Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے مفتیان اور چوٹی کے علمائے کرام 24گھنٹے کے اندر اندر قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی مذمت کریں ۔ الطاف حسین


 Posted on: 10/11/2012

پاکستان کے مفتیان اور چوٹی کے علمائے کرام 24گھنٹے کے اندر اندر قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی مذمت کریں ۔ الطاف حسین
اگر مفتیان اور علمائے کرام کی جانب سے طالبان کے بزدلانہ حملے کی مذمت نہیں کی گئی اور اپنے موقف کا کھل کر اظہار نہ کیا تومیں اتوارکواپنے خطاب میں ان علمائے کرام کو بے نقاب کرنے پر مجبور ہوجاؤں گا ۔ الطاف حسین
ایم کیو ایم کے عوامی نمائندے قومی اسمبلی میں یہ بل پیش کریں گے کہ پاکستان میں صرف علمائے حق کو ہی دینی تعلیم دینے کی اجازت دی جائے

لندن:۔۔۔۔۔11، اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے مفتیان اور چوٹی کے علمائے کرام 24گھنٹے کے اندر اندر قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی مذمت کریں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مفتی اعظم پاکستان سمیت تمام مفتیان کرام اور ملک کی تمام بڑی بڑی دینی درس گاہوں کے علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے 24گھنٹے کے اندر اندر قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کی مذمت نہیں کی اور اپنے موقف کا کھل کر اظہار نہ کیا تو میں بروز اتوار ملک بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے اجلاس سے اپنے خطاب میں ان علمائے کرام کو بے نقاب کرنے پر مجبور ہوجاؤں گا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر مفتیان اور علمائے کرام کی جانب سے طالبان کے بزدلانہ حملے کی مذمت نہیں کی گئی تو ایم کیو ایم کے عوامی نمائندے قومی اسمبلی میں یہ بل پیش کریں گے کہ پاکستان میں صرف علمائے حق کو ہی دینی تعلیم دینے کی اجازت دی جائے۔

ملالہ یوسف زئی پر حملے کی شدید مذمت کرنے پر علمائے حق کو الطاف حسین کا خراج تحسین
صرف بیانات کے ذریعے دہشت گردوں کی بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت سے بات نہیں بنے گی
اب علمائے کرام کو روشن خیال عوام کے ساتھ مل کر میدان عمل میںآکردہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا
جو عناصر ملالہ پر حملے کے حوالے سے طرح طرح کی لن ترانیاں کررہے ہیں 14، اکتوبر کو ان کے اصل چہرے عوام کو دکھاؤں گا,14، اکتوبر کو اپنے خطاب میں قرآن وسنت کی روشنی اورمنطق کے مطابق بات کروں گا

لندن ۔۔۔11،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے 50 سے زائد مفتیان کرام وعلمائے کرام سمیت دیگر علمائے کرام جنہوں نے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی پر سفاکانہ اور وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو غیراسلامی وغیرانسانی قراردیا ہے ، ان تمام حق پرست علمائے کرام کو زبردست خراج تحسین پیشکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مرتبہ پھر یہ کہنا چاہوں گا کہ اب صرف بیانا ت کے ذریعے اس وحشیانہ عمل کی مذمت کرنے سے بات نہیں بنے گی ۔ بات اب بہت دور تک جاچکی ہے ، اب ان علمائے کرام کو روشن خیال حق پرست عوام کے ساتھ مل کر میدان عمل میں بھی آنا ہوگااور ان انتہاء پسند دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ ان دہشت گردوں کا پوری قوم مل کر جرات وبہادری کے ساتھ مقابلہ کرسکے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو عناصر ملالہ یوسف زئی پر حملے کے حوالے سے طرح طرح کی لن ترانیاں کررہے ہیں، طرح طرح کی تاویلات پیش کررہے ہیں اور قوم کو ورغلارہے ہیں، میں 14، اکتوبر بروز اتوار کو ایسی غلط تاویلات پیش کرنے والوں کے چہروں سے نقاب اٹھاکر ان کے اصل چہرے عوام کو دکھاؤں گاتاکہ عوام ،علمائے حق اور علمائے سو میں باآسانی تمیز کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ 14،اکتوبر کو میں اپنے خطاب میں جو بھی بات کروں گا اور دلائل پیش کروں گا وہ قرآن وسنت کی روشنی اور منطق کے مطابق پیش کروں گا۔

