی نے کی جس میں انہوں نے گہوارہ ادب کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد و کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں کتب کے مصنفین اور مہمانوں کا تعارف کرایا ۔ اس موقع پر فیض فہمی کے مصنف ڈاکٹر تقی عابدی نے کتاب کی تالیف ، مقالہ جات کے جمع کرنے کے مراحل اور خود فیض کی شاعری، نثر، خطوط اور دیگر گوشوں پر اپنے مضامین لکھنے کے مقاصدبتائے۔ ڈاکٹر مظفر الدین فاروقی نے کہاکہ بلیک ہول ایک سائنسی موضوع ہے اس کو بطور ڈرامہ اردو میں تحریر کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ اوزون کی سائنسی توضیع کرہ ارض اور آسمان کے درمیان لہروں کے پردے کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سائنسی مسئلے اور اردو ڈرامے کوآسان فہم بنانے اور سمجھنے کیلئے تحریرکیا تاکہ ایک عام قاری سائنسی مضامین کو بھی سمجھ سکے۔ تقریب میں شریک مقررین جن میں ڈاکٹر صادق نقوی ، ڈاکٹر عابد اللہ غازی ، سید ہاشم علی ، پروفیسر مسرور علی قریشی ، جمال صدیقی، محمد اطہر صدیقی، عشرت حسین عشرت ، ڈاکٹر خورشید خضر اور ذکیہ غزل نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے دونوں منصفین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
ایم کیوایم کے سوگوار کارکن سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی :۔۔۔۔18،اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197کے کارکن جمال قریشی کی اہلیہ محترمہ عائشہ مرحومہ اور ایم کیوایم مانسہرہ زون یوسی ہمشیریا کی تحصیل کمیٹی کے رکن قاضی محمد یعقوب کے صاحبزادے شیر زمان کے انتقال پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون یونٹ پیارو لنڈکے جوائنٹ انچارج لیلومل کے صاحبزادے پر دیپ کمار کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔18، اکتوبر 2012ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ٹنڈو الہ یار زون یونٹ پیارو لنڈ کے جوائنٹ انچارج لیلومل کے صاحبزادے پر دیپ کمار کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مرحوم کے سوگوار لو ا حقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاا ظہار کیا ہے ۔
معروف نعت خواں تابندی لاری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ افسوس
کراچی :۔۔۔18اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف نعت خواں تابندہ لاری کی والدہ محترمہ محمودہ خاتون کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے تابند ہ لاری سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین
)
*****
12/22/2024 11:21:25 AM
سب کی شناخت ہے تو مہاجر شناخت سے انکار کیوں؟
...
20 Dec 2024
میں نے آج سے 27 سال قبل پاکستان میں جاری کرپٹ نظام کے بارے میں جن خیال
...
20 Dec 2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کوی
...
17 Dec 2024
خدارا مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھیں
...
16 Dec 2024
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ
...
13 Dec 2024
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا
...
09 Dec 2024
یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خو
...
09 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us