Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے گجرات سے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمدصفدرجمنااور ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز سماجی کارکن ملک محمد شاہ زمان کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا زبردست خیرمقدم


ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے گجرات سے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمدصفدرجمنااور ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز سماجی کارکن ملک محمد شاہ زمان کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا زبردست خیرمقدم
 Posted on: 10/8/2012
 ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے گجرات سے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمدصفدرجمنااور
ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز سماجی کارکن ملک شاہ زمان کی ایم کیوایم میں شمولیت کازبردست خیرمقدم
یہ شمولیت تمام غریب ومتوسط طبقہ ،مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں اور تمام عوام کیلئے نیک شگون ثابت ہو۔ الطا ف حسین کی چوہدری محمدصفدرجمنااور ملک شاہ سے فون پرگفتگو
ایم کیوایم کے سپاہی کی حیثیت سے تحریک کے پیغام کوپھیلانے اورملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ چوہدری محمدصفدرجمنااور ملک شاہ
لندن ۔۔ 8 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے گجرات سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری محمدصفدرجمنااورڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز سماجی کارکن ملک شاہ زمان کی ایم کیوایم میں شمولیت کازبردست خیرمقدم کیاہے ۔ آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپردونوں شخصیات سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آپ نے غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت میں شمولیت اختیارکرکے حق پرستی کاثبوت دیاہے اورآپ کی شمولیت سے غریب ومتوسط طبقہ کے ایماندار لوگوں کوطاقت، ہمت اورتوانائی ملے گی اور غریب علاقوں کے پڑھے لکھے لوگوں کی شمولیت تحریک کیلئے باعث برکت ہوگی ۔جناب الطاف حسین نے چوہدری محمدصفدرجمنااور ملک شاہ زمان اوران کے اہل خانہ اوردوست احباب کواپنی ، ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورحق پرست عوام کی جانب سے مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ یہ شمولیت تمام غریب ومتوسط طبقہ ،مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں اور تمام عوام کیلئے نیک شگون ثابت ہو۔ اس موقع پر چوہدری محمدصفدرجمنااور ملک شاہ زمان نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ وہ ایم کیوایم کے سپاہی کی حیثیت سے تحریک کے پیغام کوپھیلانے اورملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

گجرات اور ڈیراہ اسماعیل خان کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری صفدر جمنا اور
ملک شاہ زمان نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا

جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہد کو دیکھ کر ایسا لگا کہ میں نے ایم کیوایم میں
شمولیت میں دیر کردی ، چوہدری صفدر جمنا

