Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے میں بڑی تعدا د میں شرکت کرنے پر سیاسی ،مذہبی ، صحافتی اور تاجر تنظیموں کے ذمہ داران، سمندر پار پاکستانیوں اور عوام سے اظہار تشکر


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے میں بڑی تعدا د میں شرکت کرنے پر سیاسی ،مذہبی ، صحافتی اور تاجر تنظیموں کے ذمہ داران، سمندر پار پاکستانیوں اور عوام سے اظہار تشکر
 Posted on: 7/7/2014 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے میں بڑی تعدا د میں شرکت کرنے پر سیاسی ،مذہبی ، صحافتی اور تاجر تنظیموں کے ذمہ داران، سمندر پار پاکستانیوں اور عوام سے اظہار تشکر
پاک افواج سے ہونیوالی فقید المثال اظہار یکجہتی کی نظیر قومی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
جناب الطاف حسین کی اپیل پر بزرگ ، بچے ، نوجوان ، خواتین حتیٰ کے معذور افراد نے بھی روزے کی حالت میں اپنے گھروں سے بڑی تعداد میں نکل کر مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا،
عظیم الشان اظہار یکجہتی کرنے پر ملک کے محب وطن عوام کو جتناخراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے، رابطہ کمیٹی
عوام نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اکیلی نہیں ہیں،
کارکنان نے تمام تر پریشانیوں اور مشکلات کے باوجود جس محنت اور لگن سے اظہار یکجہتی جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات
کام کیا وہ قابل تحسین ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔۔7جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام اتوا ر کے روز جناح پارک میں پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے جلسے میں بڑی تعدا د میں شرکت کرنے پر تمام سیاسی ،مذہبی ، صحافتی اور تاجر تنظیموں کے ذمہ داران، سمندر پار پاکستانیوں اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام نے روزے کی حالت میں گرمی کی شدت اور تمام ترمشکلات کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں جلسے میں شرکت کرکے پاکستان کی مسلح افواج سے یکجہتی کی عظیم مثال قائم کر دی ہے اور اس فقید المثال اظہار یکجہتی کی نظیر قومی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی اپیل پر بزرگ ، بچے ، نوجوان ، خواتین حتیٰ کے معذور افراد نے بھی روزے کی حالت میں اپنے گھروں سے بڑی تعداد میں نکل کر مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا اور اس پر ملک کے محب وطن عوام کو جتناخراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک مقیم حق پرست عوام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ،سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور عوام نے پاک افواج سے یکجہتی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اکیلی نہیں ہیں بلکہ ایک ایک پاکستانی خواہ اس کا تعلق کسی بھی قومیت ، مذہب ، علاقے ، زبان سے ہی کیوں نہ ہو دہشتگردوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے جلسے کی کامیابی پرایم کیوا یم کے کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے تمام تر پریشانیوں اور مشکلات کے باوجود جس محنت اور لگن سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کا م کیا وہ قابل تحسین ہے ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قوم کے اس اتحاد کو ہمیشہ قائم رکھے،آپس کے اختلافا ت کو دور فرمائے اور دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرے تاکہ پاکستان کو آئندہ نسلوں کے لئے خوشحال ، روشن اور پر امن ملک بنایا جاسکے۔


1/2/2025 7:16:02 AM