Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائداعظم ، پاکستان کو تھیوکریٹک ریاست نہیں بلکہ ایسی لبرل، سیکولراورپروگریسو ریاست بناناچاہتے تھے، الطاف حسین


قائداعظم ، پاکستان کو تھیوکریٹک ریاست نہیں بلکہ ایسی لبرل، سیکولراورپروگریسو ریاست بناناچاہتے تھے، الطاف حسین
 Posted on: 10/3/2012
قائداعظم ، پاکستان کو تھیوکریٹک ریاست نہیں بلکہ ایسی لبرل، سیکولراورپروگریسو ریاست بناناچاہتے تھے، الطاف حسین
ایم کیوایم ،پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق لبرل، سیکولر اور ترقی پسند ریاست بناناچاہتی ہے
اگرملک میں ایم کیوایم کاپرائم منسٹرآ ئے اورہمیں پانچ سال مل جائیں تو ہم پاکستان کوامریکہ ،برطانیہ ،فرانس تونہیں البتہ قائداعظم کا پاکستان بنا دینگے
ہم آج بھی پتھرکے دورمیں جی رہے ہیں ، فرسودہ نظام کوتبدیل کرنے اورملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے لوگوں کو آگے آناہوگا
بعض لوگ بلدیاتی نظام نہیں بلکہ ایسا فرسودہ کمشنری نظام چاہتے ہیں جس میں لوگوں کو غلام بنایاجاسکے۔
اسی لئے بلدیاتی نظام کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں
انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت سندھ بھر کے پختون ایم کیوایم کوبھاری تعداد میں ووٹ دینگے اورپختون علاقوں 
سے بھی ایم کیوایم کے امیدوارکامیاب ہوں گے
شہریوں کی پریشانیوں کے پیش نظرکراچی میں احتجاج کیلئے ایک جگہ مخصوص کردی جائے اورباقی شہرمیں ریلیوں پر پابندی عائدکردی جائے
بلوچستان کا مسئلہ مصنوعی طریقے سے حل نہیں ہوگا ،مسئلہ کے حل کیلئے پہاڑوں پر جانے والے ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات کرنی ہوگی
ڈیفنس میں ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت کی رہائش گاہ پر عمائدین شہرکے اجتماع سے ٹیلی فون پرخطاب
اجتماع میں تاجروں، صنعتکاروں، بینکار، پروفیسرز،ریٹائرڈافسران ، ٹیکنوکریٹس ،نوجوانوں اورخواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
لندن ۔۔۔3،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق جمہوری، لبرل، سیکولر اور پروگریسو ریاست بناناچاہتی ہے اور پاکستان میں ایسا معاشرہ تشکیل دیناچاہتی ہے جہاں بلاامتیازرنگ، نسل،زبان، جنس ،مسلک، عقیدہ اور مذہب سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں اور سب کی جان ومال اور عزت وآبروکامکمل تحفظ کیا جائے اور حکومتی فیصلے مذہب اور مسلک کی بنیادپر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر ہوں۔ ۔ایم کیوایم چاہتی ہے کہ جس کا جوعقیدہ ہے وہ اپنے مسلک اور عقیدے پر قائم رہے اور دوسرے کواس کے عقیدے اورمسلک پر چلنے دے ۔گورننس میں فیصلے مذہب اور مسلک کی نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے نوجوانوں خصوصاً طلباء پر زوردیا کہ وہ حصول علم پر توجہ مرکوز رکھیں اور علم کے ذریعہ طاقت حاصل کریں کیونکہ دنیا میں کمزوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارکراچی کے علاقے ڈیفنس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت کی رہائش گاہ پر ڈیفنس اورکلفٹن سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع میں معروف تاجروں، صنعتکاروں، بینکار،پروفیسرز،مختلف شعبوں کے ٹیکنوکریٹس ، ریٹائرڈ افسران اور زندگی کے دیگر شعبوں کے ماہرین کے علاوہ نوجوان طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف، محمد رضا ہارون، حق پرست ارکان قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی، وسیم اختر ، محترمہ کشورزہرا،سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈراورصوبائی وزیرسیدسردار احمد بھی موجود تھے۔اس موقع پرتقریب کے شرکاء نے مختلف ایشوز کے حوالے سے ایم کیوایم کی پالیسیوں اور جناب الطاف حسین کے خیالات کی بھرپورتائیدو حمایت کی اوران سے مختلف سوالات بھی کئے ۔ جناب الطاف حسین نے شرکاء کے جوابات دیتے ہوئے مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی، تعلیم، معیشت، صحت ،توانائی کے بحران ،بلدیاتی نظام،امن وامان ، کمیونٹی پولیسنگ اور مختلف امورکے بارے میں ایم کیوایم کی پالیسیوں پرروشنی ڈالی اورایم کیوایم کے فلاحی اداروں کی جانب سے بنائے جانے والے اعلیٰ معیار کے اسکول ، کالج ،یونیورسٹی اوردیگرفلاحی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کو 65 برس بیت چکے ہیں لیکن ہم آج تک یہ فیصلہ نہیں کرپائے کہ ملک کا نظام حکومت کیا ہونا چاہئے ،اسی کشمکش میں ہم آدھا ملک گنوا چکے ہیں اور باقیماندہ ملک میں مختلف نعرے گونج رہے ہیں۔ کوئی جمہوری پارلیمانی نظام کی بات کرتا ہے ، کوئی صدارتی نظام کا حامی ہے اور کوئی نظام مصطفی ؐ یا اسلامی نظام کی بات کرتا ہے ۔ یہ بڑے کرب کی بات ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کو ابتداء سے ہی مسخ کرنا شروع کردیا تھا اور یہ بھول گئے کہ جو قومیں اپنی تاریخ کو مسخ کرتی ہے اس کا جغرافیہ مسخ ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی 11، اگست1947ء کی صدارتی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح ، پاکستان کو تھیوکریٹک ریاست نہیں بلکہ ایسی لبرل، سیکولراورپروگریسو ریاست بناناچاہتے تھے جہاں تمام مذاہب ،ففہوں اورمسلکوں کے ماننے والے عوام کومساوی حقوق حاصل ہوں لیکن ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے قائداعظم کے وژن کو مسخ کیا گیااورانہیں ملا بناکر پیش کیاگیا۔جب ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد پر مختلف مکاتب فکرکے علماء ، ڈاکٹروں اور عوام کا قتل کیا جانے لگا ، دیواروں پر کفر کے فتوے تحریر کئے جانے لگے تو مجھے مجبوراً بانی پاکستان کا شجرہ نسب اور انکے مسلک کے بارے میں بتانا پڑا۔ آج بھی کہاجاتا ہے کہ تحریک پاکستان کے دوران ’’پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔لاالہ الااللہ ‘‘ کا نعرہ لگایا گیا تھا جبکہ ایسا کوئی نعرہ نہیں لگایا گیا تھا اگر ایسا ہوتا پہلے پوچھا جاتا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا فقہ اور مسلک کیا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ اگر ایک شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والا بانی پاکستان اور مسلمانوں کا رہنماء ہوسکتا ہے تو دوسرا شیعہ کافر کیسے ہوسکتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے جدوجہد کی، پاکستان کے پہلے وزیرخارجہ سرظفراللہ خان قادیانی تھے اورفنانس منسٹرہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے جوگندرناتھ منڈل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اس بات کی اشدضرورت ہے کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک لبرل، ترقی پسند اور روشن خیال ریاست بنایا جائے ۔ایم کیوایم چاہتی ہے کہ جس کا جوعقیدہ ہے وہ اپنے مسلک اور عقیدے پر قائم رہے اور دوسرے کو اسکے عقیدے اورمسلک پر چلنے دے ۔گورنس میں فیصلے مذہب اور مسلک کی نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو پاکستان میں لبرل ،سیکولر اور اعتدال پسند معاشرہ تشکیل دینا چاہتی ہے، ملک میں مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بین المذاہب ہم آہنگی ایم کیوایم کے منشور کا حصہ ہے،میں مذہبی رواداری ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربین المذاہب ہم آہنگی کاہمیشہ سے حامی رہا ہوں اور آخری سانس تک رہوں گا ۔انہوں نے کہاکہ اگرملک میں ایم کیوایم کاپرائم منسٹرآ ئے اورہمیں پانچ سال مل جائیں تو ہم پاکستان کوامریکہ ، برطانیہ یافرانس تونہیں البتہ قائداعظم کا لبرل اور پروگریسو پاکستان بنائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 26،دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد تین روز تک کراچی اور سندھ میں احتجاج کے نام پر آگ اور خون کا کھیل کھیلاجاتا رہا، فیکٹریوں کولوٹ کر نذرآتش کرکے وہاں کام کرنے والے افراد کو زندہ جلادیاگیا ۔اسی طرح ایک امریکی نے سرکاردوعالم ؐ کے خلاف گستاخانہ فلم بنائی تو اس پر سب سے پہلے الطاف حسین نے احتجاج اور مذمت کی ۔ میں نے امریکی صدرباراک اوبامہ، امریکی سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون او ر اوآئی سی کے سربراہوں کو ٹیلی گرام لکھے کہ اس گستاخانہ فلم کو فوری رکوایا جائے کیونکہ اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں اور کسی بھی پیغمبر یا مذہبی پیشوا کے خلاف ایسی گستاخانہ فلم نہیں بننی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ 21ستمبر کو یوم عشق رسول ؐ منانے اور ہڑتال کا اعلان ہوا تو بیشتر مدارس کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے ، ایک دن میں 30 افراد شہید ہوئے، بنک اوردکانیں لوٹی گئیں اورعمارتوں کو آگ لگاکر کم ازکم 25 ارب روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔ایسی فلم بھی موجود ہے جس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے افراد کوالیکٹرانک کٹر کے ذریعہ اے ٹی ایم کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کونسا عشق رسولؐ ہے کہ آپ گولیاں چلاکر اپنے ہی بھائیوں کو قتل کریں ، اپنی املاک کی لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کریں؟ میں گزشتہ کئی برسوں سے عوام کو آگاہ کرتارہاہوں کہ کراچی میں مذہبی انتہاء پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے لیکن میری باتوں کا مذاق اڑایا گیا کہ الطاف حسین عوام میں خوف پھیلارہا ہے ۔حال ہی میں حیدری مارکیٹ میں دھماکہ کرکے بوہری کمیونٹی کے افراد کو ہلاک وزخمی کیا گیا ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ یہ رسول اللہ ؐ سے کونسی محبت ہے اور قرآ ن وحدیث میں بے گناہ شہریوں کو ہلاک وزخمی کرنے کا درس کہاں دیا گیا ہے ؟