ڈاکٹر شیرافگن نیاز ی کے انتقال سے ملک ایک بڑے آئینی ماہر سے محروم ہوگیا، الطاف حسین
شیرافگن نیازی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء طویل عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
سابق وفاقی وزیرڈاکٹر شیرافگن نیازی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس

لندن: ۔۔۔11،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے علالت کے دوران سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وزیرشیرافگن نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شیرافگن نیازی غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک کہنہ مشق سیاستداں اور سادہ طبیعت کے مالک تھے اورآئینی امور پر مکمل عبور رکھتے تھے ۔ ان کے انتقال سے پاکستان ایک کہنہ مشق سیاستداں اور آئین کے سب سے بڑے ماہر سے محروم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شیرافگن نیازی کا انتقال ایک بڑا نقصان ہے اوران کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء طویل عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا۔جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شیرافگن نیازی کے انتقال سے مجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیرافگن نیازی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)

میں پاکستان کو جعلی اورنام نہاد اسلام پسند دہشت گردوں اورا نکے سرپرستوں سے نجات دلاناچاہتاہوں ۔الطاف حسین
وقت آگیاہے کہ ملک سے محبت کرنے والے تمام افرادملک کوبچانے کیلئے آگے آئیں
قائدتحریک الطاف حسین کا محترمہ عاصمہ جہانگیرسے ان کی والد ہ کے انتقال پراظہار تعزیت

لندن: ۔۔۔11،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں پاکستان کوبچاناچاہتاہوں اورملک کوجعلی جھوٹے اورنام نہاد اسلام پسند دہشت گردوں اورا ن کے سرپرستوں سے نجات دلاناچاہتاہوں ۔ انہوں نے یہ بات انسانی حقوق کی ممتازرہنمااورسپریم کورٹ بار کی سابق صدر محترمہ عاصمہ جہانگیر اور ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما)کے سربراہ امتیازعالم سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ ملک سے محبت کرنے والے اوراحترام انسانیت پریقین رکھنے والے تمام افرادملک کوبچانے کیلئے آگے آئیں۔انہوں نے محترمہ عاصمہ جہانگیر اورامتیازعالم سے کہا کہ وہ ملک کوبچانے کے حوالے سے14اکتوبرکو نہایت اہم خطاب کریں گے لہٰذاتمام روشن خیال لوگ ان باتوں پر توجہ دیں۔محترمہ عاصمہ جہانگیراورامتیازعالم نے جناب الطاف حسین کے خیالات کی مکمل تائیدکی اورانہیں اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔ جناب الطاف حسین نے محترمہ عاصمہ جہانگیرسے ان کی والد ہ کے انتقال پربھی دلی تعزیت کی اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

الطاف حسین سیفما کے زیراہتمام 13،اکتوبرکو کراچی اور15، اکتوبر کو لاہور میں سیمینار سے خطاب کریں گے
معروف تجزیہ نگار امتیاز عالم نے الطاف حسین کو سیمینار سے خطاب کی دعوت دی ہے

لندن :۔۔۔11،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین مقامی این جی او ساؤتھ ایشیا ء فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) کے زیراہتمام 13،اکتوبر 2012ء کو کراچی اور15، اکتوبر2012ء کو لاہور میں منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کریں گے ۔ سیفما کے سربراہ اور معروف تجزیہ نگار امتیاز عالم نے جناب الطاف حسین کو کراچی اور لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کی دعوت دی ہے ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ ڈالنے اورووٹ لینے کاحق فراہم کیاجائے ،اراکین قومی اسمبلی
دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے معاملے پرفیصلوں پرنظرثانی کی جائے اوراس مسئلے پرعوامی ریفرنڈم کرایاجائے،مطالبہ

