Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ستمبر ، اور یکم اکتوبرحیدرآباد1988ء کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا، جناب الطاف حسین


 Posted on: 9/30/2012

30ستمبر ، اور یکم اکتوبرحیدرآباد1988ء کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا، جناب الطاف حسین
انقلابی تحریکوں میں قربانیاں تحریک کی کامیابی کی ضمانت ثابت ہوتی ہیں،جس تحریک کے عوام وکارکنان میں قربانی کاجذبہ ہوگاوہ تحریک اپنی منزل پر ضرور پہنچیں گی،سانحہ 30ستمبر اور یکم اکتوبر حیدر آباد 1988ء کے شہداء کی 24ویں برسی کے موقع پر بیان
لندن :۔۔۔۔30ستمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ 30ستمبر اور یکم اکتوبرحیدر آباد1988ء کے شہداء کالہو رائیگاں نہیں جائیگااور شہداء کی قربانیوں کے صدقے حق پرستی کی تحریک اپنے منزل پرضرورپہنچے گی۔سانحہ 30ستمبر و یکم اکتوبرحیدر آباد 1988ء کے شہداء کی 24ویں برسی کے موقع پراپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام حق پرست شہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انقلابی تحریکوں میں قربانیاں تحریک کی کامیابی کی ضمانت ثابت ہوتی ہیں جس تحریک کے عوام وکارکنان میں قربانی کاجذبہ ہوگاوہ تحریک اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ 30ستمبر اور یکم اکتوبر1988ء سندھ کے مستقل باشندوں کوآپس میں لڑانے اوران کے درمیان نفرتیں پیداکرنے کی گھناؤنی سازش تھی اور اس کا مقصدسندھ کے مستقل باشندوں کو متحدہونے سے روکناتھا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ30، ستمبر اوریکم اکتوبر کوحیدر آباد میں ایک سازشی منصوبے کے تحت بے گناہ شہریوں کوخاک و خون میں نہلاکرسندھی اوراردوبولنے والے سندھیوں کے درمیان جونفرتیں پیداکرنے کی کوشش کی گئیں تھیں جسے سندھ کے امن پسندعوام نے شعوری بیداری کامظاہرہ کرتے ہوئے خاک میں ملادیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ دھرتی امن کی دھرتی ہے اوریہاں نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرنے والے سازشی عناصرکوہمیشہ ناکامی کاسامناکرناپڑیگا اورانشاء اللہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کی دعاؤں کے صدقے سندھ دھرتی امن کاگہوراہ بنی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ شہداء کالہورائیگاں نہیں جائیگااور شہداء کے لہوکے صدقے حق پرستی کی تحریک اپنی منزل تک ضرورپہنچے گی۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر حیدرآباد 1988ء کے سانحہ کو گزرے 24 برس ہوچکے اور دہشت گرد وں آج تک دندناتے پھر رہے ہیں اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے اور سانحہ شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔جناب الطاف حسین نے سانحہ 30ستمبرحیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کو ایک مرتبہ پھر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر اوریکم اکتوبر حیدر آباد1988 ء کے شہدا ء کی 24ویں برسی اتوار کے روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا
اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست وزراء ، سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، نائن زیرو پر تنظیمی خدمات انجام دینے والے اراکین ، علاقائی سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان سمیت شہداء کے عزیز واقارب کی شرکت
اجتماعات میں شہدا ء کی ا رواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی
کراچی :۔۔۔۔30 ، ستمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر اور یکم اکتوبر حیدر آباد1988ء کے شہدا ء کی 24ویں برسی اتوار کے روز ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا ۔جس میں شہدا ء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انیس احمد قائم خانی اور محترمہ نسرین جلیل و اراکین رابطہ، حق پرست وزراء ، سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، نائن زیرو پر تنظیمی خدمات انجام دینے والے اراکین ، علاقائی سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان سمیت شہداء کے عزیز واقارب بڑی تعداد میں موجود تھے ۔بعدازا ں اجتماع میں خشوع اور خضوع کے ساتھ دعا کرائی گئی جس میں حق پرست شہداء کی مغفرت ،تحریک کے مشن و مقصد کی کامیابی ،ملک کی بقاء و سلامتی ، ترقی و خوشحالی سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعا کی گئی ۔کراچی کی طرح اندرون سندھ حیدر آباد ، دادو ، لاڑکانہ،سکھر ، جامشورو، میر پور خاص ، جیکب آباد ، گھوٹکی ، نواب شاہ ، سانگھڑ ،ٹنڈو الہ یار، عمرکوٹ ، ٹھٹھہ،بو شہرو فیروز ، بدین ، خیر پور ، شکار پور ، قمبر شہداد کوٹ ، کشمور ، پنجاب راولپنڈی ، لاہور ، ملتان ، کوجرانوالہ ، بلوچستان ،کوئٹہ ، خیبر پختواہ ، گلگت بلتستان ،سمیت آزاد کشمیر میں قائم ایم کیوایم کے صوبائی ، ضلعی اور زونل دفا زونز ڈسٹرکٹس، ٹاؤنز اور یونٹوں دفاتر میں بھی سانحہ حیدر آباد کے شہداء کے برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔جن میں ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی اور شہدا ء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