جناب الطاف حسین نے نوجوان طلباء وطالبات کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ وہ حصول علم پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور علم کے ذریعہ طاقت حاصل کریں کیونکہ دنیا میں کمزوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوتی لہٰذاآپ علم حاصل کرکے مخالفین کو تشدد کے بجائے فہم وفراست سے جواب دینے کیلئے خود کوتیارکریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم بیدا ر نہ ہوئے توکراچی میں بھی وہی کچھ ہوگاجوسوات میں ہوااور یہ دہشت گرد عناصر ہمارے گھروں میں گھس کر خواتین کو اغواء کرسکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے سوات میں کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ وہ ان حالات سے پریشان ہوکرملک چھوڑ کرچلے جائیں گے ،یہ مسئلے کاحل نہیں،آخرکتنے لوگ ملک چھوڑکرجاسکتے ہیں۔ہمیں حالات کامقابلہ کرناہوگااوراپنے آپ کواس کیلئے تیارکرناہوگا۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں ، پاکستان اور اپنی آنے والی نسلوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اغوابرائے تاوان ،تاجروں دکانداروں سے بھتہ کی وصولی، بینکوں کو لوٹنے اور امن وامان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہرکے تاجروں، صنعتکاروں ، ٹرانسپورٹروں اورعام شہریوں کواچھی طرح معلوم ہے کہ جرائم کی یہ گھناؤنی وارداتیں کون کررہاہے اورکون سی قوتیں ان انتہاپسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سپورٹ کررہی ہیں۔اس کاسدباب اسی صورت میں ہوگاجب شہرمیں مقامی پولیس ہوگی ۔فی الحال شہریوں کوچاہیے کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ پر کام کریں،اپنے اپنے علاقوں میں چوکیداری سسٹم رائج کریں ،الارم لگائیں،چوکس رہیں۔اگرہم بیداررہے تو جرائم پیشہ عناصر کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔جناب الطاف حسین نے بلوچستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران ان پرواضح کیا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ مصنوعی طریقے سے حل نہیں ہوگا اور نہ ہی کاسمیٹک سرجری سے معاملات میں بہتری آئے گی، اگر بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہے تو پھر پہاڑوں پر جانے والے ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات کرنی ہوگی اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے کڑوے گھونٹ پینے ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان ، بھارت، ایران اور چائنا سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور اب چائنا بھی ناراضگی کااظہار کررہاہے کہ پاکستان سے چائنا میں دہشت گردوں کی مداخلت ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم آج بھی پتھرکے دورمیں جی رہے ہیں ، فرسودہ نظام ایک دن میں نہیں بدلاکرتا،اس کیلئے برسوں جدوجہدکرنی پڑتی ہے ۔صرف دعاؤں سے قسمتیں نہیں بدلتیں، قرآن مجیدمیں بھی فرمان الہٰی ہے کہ خدااس قوم کی حالت نہیں بدلتا جواپنی حالت خودبدلنانہ چاہے۔ لہٰذا اپنی قسمت بدلنے کیلئے ہمیں عملی جدوجہد کرنی ہوگی اور فرسودہ نظام کوتبدیل کرنے اورملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے آگے آناہوگا ۔انہوں نے خاص طورپرنوجوانوں سے کہاکہ وہ آگے آئیں اورتشددکے بجائے تبلیغ کے پرامن طریقوں کے ذریعے لوگوں کو بیدار کریں اورووٹ کے ذریعے صحیح لوگوں کومنتخب کریں ۔بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہری حکومت کے نظام کی بدولت ہی شہروں میں ترقی آئی۔اگریہ نظام جاری رہتااورلوگ ایمانداری سے کام کرتے رہتے توآج ملک کے شہروں اورقصبوں کی حالت بدل چکی ہوتی ۔انہوں نے سندھ اسمبلی سے بلدیاتی نظام کے قانون کی منظوری کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام آئے گاتوگلی گلی لوگوں کے مسائل حل ہونگے مگر بعض لوگ بلدیاتی نظام نہیں بلکہ ایسا کمشنری نظام چاہتے ہیں جس میں لوگوں کو غلام بناکررکھاجاسکے۔اسی لئے یہ عناصر بلدیاتی نظام کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی میں آبادتمام نسلی ولسانی اکائیوں اوربرادریوں کانہ صرف احترام کرتی ہے بلکہ ان کیلئے برابرکے حقوق اورانکے درمیان ہم آہنگی اوربھائی چارہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام قومیتوں اور برادریوں کے لوگ ایم کیوایم میں تیزی سے شامل ہورہے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت سندھ بھر کے پختون بھی ایم کیوایم کوبھاری تعداد میں ووٹ دینگے اورپختون علاقوں سے بھی ایم کیوایم کے امیدوار کامیاب ہوں گے ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں روز ر وز احتجاجی ریلیوں سے شہرمیں ٹریفک کے مسائل اور شہریوں کو پہنچنے والی پریشانیوں کے پیش نظرکراچی میں احتجاج کیلئے کوئی ایک جگہ مخصوص کردی جائے اورباقی سارے شہرمیں جلوسوں اورریلیوں پر پابندی عائدکردی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی حکومت آئی توہم لندن کے ہائیڈپارک کی طرح شہرمیں احتجاجی جلسے جلوس کیلئے ایک جگہ مخصوص کریں گے۔