کراچی ۔۔۔11، اکتوبر2012ء
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے مطالبہ کیاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ ڈالنے اورووٹ لینے کاحق فراہم کیاجائے اوردہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کی حب الوطنی کو شکوک سے بالا تر ہوکر دیکھاجائے،دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے معاملے پرفیصلوں پرنظرثانی کی جائے اوراس مسئلے پرعوامی ریفرنڈم کرایاجائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جس طرح مشکل ترین اور کڑے وقت میں پاکستان کے استحکام اورخوشحالی کیلئے ملک وقوم کاساتھ دیاہے وہ قابل ستائش اوران کاپاکستان اورپاکستانی قوم سے محبت کاثبوت ہے جس سے کوئی بھی شخص انکارنہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ مشکلات میں پاکستان کاساتھ دینے والے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوووٹ ڈالنے اورلینے کے حق سے محروم رکھنے کے عمل سے محروم کرناان کی حب الوطنی پرشک کے مترادف ہے جس سے ان کی دل آزاری ہوئی اورحب الوطنی کے جذبات و احساسات بھی بری طرح سے مجروح ہوئے ہیں ۔اراکین قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس چوہدری افتخار محمد ، چاروں صوبائی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ دہری شہریت کے معاملہ کا دوبارہ جائزہ لیاجائے اورفیصلوں پرنظرثانی کی جائے۔

ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے تحت ملالہ یوسف زئی کی صحتیابی کیلئے دعائیہ اجتماعات
کراچی :۔۔۔۔11اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے زیراہتمام گلوری گاسپل اسمبلیز آف پاکستان ،شاہ فیصل ٹاؤن اور سوامی نارائن مندر ایم اے جناح روڈاور نائن پورہ رنچھوڑ لائن گردوارہ گرو گرنتھ صاحب صدر ٹاؤن میں مالہ یوسف زئی کی صحتیابی وسلامتی کیلئے علیحدہ علیحدہ دعائیہ اجتماعات منعقدکئے گئے ۔جن میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور ا ن کی جلد و مکمل صحتیابی سمیت درازی عمر کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ اجتماعا ت میں شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی رشید خان ، اراکین کمیٹی منور جا ن، انتھونی سموئیل اور پنڈت شام لال ، شعبہ خواتین کی رکن محترمہ منگلا شرما ، ٹاؤن ورکنگ کمیٹیوں کے ذمہ دارا ن وکارکنان نے شرکت کی ۔

ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کی تعزیت
کراچی۔۔۔۔10اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر ،یونٹ 131کے کارکن فرحان کی والدہ محترمہ نگہت پروین اور ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 85کے کارکن محمد نعمان خان کے والد عبد الحکیم خان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کے اراکین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

پختون اگرکسی کواپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں تووہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں،انورشہبازسواتی
پختون آرگنائزنگ کمیٹی نے ملیرٹاؤن ،لانڈھی اوربن قاسم ٹاؤن کے تمام یونٹس کی تنظیم نوکردی

کراچی:۔۔۔۔ 11اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ملیر ،لانڈھی اوربن قاسم ٹاؤنز کے تمام یونٹوں کی تنظیم نوکرکے نومنتخب ذمہ داران کے ناموں کااعلان کردیاگیا۔ملیر،لانڈھی اوربن قاسم ٹاؤنز کی تنظیم نوکے سلسلے میں گزشتہ روزکھوکھراپارمیں کارکنان کااجلاس منعقدہواجس میں پول بی کے تمام یونٹس کے ذمہ داران،کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جبکہ اجلاس کے شرکاء کوایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے ایم کیو ایم کی عملی جدوجہد پرتیارکی جانیوالی سی ڈی ’’نقیب انقلاب‘‘بھی اسکرین پردکھائی گئی جسے شرکاء نے بیحدسراہااوراس کی تعریف کی۔اجلاس میں پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان انورشہبازسواتی اورحکم رواں نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پختون طبقہ اگرکسی کواپنے لئے نجات دہندہ سمجھتا ہے تووہ صرف اورصرف قائدتحریک جناب الطاف حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ ہے۔انہوں نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدپرتفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کو گھر گھر پھیلانے کیلئے ہزاروں کارکنان نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااورانہیں کارکنان کی قربانیوں کی بدولت آج ایم کیوایم اس مقام پرپہنچی ہے۔بعدازاں انہوں نے نو منتخب ذمہ داران کے ناموں کااعلان کیااورانہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔

داؤد انجینئرنگ کالج کے نگراں پرنسپل ارشد بیگ پر تشدد ناقابلِ برداشت عمل ہے چیئرمین و اراکین
صدر، وزیر اعظم، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سند ھ سمیت دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور اساتذہ اکرام پرتشددکے واقعات کانوٹس لیں

