ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اور تمام امن پسندشہر ی اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہرمسجداورمدرسہ کے سربراہوں
کے نام اور دیگر کوائف ایک ہفتہ کے اندراندراپنے اپنے علاقوں کے تنظیمی دفاتر میں جمع کرائیں۔الطاف حسین
علماء ، خطیبوں اوراماموں کے یہ کوائف یونٹوں اورسیکٹروں سے زونوں میں جمع کئے جائیں گے جہاں سے یہ کوائف
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکوفی الفوربھیجے جائیں گے
جوآئمہ، خطیب،زاکرین،علماء، مفتیان اورسربراہان اپنے کوائف بتانے سے انکارکردیں توانکے خانوں میں نوٹ لکھ دیاجائےتاکہ تفصیلات فی الفورجمع کرنے کیلئے انکے نام حکومت کوارسال کئے جائیں
لندن ۔۔۔12،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کراچی سمیت ملک بھرکے تمام شہروں میں قائم ایم کیوایم کے تمام یونٹوں، سیکٹروں، زونوں کے ذمہ داروں،کارکنوں اورہمدردوں سمیت تمام امن پسندشہریوں سے پرذوراپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجودہرمسجداورہرمدرسہ کے سربراہوں، خطیبوں،آئمہ ، واعظوں،عالموں اورمفتیوں کے نام بمعہ ولدیت اور دیگر کوائف ایک ہفتہ کے اندراندراپنے اپنے علاقوں کے یونٹوں سیکٹروں کے تنظیمی دفاتر میں جمع کرائیں خواہ وہ کسی بھی فقہ، مسلک یامکتبہء فکرسے تعلق رکھتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ علماء ، خطیبوں اوراماموں کے یہ کوائف یونٹوں اورسیکٹروں سے زونوں میں جمع کئے جائیں گے جس کے بعدیہ کوائف تمام زونوں سے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکوفی الفوربھیجے جائیں گے۔جناب الطاف حسین نے تمام زونوں،سیکٹروں اوریونٹوں کے ذمہ داروں کوتاکیدکی کہ مساجد، امام بارگاہوں یادینی مدرسوں کے جوآئمہ، خطیب،زاکرین،علماء، مفتیان اورسربراہان اپنے کوائف بتانے سے انکارکردیں توانکے خانوں میں لکھ دیاجائے کہ فلاں فلاں مسجد،امام بارگاہ یامدرسے کے سربراہ، خطیب، امام یازاکرین نے اپنانام اوردیگرکوائف بتانے سے انکارکیاہے تاکہ ان کے نام حکومت کوارسال کئے جائیں تاکہ وہ حکومت ان کی تفصیلات فی الفورجمع کرے کیونکہ اس میں ملک اورملک کے معصوم عوام کامفادپنہاں ہے۔
جوعلما ء اورخطیب نمازجمعہ کے خطبہ میں ملالہ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی مذمت نہ کریں عوام ایسے علماء کے پیچھے نمازپڑھنے کے بجائے ان مساجد کارخ کریں جہاں علما ء سفاکی کے اس واقعہ کی مذمت کررہے ہوں ۔ الطاف حسین
تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبہ میں ملالہ پر سفاکانہ حملہ کرنے والے طالبان دہشت گردوں کی کھل کرمذمت کریں اور ملالہ اوردیگرزخمی بچیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکریں۔ الطاف حسین
حق کوحق اورباطل کوباطل کہنے کی جرات رکھنے والے تمام حق پرست علمائے کرام اورعوام ملک کوبچانے کیلئے متحد ہوجائیں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔12،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ جوعلمائے کرام اورخطیب نمازجمعہ کے خطبہ میں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت نہیں کریں عوام ایسے علماء کے پیچھے نمازپڑھنے کے بجائے ان مساجد کارخ کریں جہاں علمائے کرام اورخطیب دہشت گردی وسفاکی کے اس واقعہ کی مذمت کررہے ہوں۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ نماز جمعہ کے خطبہ میں ملالہ یوسف زئی اوردیگرمعصوم بچیوں پر سفاکانہ حملہ کرنے والے طالبان کے دہشت گردوں کی کھل کرمذمت کریں اورساتھ ساتھ ملالہ اوردیگرزخمی بچیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکریں۔ جناب الطاف حسین نے اتحادبین المسلمین سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت دیگرتمام حق پرست علمائے کرام کوان کی جراتمندی پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے حق کوحق اورباطل کوباطل کہنے کی جرات رکھنے والے تمام حق پرست علمائے کرام اورعوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کوبچانے کیلئے متحد ہوجائیں ۔
فوٹو سیکشن کے انچارج خالد حسن جیلانی کی والدہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔12اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات فوٹو سیکشن کے انچارج اور سینئر کارکن خالد حسن جیلانی کی والدہ محترمہ انیسہ خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین
فوٹو سیکشن کے انچارج اور سینئر کارکن خالد حسن جیلانی کی والدہ کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
خالد حسن جیلانی کی والدہ محترمہ انیسہ خاتون کو صدیق آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
مرحومہ کی نما جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الواریٰ ، حق پرست صوبائی وزیر عبد الحسیب ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیز و اقارب کی شرکت
سوئم 14؍ اکتوبر بروز اتوارکو جامع مسجد نورانی ، نیو کراچی اور مرحومہ کی رہائشگاہ پر بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوگا
کراچی۔۔۔12اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات فوٹو سیکشن کے انچارج اور سینئر کارکن خالد حسن جیلانی کی والدہ محترمہ انیسہ خاتون کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔دریں اثناء ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے انچارج و اراکین نے بھی خالد حسن جیلانی سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔بعدازاں ایم کیوایم شعبہ اطلاعات فوٹو سیکشن کے انچارج اور سینئر کارکن خالد حسن جیلانی کی والدہ محترمہ انیسہ خاتون کو آج بعد نما زجمعہ نیو کراچی نمبر 6میں واقع صدیق آباد قبرستان میں کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نما زجنازہ جامع مسجد نورانی میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوراریٰ ، حق پرست صوبائی وزیر عبد الحسیب اور حق پر ست صوبا ئی مشیر خو اجہ اظہا ر الحسن ،ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران ، نیوز ، ویڈیو ، فوٹو سیکشن سمیت نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، نیو کراچی سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد شرکت میں شرکت کی۔ دریں اثناء مرحومہ انیسہ خاتون کا سوئم مورخہ 14اکتوبر 2012ء بروز اتوربعد نماز ظہر جامع مسجد نورانی سیکٹر 5-Dنیو کراچی میں مردوں کیلئے اور خواتین کیلئے کو مرحومہ کی رہائشگاہ پر بعد نمازظہر تا عصرمنعقد ہوگا جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔
ملالہ یوسف زئی نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی ، افضاء الطاف
میں اپنی بڑی بہنوں ملالہ ، کائنات اور شازیہ کی صحت یابی اوردرازی عمر کیلئے دعا گوہوں
میرے تمام بہن بھائی بھی ملالہ اور دیگر زخمی طالبات کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی کی ملک بھر کے طلباء و طالبات سے اپیل
لندن۔۔۔12، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف نے ملک بھر کی طلباء وطالبات سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی، شازیہ اور کائنات کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔ پاکستانی طلباء کے نام اپنے ایک پیغام میں افضاء الطاف حسین نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی تھی جس کی پاداش میں دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ملالہ ، کائنات اور شازیہ میری بڑی بہنوں کی طرح ہیں ، اپنی بڑی بہنوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے میں خود بھی دعا کررہی ہوں اور اپنے تمام بہن بھائیوں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور ملالہ یوسف زئی اور دیگر زخمی طالبات کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کریں۔
نیشنل یوتھ اسمبلی کے نمائندہ وفد کا ’نائن زیرو‘ کا دورہ، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
ملاقات میں نیشنل یوتھ اسمبلی کی رکن اور فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی کی مکمل اور جلد صحت یابی کیلئے دعاکی گئی
وفد نے ایم کیو ایم کے نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی سب سے زیادہ منظم ترین سیاسی جماعت قرار دیا
ایم کیو ایم نے ہر قومی مسئلے پر ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے ہمیشہ ٹھوس اور مثبت اقدامات کی تجاویز پیش کی ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔۔۔12اکتوبر، 2012ء