حق پرست عوام عادل صدیقی کے آپریشن کی کامیابی اورصحت یابی
کیلئے دعائیں کریں،جناب الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔03 ؍اکتوبر2012 ء
ایم کیوایم کے حق پرست صوبائی وزیرعادل صدیقی شدیدعلالت کے باعث گزشتہ کئی روزسے کراچی کی نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹرزنے انہیں فوری آپریشن تجویزکیاہے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست صوبائی وزیر عادل صدیقی کی شدید علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اوران کے کامیاب آپریشن اور جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاًماؤں، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اورکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے عادل صدیقی کے آپریشن کی کامیابی اور مکمل صحتیابی کے لئے دعائیں کریں۔
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ وکلا ء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آواز بلندکی، کنو ر نوید جمیل 
ایم کیوایم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے قانون کی پاسداری کے ذریعے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں متحدہ لائر ز فورم اور لیگل ایڈ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو 
کراچی :۔۔۔ 3،اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ لائر ز فورم اور لیگل ایڈ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہو ا۔ جس میں ا یم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے وکلاء سے گفتگو کی ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفراز خان خٹک ، توصیف خانزادہ ، ایم کیوایم لائرز فورم ، لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین ،خواتین حضرات وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ وکلا ء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آواز بلندکی ہے او ر اس وقت تک آوا ز حق بلند کرتے رہیں گے جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے قانون کی پاسداری کے ذریعے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ملک کے مظلوم و محکوم عوام کو انصاف دلاناہے جو گزشتہ کئی برسوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کو قانون کااحترام کرتے ہوئے اس کی حرمت کا پاس کرنا ہوگا ۔
امت مسلمہ اسلام کی تعلیمات اور نبیﷺ کی سنت سے دوری کے باعث پستی کا شکار ہو ر ہی ہے
آپﷺکی شخصیت کو نشانہ بنانا مغرب کے بڑھتے ہوئے خوف کی غمازی ہے
کسی ملعون کی جانب سے شانِ رسول میں گستاخی سے آپ ﷺکی عزّت و حرمت میں فرق نہیں آئے گا
یوم عشق رسول کے موقع پر کئے جانے والے پُر تشدد احتجاج اور لوٹ مارکی شدید مذّمت
کانفرنس گستاخے رسول کے خلاف پُر امن احتجاج کی ایک شکل ہے 
اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ شانِ مصطفی کانفرنس سے حق پرست صوبائی وزیرعبد الحسیب سمیت جید علما ئے دین کا خطاب
کراچی( پ ر۔۔) 
حق پرست صوبائی وزیر برائے مذہبی امور عبدالحسیب خان نے کہا ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کی نظر میں ہمیں عزت و قدر کی نگا ہ سے دیکھا جائے تو ہمیں اپنے کردار و افکار کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنت کے عین مطابق ڈھالنا ہو گا، آپ ﷺ کی عظمت خود اللہ تعالیٰ نے بیان کی ہے ،کسی ملعون انسان کی ناپا ک حرکت سے آپﷺ کی شان میں رہتی دنیا تک کوئی کمی نہیں آسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت جامعہ سرسید میں منعقدہ شانِ مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر و جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، متحدہ بین المسلمین کے سیکریٹری جنرل مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنماء مولاناابرار احمد رحمانی ،سنی الائنس پاکستان کے سربراہ مولانا حسین احمد لاکھانی، جمعیت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنمامولانا حافظ محمدسلفی، متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی کے صاحبزادے اور جامعہ احتشامیہ کے ناظمِ اعلٰی مولانا تبشیر الحق تھانوی،جامعہ سرسید شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ممتاز الامام، اے پی ایم ایس او کے چےئرمین عبدالوہاب،سیکریٹری جنرل توصیف اعجاز، سیکریٹری نشرو اشاعت شبیر علی بابر، سیکریٹری مالیات، امر قائمخانی، رکن احمر فلسطینی ، جامعہ سرسید ذمہ داران وکارکنان اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر عبدالحسیب خان نے کہا کہ آج مسلمان اسلام کی تعلیمات اور نبیﷺ کی سنت سے دوری کے باعث پستی کا شکار ہو ر ہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ غیر مسلم اقوام مسلمانوں پر غالب آرہی ہیں، نبی اکرم ﷺ نے امن ومحبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا لیکن عشقِ رسولﷺ کے نام پر اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی املاک کا جلانااور لوٹ مار کرنا حضورِ اکرم ﷺ کی تعلیمات کی نفی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت ، امن و آشتی ، مذہبی ہم آہنگی اوراتحدہ بین المسلمین کے فروغ کے لئے جدو جہد کی جس کی واضح مثال گزشتہ دنوں جید عالمِ دین پر تشکیل پانے والا متحدہ بین المسلمین فورم تھا اور آج اے پی ایم ایس او کے تحت منعقد ہونے والی شانِ مصطفٰیﷺ کانفرنس ہے کہ جس میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام موجود ہیں۔ انھوں نے فقید المثال کانفرنس کے انعقاد پر اے پی ایم ایس او کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو زبردست مبارکباد دی اور انکی محنت کو سراہا۔ دریں اثناء کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ مسلم امّہ کی پہچان ہی محمد ﷺ کے نام سے ہے، ہمیں آپ ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنے اور اسے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے اور اسی میں مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے خود نبی کریم ﷺکی ذات کو تمام مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ قرار دیا اور جو آپﷺ کی سیرت کو نہیں سمجھ سکتاوہ مسلمان تو دور انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہے۔ انھوں نے گزشتہ دنوںیوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر ہونے والے جلا ؤ گھیراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ کی ذات بہت پاکیزہ ہے او ر انکی ذات پر ہونے والے حملوں کا جواب تشدد و انتشارسے نہیں بلکہ با شعور اور علمی طریقے سے ہو نا چاہئیے۔ بہت سے شرکاء کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہوگا کہ یہ لوگ صرف مسلمانوں کے عقائد اور اسلام کو ہی کیوں نشانہ بناتے ہیں؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام مغربی ممالک میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے مذہبی و انسانیت کی آزادی کے جھوٹے علمبردار خوف زدہ ہیں اور ان کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شخصیت کو کبھی کارٹون کی تو کبھی فلم کی شکل میں نشانہ بنایا جانا مغرب کے اس بڑھتے ہوئے خوف کی غمازی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی بھی اسلام کے خلاف مغرب کی ایک سازش ہے اور جو لوگ مذہب ، قومیت، صوبے یازبان کے نام پر انسانوں کے قتل میں ملوث ہیں وہ انسان نہیں بلکہ وحشی ہیں۔ مولانا حافظ محمدسلفی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے ذکر کو اللہ تعالیٰ نے بلند کیا جبکہ کائنات کا ایک ایک ذرّہ ہر پہر آپﷺ کی نعت خوانی کرتا ہے، نبی پاک ﷺکی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ اور اسکی مخلوق آپﷺ پر درود اور سلام بھیجتے ہیں، کسی ملعون کی جانب سے شانِ رسولﷺ میں گستاخی سے آپؐ کی عزّت و حرمت میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ علامہ ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی محبت سے دوری ہی آج مسلمانوں کے زوال کا باعث ہے ، کوئی بھی شخص اس وقت تک مکمل مسلمان نہیں ہو سکتا کہ جب تک وہ آپ ﷺکی نبوت اور عظمت کا اعتراف سچے دل سے نہ کرلے، اگر مسلمان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں اپنے اندر محبتِ رسول ﷺکا وہی جذبہ پیدا کرنا ہوگا جو اہل بیت اور صحابہ کرام کی آپﷺ سے محبت کا عالم تھا۔ مولانا حسین احمد لاکھانی نے کانفرنس کے انعقاد پر اے پی ایم ایس او کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ عشق رسول ﷺکی آڑ میں احتجاج اور لوٹ مار کرنے والوں کا اسلام او ر آپﷺ کی محبت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مولاناتبشیر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ ایک انسان تو کیا ساری کائنات بھی آپ کی عزت و عظمت کا حق ادا نہیں کر سکتی، انسان نسبت سے پہچانے جاتے ہیں اور امت محمدی کا یہ شرف ہے کہ ہم آپ ﷺ کی نسبت سے جانے جاتے ہیں، آپ ﷺ کی اسوۃ حسنہ پر مکمل عمل ہی مسلمانوں کی کامیابی اور کامرانی کا واحد زریعہ ہے۔بعد ازاں اے پی ایم ایس او کے چیئرمین عبدالوہاب نے تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار خوابِ خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے اس وقت قائد تحریک الطاف حسین نے امریکی صدر بارک اوباما اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کو اس گستاخانہ فلم کی اشاعت سے روکا تھا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔شانِ مصطفیﷺ کانفرنس کے آخرمیں مولانا فیروز الدّین رحمانی قائد تحریک کی درازی عمر بالخیر سمیت ملک خصوصا کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے دعا بھی کروائی۔
ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی:۔۔۔۔۔3اکتوبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے محبان پاکستان متحدہ عرب امارات کے آرگنائزر ہدا کے بہنوئی فاروق احمد خان، ایم کیو ایم لاڑکانہ زون کے کارکن عرفان کی والدہ محترمہ عنایت خاتون، سیکٹر اسکیم 33معمار یونٹ 33-Dکے کارکن راحیل ایرانی کے والد اکبر ایرانی اور سیکٹر ابراہیم حیدری یونٹ بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ کے کارکنان عمران اور عدنان کی ہمشیرہ محترمہ انعم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیت بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مرحومین کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔
مردان پریس کلب کے رکن اور ایم کیوایم ڈسٹرکٹ مردان کے جوائنٹ انچارج محمد یونس عظیم کے والد فضل عظیم کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔3اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مردان پریس کلب کے رکن اورایم کیوایم ڈسٹرکٹ مردان کے جوائنٹ انچارج محمد یونس عظیم کے والد فضل عظیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین )
متحدہ اقتدارمیں آکرلفظ’’اقلیت‘‘کوختم کرکے تمام غیرمسلموں کوبرابر کے پاکستانی شہر ی ہونے کاحق دلائیگی،کنورخالدیونس ،سیف یارخان
پنجاب میں مقیم کرسچن عوام پوری طرح ایم کیوایم اورالطاف حسین کے ساتھ ہیں،حسنین بھٹی
چرچ ورلڈسروس پاکستان وافغانستان کے 12رکنی وفدکی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی سے ملاقات
کراچی :۔۔۔ 3،اکتوبر 2012ء 
چرچ ورلڈسروس پاکستان و افغانستان کے 12رکنی وفدنے گزشتہ روزخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورخالدیونس اور سیف یارخان سے ملاقات کی اورصوبہ پنجاب میں مقیم کرسچن عوام کوشناختی کارڈکے اجراء اورووٹرزلسٹوں میں اندراج سمیت دیگربنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔وفدکے ارکان میں حسنین بھٹی کوآرڈینیٹرچرچ ورلڈسروس اسلام آباد،سابقہ رکن قومی اسمبلی منارٹی جارج کلیمٹ ، ایڈیٹررسالہ عبرت جے پرکاش،سردارکلیان سنگھ،سوشل ورکرمحترمہ کرسٹیناپیٹر،ممبرکرسچن اسٹڈی سینٹراسلام آبادمحترمہ رومانہ بشیراورایڈووکیٹ لاہورہائی کورٹ وسابقہ یوسی ناظم یوحناآبادلاہورطارق ایم طارق کے علاوہ دیگرمعززین شامل تھے۔وفدکے ارکان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہدکی تعریف کی اوران کی جانب سے ملک بھر میں غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق اورانہیں جان ومال کے تحفظ فراہم کرنے کیلئے فکرمندانہ سوچ اوربیانات پرجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیااوریقین دلایاکہ پنجاب میں مقیم کرسچن عوام پوری طرح ایم کیوایم اورالطاف حسین کے ساتھ ہیں۔اس موقع پرکنورخالدیونس اورسیف یارخان نے وفدکی ایم کیو ایم کے مرکزآمدکاخیرمقدم کیااورانہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے واضح طورپرکہاہے کہ ایم کیوایم اقتدارمیںآکرلفظ’’اقلیت‘‘کوختم کرکے تمام غیرمسلموں کوبرابر کے پاکستانی شہری ہونے کاحق دلائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم بلاامتیازرنگ ونسل ،زبان اورمذہب خدمت پریقین رکھتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کی عملی جدوجہدمیں تمام مذاہب کے ماننے والے عوام قائدتحریک جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم غیرمسلموں کے حوالے سے مزیدبہتراقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے ۔
سکھر زون میں تحریکی جدوجہد پر فلم ’’نقیب انقلاب‘‘ بڑی اسکرین پر دکھانے کا انتظام
سکھر۔۔۔۔۔3اکتوبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے زیر اہتما م تحریکی جدو جہد پر مبنی ’’نقیب انقلا ب ‘‘ غز نو ی پا رک میا نی رو ڈ میں بڑی اسکرین پر دکھایا گیا جس میں سند ھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عا شق ڈھر ،سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الدین واراکین ،متحدہ سو شل فورم کے رکن مصطفی پیر زادہ ،حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی عار ف مسیح ،شعبہ خو اتین ،یو نٹس کے ذمہ داران وکا رکنا ن ، تمام شعبہ جا ت کے ذمہ داران و کا رکنا اور حق پر ست عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تحریکی پیغام کی ترویج کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، محمد شریف 
ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد پر مبنی ٹیلی فلم میں قائد تحریک کے فکر و فلسفہ اور غریب عوام پر ہونے والے ظلم و زیادتی کی درست ترجمانی کی گئی
ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے بنائے جانے والی ٹیلی فلم ’’نقیب انقلاب ‘‘ پکاقلعہ گروانڈ میں اجتماعی طور پر 
دیکھنے کے موقع پر جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔۔۔۔۔۔3اکتوبر، 2012ء