چوہدری شجاعت کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے نمائندہ وفد کی نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، اقتصادی صورتحال ،مسئلہ بلوچستان ، امن و امان اور آئندہ کی انتخابی حکمت عملی کے امور زیر بحث آئے
سیاست کا کوئی بھی رخ ہو چوہدری شجاعت حسین اور جناب الطاف حسین کے درمیان تعاون کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہا ہے،محترمہ نسرین جلیل
میں وزیر اعظم تھا تو مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے کمیٹی بنائی تھی اس کمیٹی کی رپورٹ پر آج بھی عملدرآمد ہوجائے
تو بلوچستان کے حالات درست ہوسکتے ہیں ، چوہدری شجاعت حسین
ملک میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے مسئلہ پر الطاف حسین کے مؤقف کی تائید اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مشاہد حسین سید
نائن زیرو پر ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2012ء
چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ (ق) کے ایک نمائندہ وفد نے اتوار کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ،معاشی ، اقتصادی صورتحال کے علاوہ ، مسئلہ بلوچستان ، ملک بھر میں امن وامان اور آئندہ کی انتخابی حکمت عملی کے امور زیر بحث آئے۔مسلم لیگ ق کے وفد میں سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید، وفاقی وزیر جام محمد یوسف ، وزیراعظم کے ایڈوائزر میر نصیر مینگل ، مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر غوث بخش مہر دیگر رہنما علیم عادل شیخ ، حلیم عادل شیخ ، چوہدری مظہر اور بابر قائم خانی شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالدیونس ، شعیب احمدبخاری ، ڈاکٹر صغیر احمد ، رضاہارون ، شاہد لطیف ، وسیم آفتاب ، یوسف شاہوانی ، گلفراز خان خٹک ، حق پرست سینیٹر بابرخان غوری اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی بھی موجود تھے ۔ مسلم لیگ ق کا وفد جب نائن زیرو پہنچا تو آمنے سامنے قطاروں میں کھڑے ایم کیوایم کے کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا، پھول نچھاو ر کئے اور ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ ملاقات آدھے گھنٹے تک خوشگوار ماحول میں جاری رہی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعدازاں نائن زیرو پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے لئے نیا چہرہ نہیں ہیں اور سیاست کا کوئی بھی رخ ہو چوہدری شجاعت حسین اور جناب الطاف حسین کے درمیان تعاون کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہا ہے اور یہ تعاون آئندہ بھی اسی طرح سے جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور ق لیگ میں بہت سے معاملات پر اتفاق ہے اور ہم چوہدری شجاعت حسین اور ان کے ساتھیوں کو آج نائن زیرو پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتے ہیں ۔ چوہدری شجاعت نے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ اکیلے کوئی حل نہیں کرسکتا ، میں وزیراعظم تھا تو مشاہد حسین سید کی سربراہی میں مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے کمیٹی بنائی تھی جس میں بگٹی ،مینگل ، اچکزئی اور تمام پارٹیوں کی نمائندگی شامل تھی ، اس کمیٹی نے مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے جامع رپورٹ پیش کی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا اگر اس رپورٹ پر آج بھی عملدرآمد ہوجائے تو بلوچستان کے حالات درست ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے خوشگوار موڈ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نائن زیرو پر میرا پرتپاک استقبال ہوا ہے اور قطاریں بھی لمبی تھیں ۔ مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نائن زیرو پر ہم مسلم لیگ ق کاقومی وفد لیکر آئے ہیں کیونکہ ہماراایم کیوایم سے خصوصی تعلق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے سب سے بڑے مسئلہ پر جناب الطاف حسین کے مؤقف کی تائید کی اورانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن آنے والا ہے ، ایم کیوایم اور مسلم لیگ ق ماضی میں بھی حلیف رہیں ہیں اور آئندہ بھی سیاسی طور پر مل کر چلیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہاہے اور بلدیاتی نظام کے حوالے سے اس اجلاس میں فیصلہ کریں گے ۔
انسانی حقوق کی علمبردار اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر محترمہ عاصمہ جہانگیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔30، ستمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے انسانی حقوق کی علمبردار اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر محترمہ عاصمہ جہانگیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور محترمہ عاصمہ جہانگیر سمیت مرحومہ کے تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)