نیشنل یوتھ اسمبلی کے اراکین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے چوہدری فہد بھٹہ کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو کا دورہ کیا اور متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف، گلفراز خان خٹک سے خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کو درپیش معاشی، تعلیمی اور صحت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مو قع پرحق پرست صوبائی وزیر امور نوجوانان فیصل سبزواری ، ایم کیو ایم پبلک ر لیشن کمیٹی کے ذمہ داران ،نیشنل یوتھ اسمبلی کے نمائندہ وفد میں نبیل نبی، ڈاکٹر زاریہ ، ارسلان، سلیم رومی، حمزہ خان اور صدر عباس بھی موجو د تھے ۔ یوتھ اسمبلی کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نظم و ضبط کو سراہااوراسے پاکستان کی سب سے زیادہ منظم سیاسی جماعت قرار دیا ۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے طالبانائزیشن کے خلاف دوٹوک اور جراتمندانہ اور خاص طورپر ملالہ یوسف زئی جو کہ یوتھ اسمبلی کی ممبر بھی ہیں کے ساتھ ہونے والے اندوہناک واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف جس طرح آواز بلند کی ہے ہم سب سمیت ملک بھر کے تمام لوگوں کو خاص طورپر سول سوسائٹی سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور دیگر طبقات کے لوگوں کو بھی اس کی بھرپور انداز میں تقلید کرنی چاہئے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم نے ہر قومی مسئلے پر ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے ہمیشہ ٹھوس اور مثبت اقدامات کی تجاویز پیش کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک میں قائد اعظم کے وژن کے مطابق اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دلانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ بعدازاں نیشنل یوتھ اسمبلی کی رکن اور فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی کی مکمل اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کے ارکان نے یوتھ اسمبلی کے وفدکی نائن زیرو آمد کا خیر مقدم کیا اور ان کے خیالات کو سراہا۔ملاقات سے قبل نیشنل یوتھ اسمبلی کے نمائندہ وفد نے ایم کیو ایم کے تحت لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ملالہ یوسف زئی کی صحتیابی کیلئے ہونے والے دعائیہ اجتماع میں بھی خصوصی شرکت کی۔
ہر جمہوریت پسند ، حب الوطن اور باشعور شہری دہری شہریت کے معاملے پر مثبت فیصلے منتظر ہے، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی
دہری شہریت پر محب پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کے حق سے محروم رکھنا محب وطن پاکستانیوں کی دل آزادی ہے
کراچی ۔۔۔12، اکتوبر2012ء
حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حب الوطنی شک و شبہہ سے بالا ترہوکر دیکھی جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دہری شہریت پر پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کے حق سے محروم رکھناسر اسر انصافی ہے اور یہ عمل بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں کی دل آزاری کا سبب بنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں ملک و قوم کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے اور اب ان کی دہری شہریت کو جواز بنا کر انہیں ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کے عمل سے دور کرنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگااور ہر جمہوریت پسند ، حب الوطن اور باشعور شہری دہری شہریت کے معاملے پر مثبت فیصلے اور ردعمل کا منتظر ہے ۔ حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس چوہدری افتخار محمداور چاروں صوبائی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ دہری شہریت کے معاملہ پر محب وطن اووسیز پاکستانیوں کے جذبات اور احساسات کوسامنے رکھتے ہوئے اس اہم معاملے پر ملک و قوم کا مفاد مقدم رکھ کر نظر ثانی کی جائے ۔
رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک کی ملالہ یوسف زئی کے والد سے فون پر گفتگو
قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن زاہد ملک کی سربراہی میں 10رکنی وفد نے امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی اور خیریت دریافتکی
وفد نے ملالہ یوسف زئی کے عزیزو اقارب کوجناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
مصیبت کی اس گھڑی میں جناب الطاف حسین نے ہمیں یاد رکھا جس پر ہم جناب الطاف حسین کے بے حد مشکور ہیں،ملالہ یوسف زئی کے عزیز اقارب