تحریکی پیغام کی ترویج کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ تحریکی جدوجہد میں بے حد مشکلات اور مصائب کا سامنا رہا اسکے باوجود حق پرستانہ تحریک ملک میں رائج فرسودہ اور بودیتے نظام کی تبدیلی میں کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف نے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کی جانب سے بنائے جانے والی ٹیلی فلم نقیب انقلاب کو پکاقلعہ گروانڈ میں اجتماعی طور پر دیکھنے کے موقع پر جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین آفتاب سومرو،محمد اسلم ،رعناصدیقی ، عائشہ آفتاب،ایم کیوایم حیدرآباد زون کے اراکین زونل کمیٹی اور اس ٹیلی فلم نقیب انقلاب کے پروڈیوسرمنصور ماما کے ساتھ سیکٹر ز و یونٹس ،APMSO ، لیبر ڈویژن ،شعبہ خواتین اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ اس ٹیلی فلم میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں اور ملک کے دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد پر مبنی اس ٹیلی فلم میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور ملک کے غریب و متوسط طبقے کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کی درست ترجمانی کی گئی جو ملک کی نئی نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں معاون مددگار ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ اجتماعی مفاد کیلئے جدوجہد کرتے ہیں انکے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور انہی حوصلوں کی بدولت وہ اپنی منزل حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نظام کی تبدیلی کوئی آسان کام نہیں بلکہ راہ میں کئی خاک و خون کے دریا عبور کرنا پڑتے ہیں اور لہو کا آخری قطرہ تک اس راہ میں قربان کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو نظام کی تبدیلی کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نقیب انقلاب الطاف حسین کی ہمہ جہت شخصیت ہی ہے جو ملک میں گزشتہ 65 سالوں سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کو تبدیل کر سکتے ہیں اور دن دور نہیں جب اس ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ ہوگا ۔اس موقع پر ٹیلی فلم کے پروڈیوسر منصور مامانے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ملک میں رائج جاگیردانہ اور وڈیرانہ نظام نے ملک کومعاشی اور معاشرتی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، فرید احمد خان 
میرپورخاص۔۔۔۔۔3اکتوبر، 2012ء
ملک میں رائج جاگیردانہ اور وڈیرانہ نظام نے ملک کومعاشی اور معاشرتی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار میرپور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے صحافی حضرات کو انقلابی ٹیلی ڈرامہ کی DVDکا تحفہ دیتے ہوئے کہی، اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی طیب حُسین اور اراکین زونل کمیٹی بھی اُنکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اوروڈیروں نے ریاست کے اندر اپنی ریاستیں قائم کررکھی ہیں جس کے باعث انتظامی امور میں کرپشن کے ناسور نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے کرپٹ موروثی سیاست کو فروغ دیا جسکی وجہ سے ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوان ملکی سیاست میں کسی بھی قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کرسکے ۔ قائدتحریک الطاف حُسین اس صدی کے عظیم ترین لیڈر ہیں جنہوں نے نہ صرف ملک پر قابض جاگیرداروں اور وڈیروں کو للکار بلکہ اس ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے ایماندار نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں بھیج کر ثابت کردیا ہے کہ ملک کے اصل وارث جاگیر دارا ور وڈیرئے اور کرپٹ سیاستداں نہیں بلکہ اس ملک کے غریب اور مظلوم عوام ہیں ۔ انہو ں نے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سب لازمی طور پر حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کو اپنا شعار بنا لیں اور قائد تحریک کے فکر وفلسفہ کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں چاہے 
ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کی جانب سے مرتضیٰ شاہ ڈاڈاہی ہال کے مقام پر ایم کیو ایم کی عملی جدوجہد پر بنائی جانے والی کہانی
"نقیبِ انقلاب"کی سی ڈی دکھائے جانے کا خصوصی اہتمام 
