Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی اور صوبائی اداروں میں کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتوں میں مسلسل نظر انداز کئے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


وفاقی اور صوبائی اداروں میں کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتوں میں مسلسل نظر انداز کئے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 7/11/2014
وفاقی اور صوبائی اداروں میں کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتوں میں مسلسل نظر انداز کئے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
کراچی کے نوجوانوں کو وفاقی و صوبائی اداروں میں ملازمتوں میں نظرانداز کرنے کا عمل باصلاحیت نوجوانوں کی حق تلفی ہے، رابطہ کمیٹی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ سوتیلی اولاد کا سلوک بند کرائیں
نوجوانوں کو ملازمتوں میں ان کا جائز حصہ دلائیں اور کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتوں میں نظر انداز کرنے کا سختی سے نوٹس لیں
وفاقی اور صوبائی اداروں میں ملازمتوں کے لئے اشتہارات میں کراچی کے نوجوانوں کو نظر انداز کیے جانے سے کراچی کے نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے
کراچی ۔۔۔11جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی اورصوبائی اداروں میں کراچی کے نوجوانوں کوملازمتوں میں مسلسل نظراندازکئے جانے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوراسے کراچی کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت نوجوانوں کی حق تلفی اورمیرٹ کا قتل قرار دیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑاشہراورمعاشی حب ہے اور،اس شہر کے نوجوانوں کا بھی وفاقی اور صوبائی اداروں کی ملازمتوں پر اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے صوبوں اورشہروں کے نوجوانوں کا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے وفاقی اورصوبائی اداروں میں ملازمتوں کے لئے اشتہارات میں کراچی کے نوجوانوں کو نظرانداز کیے جانے سے کراچی کے نوجوانوں میں شدیدمایوسی پھیل رہی ہے اورانہیں اپنامعاشی مستقبل غیرمحفوظ نظرآرہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کوملازمتوں سے محروم رکھ کران کے دلوں میں نفرت کے بیچ بوئے جارہے ہیں جس کی تیارہونے والی فصل ملک کو انار کی طرف لے جائیگا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس حقیقت سے کوئی بھی انکارنہیں کرسکتاکہ کراچی کے نوجوانوں میں کسی طور ٹیلنٹ کی کمی نہیں ماضی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جوکرداراداکیاہے وہ سب کے سامنے ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی میں کوٹہ سسٹم نافذ کرکے کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کوان کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے اوردوسری طرف وفاقی اورصوبائی اداروں میں ملازمتوں میں کراچی کے نوجوانوں کونظر انداز کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ کراچی اوراس کے نوجوانوں کے ساتھ حق تلفی کاعمل بند کیا جائے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے نہ صرف وفاقی اور صوبائی اداروں میں ملازمتیں فراہم کی جائے بلکہ انہیں ملک کی خدمت کا موقع فراہم کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت تمام وفاقی وصوبائی اداروں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ سوتیلی اولادکاسلوک بند کرائیں اور نوجوانوں کوملازمتوں میں ان کا جائز حصہ دلائیں اورکراچی کے نوجوانوں کووفاقی وصوبائی اداروں میں ملازمتوں میں نظراندازکرنے کاسختی سے نوٹس لیں۔

9/29/2024 10:25:14 AM