کراچی: ۔۔۔11؍اکتوبر2012ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین و اراکینِ مرکزی کابینہ نے ایک مذہبی طلبہ تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نگراں پرنسپل ارشد بیگ کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعے کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اساتذہ اکرام پرمذہبی طلبہ تنظیم کے دہشت گردوں کے تشدداورمظالم کا سختی سے نوٹس لیاجائے۔اپنے مشترکہ بیان میں چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ اساتذہ کی تعظیم و تکریم کے نام نہادعویدار وں کی جانب سے میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایڈمیشن کے مطالبے کو مسترد کیے جانے پر نگراں پرنسپل ارشد بیگ پر تشدد کے عمل نے ان کی شدت پسندانہ سوچ پوری دنیا پر عیاں کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ پنجاب سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں اس سے قبل بھی اس طلبہ تنظیم کے د ہشت گردمتعدد مرتبہ اساتذہ و طلبہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں جوکہ انتہائی گھٹیا اور بزدلانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کو پوری انسانیت کے لئے معلم بناکر بھیجا اور اساتذہ کو والدین جیسا قابل احترام قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود نام نہادطلبہ تنظیم کی جانب سے وقتاً فوقتاً اساتذہ کرام پر کیا جانے والا تشدد انسانیت سوز اور مذہبی تعلیمات کے منافی عمل ہے چیئرمین واراکین مرکزی کابینہ نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر تعلیم پیرمظہر الحق اوردیگرحکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ نام نہادمذہبی طلبہ تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور اساتذہ و طلبہ کے تحفظ کویقینی بنائیں۔

عوام و کارکنا ن حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید کے والد عبد الحسیب کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے
اللہ تعالیٰ کے حضو ر خصوصی دعا ئیں کریں، جناب الطاف حسین کی اپیل

لندن :۔۔۔11اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید کے والد عبد الحسیب کی علالت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بز رگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ عبد الحسیب کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضو ر خصوصی دعا ئیں کریں ۔واضح رہے کہ عبد الحسیب شدید علیل ہیں اور امریکہ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور عوام کوبروقت حقائق سے آگاہ کیا ، ملک وسیم کھوکھر
لاہور:۔۔۔۔11 ،اکتوبر2012
متحدہ قومی موومنٹ لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور عوام کو بروقت حقائق سے آگاہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں آئے ہوئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بہت عرصہ قبل اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ طالبان دہشت گرد ہمارے گھروں تک پہنچ رہے ہیں لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی اور آج نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ یہ دہشت گرد قوم کی بیٹیوں کو سرعام گولیاں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ان انتہاپسند ظالموں اور درندوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا ۔اس موقع پر لاہور زون کے جوائنٹ انچارج محمد علی جواد اورلاہور ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج ملک افضل اعوان سمیت دیگر ذمہ دارا ن بھی موجود تھے۔

قائد تحریک جناب الطاف حسین اتوار کے روز ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور سمیت
ملک بھر میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے انتہائی فکر انگیز خطاب کریں گے

لاہور۔۔۔۔۔11 ،اکتوبر 2012
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین 14 اکتوبر 2012 بروز اتوار ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقدہ جنرل ورکر اجلاس سمیت ملک بھر میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے انتہائی فکر انگیز خطاب کریں گے۔ایم کیو ایم لاہور زون کے زیر اہتمام منعقد کئے جانیوالے اس جلاس میں لاہور زون کے پانچوں اضلاع اوکاڑہ ، قصور ، لاہور ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ اس حوالے سے پنجاب ہاؤس لاہور میں جنرل ورکر اجلاس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
حیدرآباد:۔۔۔11 ،اکتوبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے سیکٹر اے یونٹ 4/Aکے کارکن عبد الرشد عرف سکندرولد خوشی محمد کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے اپنے گہرے رنج وغم اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اورتمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

ٹیلی فلم نقیب انقلاب کو دیکھنے کے سلسلے میں شعبہ خواتین ایم کیوایم حیدرآباد کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں انتظامات
فلم میں میں تحریکی پیغام اور معاشرے میں ہونے والی ظلم و جبر کی داستانوں کو اچھی طرح عیاں کیا گیا ہے، ڈاکٹر فوزیہ
ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے بنائی جانیوالی ٹیلی فلم نقیب انقلاب دیکھنے کے موقع پرخواتین سے گفتگو