ایم کیوایم لیبر ڈویژن یونٹ نیو کراچی ٹاؤن کے کارکن عبدا لحکیم کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن ۔۔۔30، ستمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن یونٹ نیو کراچی ٹاؤن کے کارکن عبدا لحکیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبد الحکیم شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)

عبد الحکیم شہیدکے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن یونٹ نیو کراچی ٹاؤن کے کارکن عبد الحکیم کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عبدالحکیم شہید کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں نے شہرمیں قتل و غارتگری کابازار گرم کررکھا ہے ، ایم کیوایم کے کارکنان سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیاں عدم تحفظ کا شکارہو چکی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیو الے ادارے دہشت گردوں کی جانب سے دن دیہاڑے قتل کی وارداتوں پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں عبد الحکیم کا بہیمانہ قتل شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے اور اس قتل و غارتگری میں ملوث درندہ صفت دہشت گرد کراچی کو غیر مستحکم کرکے ملک کا دیوالیہ نکالنا چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عبد الحکیم شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن یونٹ نیو کراچی ٹاؤن کے کارکن عبدا لحکیم کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام اور اس کی زیادتیوں ونا انصافیوں پر فلم بناکر ریلیز کرنا بڑا کام اور نیک مقصد ہے
فلم نے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرداروں کے اصل چہرے بے نقاب کرکے ان کے انسانیت سوز مظالم کواجاگر کردیا ہے
ماما پروڈکشن کے تحت ایم کیوایم کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم نقیب انقلاب کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے زیردست خیر مقدم
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2012ء
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ماما پروڈکشن کے تحت ایم کیوایم کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم ’’نقیب انقلاب ‘‘کو ملک میں آنے والے غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے اور فلم کے پروڈیوسر منصور احمد خان سمیت اس فلم میں کام کرنیو الے تمام اداکاروں اور فنکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں نقیب انقلاب فلم کے اجراء کے بعد ٹیلی فون ، فیکس ، ای میل اور تحریری پیغامات انہوں نے نقیب انقلاب فلم کی زبردست پذیرائی کی ۔ پیغامات بھیجنے والوں میں دانشور ، شعرا ء کرام ، اساتذہ ، طالب علم ، وکلاء ، انجینئر ز ، علمائے کرام ، سیاسی و سماجی رہنماؤں ، پاکستان ٹیلی ویژن کے اداکاروں میں انور اقبال ، خالد ظفر ، شہزاد رضا ،کے علاوہ ایم کیوایم کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد شامل ہے ۔اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ نقیب انقلاب فلم کی تمام کہانی حقیقت پر مبنی ہے اور زمینی حقائق پر مبنی ظلم ، جبر اور تشدد کے ہتھکنڈوں کو نقیب انقلاب فلم میں جس طرح سے دیکھایا گیا ہے اس سے نہ صرف نام نہاد جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرداروں کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں بلکہ ان کے انسانیت سوز مظالم بھی اجاگر ہوئے ہیں اور یہ فلم جاگیرداروں ،و ڈیروں اور سرداروں کے ظلم و ستم ، تشدد،زیادتیوں اورجبر کے ہتھکنڈوں سے نکلنے کیلئے مظلوم عوام میں ہمت اور جرات پیدا کرنے کا سبب بنے گی اور یہ ہمت اور جرات ملک میں ایک دن یقیناًانقلاب کی نوید ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شروع دن سے ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریئے کے مطابق جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکرچل رہی ہے اور ماما پروڈکشن نے نقیب انقلاب فلم کے ذریعے جناب الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو فروغ دیا ہے اور اسے گھر گھر پہنچایا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روایتی موضوعات پر فلمیں اور ڈرامے تو بہت بنائے جاتے ہیں لیکن ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام اور اس کی زیادتیوں اور انصافیوں پر فلم بنانا اور اس کو ریلیز کرنا بڑا کام اور نیک مقصد ہے اور اس نیک مقصد کا اجر اللہ تعالیٰ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ضرور دیگا ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعائیں بھی کیں ۔

نقیب انقلاب فلم کے فنکاروں اور اداکاروں کو اسٹیج پر بلایا گیا ، الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین
افتتاحی تقریب کے شرکاء نے فنکاروں اور اداکاروں کا کھڑے ہوکر استقبال کیا تالیاں بجاکر خیر مقدم کیا اور زبردست نعرے لگائے
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2012ء
ماما پروڈکشن کے تحت ایم کیوایم کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم ’’نقیب انقلاب ‘‘ میں کام کرنے والے اداکاروں اور فنکاروں کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر بلایا گیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر فلم کی افتتاحی تقریب کے شرکاء نے فنکاروں اور اداکاروں کا کھڑے ہوکر استقبال کیا تالیاں بجا کر خیر مقدم کیااور زبردست نعرے لگائے جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز اور اراکین رابطہ کمیٹی نے فنکاروں اور اداکاروں کو شاباش دی اور نقیب انقلاب فلم میں ان کے کردار کو سراہا ۔
*****

12/22/2024 11:57:19 AM