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔3اکتوبر، 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کی جانب سے مرتضیٰ شاہ ڈاڈاہی ہال کے مقام پر ایم کیو ایم کی عملی جدوجہد پر بنائی جانے والی کہانی "نقیبِ انقلاب"کی سی ڈی دکھائے جانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر خان، زونل انچارج سید محمد علی شاہ ، جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم، محمد علی قریشی ، ثاقب احمد خانزادہ، بابو احمد راجپوت، امجد حسین جاگیرانی، ارسلان خانزادہ، راشد علی، شعبہ خواتین کی ذمہ داران و کارکنان ، یونٹ ذمہ داران و کارکنان ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی حضرات ، اساتذہ ، ڈاکٹرز ، وکلاء اور دیگر شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد موجود تھے۔ "نقیب انقلاب "کو بھرپور عوامی پذیرائی ملنے کے باعث کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے مرتضیٰ شاہ ڈاڈاہی ہال کا رخ کیا ۔ ہال میں موجود تمام نشستیں بھر جانے کے باعث عوام کی بڑی تعداد نے کھڑے ہو کر "نقیب انقلاب "کو مکمل انہماک کے ساتھ دیکھا۔ کہانی کے دلچسپ اتار چڑھاؤ کے دوران کارکنان و عوام نے تالیاں بجا کراور پرجوش نعرے لگا کر اپنے جذبات کا بھرپوراظہار کیا ۔ تقریب کے اختتام پر عوام نے "نقیب انقلاب "کے اجراء کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہانی میں پیش آنے والے واقعات کو مختلف معاشرتی رویوں کا آئینہ قرار دیا ۔اس موقع پر شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے "نقیب انقلاب" کی سی ڈی اور تنظیمی لٹریچر عوام کو فراہم کرنے کے لئے خصوصی اسٹال بھی قائم کیا گیا تھا جس سے عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور استفادہ حاصل کیا ۔
آزاد کشمیر میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تاکہ اختیارات مقامی حکومتو ں کو منتقل ہوں، طاہر کھوکھر 
مظفر آباد۔۔۔۔۔3اکتوبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن و حق پرست وزیت ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عبوری آئین(ایکٹ1974) میں ترمیم کے ذریعے اسے ایک مکمل آئین بنانا اور آزاد کشمیر میں نافذ کر کے تمام اختیارات کی آزاد کشمیر حکومت کو منتقلی وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترامیم کے تحت تمام اختیارات مرکز سے صوبوں کو منتقل کر دیے گئے ہیں مگر آزا دکشمیر کی حکومت کئی معاملات میں عملاً معذور ہے ۔ مظفر آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایکٹ 1974میں ترمیم کے لئے جو تجاویز دے رکھی ہیں ان میں کشمیر کونسل اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشستوں میں اضافے اور اسے متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت تقسیم کے علاوہ تمام انتظامی اختیارات کی حکومت آزاد کشمیر کو منتقلی کی بھی تجویز دی گئی ہے تاکہ آزا دکشمیر میں ایک مکمل اور با اختیار حکومت تشکیل پا سکے۔ ٹیکسوں کی وصولیوں سمیت جو 52شعبہ جات کشمیر کونسل کے پاس ہیں انہیں آزا دکشمیر حکومت کو منتقل ہونا چاہیے اور چیئر مین احتساب بیورو، چیف الیکشن کمشنر ، ہائی کورٹ و سپریم کورٹ کے ججوں اور چیف جسٹس کی تقرریوں کا اختیار بھی آزاد کشمیر حکومت کے پاس ہونا چاہیے یا پھر حکومت آزاد کشمیر اور اپوزیشن کی متفقہ رائے سے ان اسامیوں پر تقرریاں ہونی چاہیں۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ انتظامی اختیارات کی مقامی حکومتوں کے پاس منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے حکومت کو بھی چاہیے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی نظام بحال کرنے کے بعد اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تاکہ اختیارات مقامی حکومتو ں کو منتقل ہوں۔
سینٹرل پریس کلب مظفر آباد پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کا حملہ کھلی دہشت گردی اور میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف ہے
حکومت اور انتظامی انتظامی ادارے ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں، طاہر کھوکھر کا شدید الفاظ میں اظہار مذمت 
مظفرآباد۔۔۔۔۔03ستمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن وحق پرست وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر طاہر کھوکھر نے سینٹرل پریس کلب مظفر آباد پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے اور حکومت اور انتظامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ سینٹرل پریس کلب کے دورے کے دوران طاہر کھوکھر نے واقعہ میں زخمی ہونے والے صحافیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ور عہدیداران سے ملاقات کر کے واقعہ کی مذمت کی۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورں ، ملازمین، عوام سے لیکر صحافیوں تک کسی مکتبہ فکر کے لوگ مسلم لیگ(ن) کے شر سے محفوظ نہیں ۔ حالیہ دنوں میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے پے درپے پر تشدد کاروائیاں کی جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔جس جماعت کا سربراہ غنڈہ گردی پر اتر آئے اور گاڑیوں کو مسافروں سمیت جلانے کی دھمکیاں دے اور سرکاری افسران و ملازمین پر تشدد کرے اس جماعت کے کارکنوں کی حرکات کیا ہونگی ۔ سیاسی جماعتیں اپنے کارکنان کی سیاسی تربیت کریں مگر مسلم لی(ن) کی قیادت انہیں غنڈہ گردی کی تربیت دے رہی ہے ان کا یہ طرز عمل ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے ۔

12/22/2024 11:04:42 AM