ملک کو اندرونی اور بیرونی خلفشار سے نکالنے کیلئے جناب الطاف حسین جیسے دانشور ،، زیرک اور مدبر سیاست داں
کا ہاتھ پکڑنے میں ہی ملک و قوم کی بقاء ہے، ملک شاہ زمان
ایم کیوایم تبدیلی کا نعرہ ہی نہیں بلکہ اصل تبدیلی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، وسیم آفتاب
نائن زیرو پر منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب ، چوہدری صفدر جمنا اور ملک شاہ زمان کا
نائن زیرو پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی ۔۔۔8، اکتوبر2012ء
گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صفدر جمنا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف صنعتکار اور سیاسی شخصیت ملک شاہ زمان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے اور ملک بھر کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور حق پرستی کی تحریک کے نظریئے کو اپنے اپنے علاقوں اور ملک بھر میں پھیلانے کے عزم کیا ۔چوہدری صفدر جمنا اوراور ملک شاہ زمان نے ایم کیوایم کا شمولیت میں اعلان پیر کی شام نائن زیرو پر منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔اس سے قبل جب چوہدری صفدر جمنا اور ملک شاہ زمان نائن زیرو پہنچے تو قطاروں میں کھڑے کارکنان نے ان کا نعروں اور تالیوں کی گونج میں زبردست استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری صفدر جمنا نے کہاکہ مجھے نائن زیرو آکر خوشی ہوئی ہے ،نائن زیرو کا پنجاب میں جو منفی تاثر قائم کیا گیا ہے وہ یہاں آکر بالکل زائل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی غریب و متوسط طبقے سے چاہت اورعملی جدوجہد دیکھ کر مجھے ایسا لگا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے اور میں نے ایم کیوایم میں آنے میں دیر کردی ہے مجھے پہلے ہی ایم کیوایم میں آجانا چاہئے تھا تاکہ میرا جو وقت ضائع ہوچکا ہے وہ ضائع نہیں ہوتا اور اس دوران میں اچھے کام کرلیتا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایم کیوایم میں دیکھا ہے کہ یہ 98فیصد مڈل کلاس کے افراد پر مشتمل جماعت ہے ، اس کے ایم پی اے ، ایم این اے اور سینیٹرز بھی مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں میں موروثی سیاست ہے۔ انہوں نے ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک فیملی ممبر، کارکن اور جناب الطاف حسین کے سپاہی کی حیثیت سے ایم کیوایم میں شامل ہوا ہے ، ایم کیوایم کے لئے میرا خون بھی حاضر ہے اور میں ایم کیوایم کو کسی بھی مقام پر مایوس نہیں کروں گا ۔ملک شاہ زمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں جناب الطاف حسین کی تحریک میں نظم و ضبط اور ان کے طریقہ کار کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں ، چند دوستوں نے مجھے بتایا تھا کہ ایم کیوایم کا جو سیاسی نظام ہے اسے ادنیٰ کارکنان ہی چلا رہے ہیں اورآج نائن زیرو پہنچ کر یہ چیز میں نے خود دیکھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم عوامی شعور کو بیدار کرنے میں مسلسل مصروف عمل ہے یہ دیکھ کر حیرت اور مسرت ہوتی ہے کہ اس کے قائد جناب الطاف حسین ہمیشہ کارکنان سے رابطے میں رہتے ہیں ، اس کے اراکین پارلیمنٹ سے لیکر ایک عام کارکن تک ایک ہی سطح پر کھڑے ہوکر عوامی خدمت میں شبانہ روز مصرو ف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خلفشار سے نکالنے کیلئے جناب الطاف حسین جیسے دانشور ، زیرک اور مدبر سیاست داں کا ہاتھ پکڑنے میں ہی ملک و قوم کی بقاء ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔ ہم اس منظم و متحرک اور قومی سلامتی کے جذبے سے سرشار تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے قائد تحریک کے پیغام حق پرستی کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے چوہدری صفدر جمنا اور ملک شاہ زمان کاتعارف کروایا انہیں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے پر قائد تحریک جناب الطا ف حسین ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست پارلیمنٹرین اور کارکنان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی شمولیت حق پرستی کی تحریک کیلئے نیگ شگون ثابت کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم تبدیلی کا نعرہ ہی نہیں بلکہ اصل تبدیلی کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے خواب کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں ، خواب دکھانا نہیں تعبیر دینا چاہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ یہ تحریک جہاں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے وہاں اس کے مقابل بے شمار طاقتیں عمل پیرا ہیں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ فروغ پارہی ہے اس تحریک کے قافلے میں پندرہ ہزار ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ دیا ، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ،حتیٰ کہ قائدجناب الطاف حسین آج بھی جلا وطنی کی کربناک زندگی گزاررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ،ہم پاکستان میں بسنے والی تمام نسلی و لسانی اکائیوں کا احترا م کرتے ہیں اور ایم کیوایم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے سے متاثر ہوکر چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شخصیات اور عوام جوق درجوق ایم کیو ایم میں شامل ہورہے ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمختلف فقہوں اورمسلکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے
تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات منظم اورگہری سازش کاحصہ ہیں ۔رابطہ کمیٹی
سازش کامقصدکراچی کوخونریزی اور فساد کی آگ میں جھونکنااورعوام میں انتشارپیداکرکے ایم کیوایم کوکمزورکرناہے
شہر میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل، اغوابرائے تاوان اوردہشت گردی کے دیگر واقعات رینجرزاوردیگرسیکوریٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں
عوام یہ سوچنے پر مجبورہیں کہ یہ واقعات ہونہیں رہے بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کرائے جارہے ہیں
کراچی ۔۔ 8 اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمختلف فقہوں اورمسلکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے قتل کی مسلسل وارداتوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے یہ واقعات ایک منظم اورگہری سازش کاحصہ ہیں جس کامقصدکراچی کوخونریزی اور فساد کی آگ میں جھونکنااورعوام میں انتشارپیداکرکے دراصل ایم کیوایم کوکمزورکرناہے اور اس میں وہی دہشت گردعناصر اوران کے سرپرست ملوث نظرآتے ہیں جوماضی میں بھی قتل وغارتگری کی سازشوں میں ملوث رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں ایک طرف کالعدم تنظیمیں سرگرم ہیں دوسری طرف بھتہ مافیا، گینگ وار اور دیگر جرائم پیشہ گروہ کارفرماہیں جوایک طرف توفرقہ وارانہ قتل کی وارداتیں کررہے ہیں اوردوسری جانب ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرنشانہ بنایاجارہا ہے ۔ گزشتہ روزبھی اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے دوسینئرکارکنان سیدنہال اختر اورنورالہدیٰ کومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا ۔ دونوں کارکنان لیبرڈویژن پورٹ قاسم اتھارٹی یونٹ کے سینئر کارکنان ہونے کے ساتھ ساتھ پورٹ قاسم اتھارٹی کی سی بی اے یونین کے بھی عہدیدار تھے۔ دوروزقبل گینگ وارکے دہشت گردوں نے ایم کیوایم کھارادر یونٹ کے ایک ہمدردوکوبھی اغواکرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعدقتل کردیاتھا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز، ایف سی کے ہزاروں اہلکاربھی تعینات ہیں لیکن ان کی موجودگی میں شہرکے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل، اغوابرائے تاوان اوردہشت گردی کے دیگر واقعات رینجرزاوردیگرسیکوریٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں اور عوام یہ سوچنے پر مجبورہیں کہ یہ واقعات ہونہیں رہے بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کرائے جارہے ہیں اسی لئے یہ واقعات رکنے کانام نہیں لے رہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف زر داری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اوردیگرشہریوں کے بہیمانہ قتل کے واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے ، قاتلوں کو گرفتارکیاجائے اورشہرکوآگ اورخون میں نہلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان سیدنہال اخترشہید اور نورالہدیٰ شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ دونوں شہیدوں کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
 

ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 8اکتوبر 2005ء کے شہداء کی ساتویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
سانحہ 8اکتوبرکے شہدا ء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے نائن زیرو عزیز آباد میں فاتحہ خوانی کا اجتماع
سانحہ کے شہدا ء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
فا تحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی حق پرست وزراء ، سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر کی شرکت
کراچی :۔۔۔8اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 8اکتوبر 2005ء کے شہداء کی ساتویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو عزیز آباد میں شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست وزراء ، سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیوایم گلگت و بلتستان خیبر پختوانخو کمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی کے علاوہ ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، ایم کیوایم کے ذمہ دارا ن و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں حق پرست صوبائی وزیر عبد الحسیب نے خشوع خضوع کے ساتھ سانحہ 8اکتوبر 2005ء کے شہدا سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت ، سانحہ میں زخمی ہونیوالے افراد، ملک کی بقاء و سلامتی ترقی وخوشحالی ، ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی و کامرانی کے علاو ہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر صحت و تندرستی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ در یں اثناء ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں پیر کے روز سانحہ 8اکتوبر2005ء کے شہداء کی یاد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی و اراکین کمیٹی ، حق پرست وزراء ، اراکین اسمبلی سمیت ایم کیوایم گلگت و بلتستان خیبر پختوانخوہ کمیٹی کے انچارج و اراکین ، ایم کیوایم کے شعبہ جات کے اراکین ، ایم کیوایم کے علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان نے فرداً فرداً شمعیں روشن کیں اور شہدا ء سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کراچی کی طرح آزادکشمیر مظفر آباد اور میرپور زون میں بھی سانحہ 8اکتوبر2005ء کے شہداء کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی وفاتحہ خوا نی کے اجتماعا منعقد کئے گئے جن میں آزاد کشمیر مظفر آباد زون کے انچارج راجہ صباء جوائنٹ انچارج راجہ آصف لطیف ،ڈسٹرکٹ انچارج سہیل سعید خان ،میر پور زون کے انچارج بلال مشکور بٹ و اراکین زونل کمیٹی کے علاوہ سینٹر ل ایگز یگٹو کونسل کے رکن زاہدملک ، حق پرست وفاقی وزیر مملکت براے سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ندیم احسان ، حق پر ست اراکین قومی اسمبلی عبد الوسیم ، اقبال قادری ایڈووکیٹ ، آزاد کشمیر کے حق پر ست وزراء طاہر کھوکھر ، سلیم بٹ ، نے شرکت کی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

خیر پور جلسہ میں فائرنگ کے نتیجے دھرتی چینل کے رپورٹر مشتاق کنڈ اور دیگر افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔7، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیر پور میں منعقدہ جلسہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دھرتی چینل کے رپورٹر مشتاق کنڈ اور دیگر افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مشتا ق کنڈ کے سوگوار لواحقین سمیت دھرتی چینل کے تمام عملے سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان مشتاق کنڈ سمیت جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔

رکن رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ کی خوشدامن آمنہ خاتون کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کیف الوریٰ کی خوشدامن کے انتقال پرتعزیت کا اظہار
لندن :۔۔۔8؍اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ کی خوشدامن آمنہ خاتون کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مر حومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین )
علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی کیف الوریٰ کی خوشدامن آمنہ خاتون کے انتقال پر افسوس کااظہاراور مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)



12/22/2024 11:47:40 AM