حیدرآباد:۔۔۔11، اکتوبر2012 ء
ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے بنائی جانیوالی ٹیلی فلم ’’نقیب انقلاب ‘‘ میں تحریکی پیغام اور معاشرے میں ہونے والی ظلم و جبر کی داستانوں کو اچھی طرح عیاں کیا گیا ہے۔ ن خیالات کا اظہار ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے شعبہ خواتین کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ نے ٹیلی فلم نقیب انقلاب کو دیکھنے والے اجتماع میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ٹیلی فلم نقیب انقلاب دیکھنے کے سلسلے میں شعبہ خواتین ایم کیوایم حیدرآباد کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں انتظامات کئے گئے جن میں شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان سمیت علاقے کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں اہم مقام دلوانے کیلئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹیلی فلم خواتین کو ہمت اور حوصلہ فراہم کرنے میں معاون مدد گار ثابت ہوگی اور ملک بھر کی مظلوم عوام اور خواتین ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیاد ت میں انقلاب برپا کرینگے ۔

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون سیکٹرز بی اورجی میں متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کی جانب
سے بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’’نقیب انقلاب ‘‘ کو اجتماعی طور پر دیکھنے کے انتظامات

حیدرآباد:۔۔۔11 ،اکتوبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون سیکٹرز بی اورجی میں متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کی جانب سے بنائے جانے والی ٹیلی فلم نقیب انقلاب کو اجتماعی طور پر دیکھنے کے انتظامات کئے گئے جن میں ایم کیوایم کی ذمہ داران اور کارکنان سمیت علاقے کی عوام اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پرعلاقوں کے معززین نے ایم کیوایم کے ٹیلی فلم نقیب انقلاب کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم حق پرستانہ پیغام کی ترویج میں جس طرح مصروف عمل ہے وہ ایک دن اپنی منزل ضرور حاصل کرلیگی ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ڈالنے والے عناصر کی اس ٹیلی فلم میں صحیح نشاندہی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹیلی فلم نوجوان طبقہ کو نظام بدل اور ملک اور قوم کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔

جناب الطاف حُسین نے سندھ دھرتی کیلئے ہمیشہ آواز حق بلندکرکے سندھ دھرتی کے سچا سپوت ہونے کا ثبوت پیش کیا
پورے سندھ میں تما م لوگ حق پرستی کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں، فرید احمد خان

میرپورخاص:۔۔۔۔۔11،اکتوبر، 2012ء
قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے سندھ دھرتی کیلئے ہمیشہ آواز حق بلندکرکے سندھ دھرتی کے سچا سپوت ہونے کا ثبوت پیش کیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے مضافاتی یوسیز سے آنے والے تحریک کے ہمدردوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حُسین نے سندھ میں لسانی ومذہبی تفرقہ بازی ختم کرکے افہام وتفہیم اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنیکی کوششیں کیں ہیں جسکی وجہ سے آج پورے سندھ میں تما م لوگ حق پرستی کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں اورسند ھ کے مستقل باشندوں کے درمیان فاصلے کم ہورہے ہیں ۔سندھ دھرتی کے باسی اپنے دوست اور دشمن کی پہچان کرچکے ہیں اور وہ اچھی طرح جان چکے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ غریب مظلوم ہاریوں ، کسانوں اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے نہ صرف بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب کے تمام لوگوں کے مذہبی عقائد کے احترام کادرس دیابلکہ قائدتحریک الطاف حُسین کی خصوصی ہدایت کے تحت حق پرست عوامی نمائندوں نے سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تعلیم، صحت ، پینے کے صاف پانی کے فلٹر پلانٹ، سیوریج سسٹم اور غریب عوام کو سستی ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے ۔ جبکہ وہ لوگ جو سندھ دھرتی میں رہنے والوں غریب ہاریوں اور کسانوں کے ووٹوں کے سہارے اسمبلیوں میں اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں انہوں نے سندھ دھرتی کے معصوم لوگوں کو نفرت ،جہالت ،بے روزگاری، کاروکاری،جبری مشقت اور جرائم پیشہ زندگی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن سندھ دھرتی کی یکجہتی اور اُسکے حقوق کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔

*****

 


12/22/2024 11:29:56 AM