کراچی ۔۔۔12اکتوبر2012ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے ملالہ یوسف زئی کے والد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کی خیریت دیافت کی اورنیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملالہ یوسف زئی کے علاج و معالجے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی پیش کی۔ملالہ یوسف زئی کے والد نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اورجناب الطاف حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے ان کی درازی عمر اور تحریک کی کامیابی کے لئے دعا کی ۔
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن زاہد ملک کی سربراہی میں 10رکنی وفد نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) راولپنڈی میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ایم کیوایم کے وفدنے ملالہ یوسف زئی کے عزیز واقارب کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملالہ یوسف زئی کے عزیز و اقارب نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں جناب الطاف حسین نے ہمیں یاد رکھا جس پر ہم جناب الطاف حسین کے بے حد مشکور و ممنون ہیں ۔اس مو قع پر وفد نے ملالہ یوسف زئی سمیت دیگر زخمی طالبات کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
جناب الطاف حسین 14اکتوبرکوملک بھرمیں ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاس کے اجتماعات سے اہم ٹیلیفونک خطاب کرینگے
جنرل ورکرزاجلاس کامرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیزآبادکراچی میں ہوگا،ایم کیوایم کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئیں
ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائمخانی نے ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں تیاریوں کاجائزہ لیا
کراچی ۔۔۔12اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین14اکتوبربروزاتوارکوایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاس کے اجتماعات سے اہم خطاب کریں گے ۔جنرل ورکرزاجلاس کے اجتماعات گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں36سے زائدمقامات پرمنعقدکیے جائیں گے۔ جبکہ مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیزآباد میں ہوگا ۔ جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاس کے مرکزی اجتماع کے سلسلے میں تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان اوردیگرذمہ داران پرمشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں جنہوں نے جمعہ سے اپنے اپنے کاموں کاباقاعدہ آغازکردیاہے جبکہ جنرل ورکرزاجلاس سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں ملک بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردحق پرست عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجارہاہے۔
دریں اثناء ایم کیویم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائمخانی نے رابطہ کمیٹی کے ارکان نیک محمد،سلیم تاجک کے ہمراہ جمعہ کی شام جناح گراؤنڈعزیزآباد میں ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاس سے جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں جاری تیاریوں کابغورجائزہ لیااوراس سلسلے میں موقع پر موجودذمہ داران سے پنڈال کے رقبے ،لوکیشن اور،اسٹیج کی جگہ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔اس موقع پرحق پرست منتخب عوامی نمائندے،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔
ایم کیوایم کے تحت ملالہ یوسف زئی سے ’’ اظہار یکجہتی‘‘ کے لئے یاد گار شہداء حق عزیز آباد میں شمعیں روشن کی جائینگی
کراچی۔۔۔12اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام مور خہ 13اکتوبر 2012ء بروز ہفتہ شام 7بجے سوات میں طالبان کے دہشت گردوں کی جانب سے امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی کوشدید زخمی کئے جانے پر ملالہ یوسف زئی سے ’’ اظہار یکجہتی ‘‘کیلئے یاد گار شہداء حق عزیز آباد جناح گرؤانڈ میں شمعیں روشن کی جائینگی ۔جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرز، حق پرست ارکان سینیٹ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،وفاقی و صوبائی وزراء ایم کیوایم کارکنان وہمددروں ،سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔
*****