Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پورا پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ الطاف حسین


پورا پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/12/2014
پورا پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ الطاف حسین
دہشت گردوں نے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، وقت آگیا ہے کہ ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں گفتگو
مجھے خوشی ہے میری گرفتاری پر کارکنوں نے میری امن پسندی کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن قائم رکھا۔ الطاف حسین
پورا ملک وزیرستان بن گیا ہے، ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ طاہر اشرفی
آپکی گرفتاری پر ایم کیوایم کے کارکنوں نے جس طرح امن رکھا اس نے تمام منفی پروپیگنڈوں کوغلط ثابت کردیا۔ طاہر اشرفی
آپ کسی ایک کمیونٹی کے لیڈر نہیں بلکہ پوری قوم کے لیڈر ہیں، حافظ طاہر اشرفی کی قائد تحریک الطاف حسین سے گفتگو
لندن۔۔۔12جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پوراپاکستان اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور ملک کودہشت گردی سے نجات دلاناکسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں بلکہ پوری قوم کواس کے خلاف اتحادکامظاہرہ کرناہوگا۔ انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گرد عناصر نے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، کراچی ایئرپورٹ اورمسلح افواج کی حساس تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ملک کو ان دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔ حافظ طاہر اشرفی نے جناب الطاف حسین کی بات سے اتفاق کیاکہ آج پوراملک وزیرستان بن گیاہے اور ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم کومتحدہوناہوگا۔ حافظ طاہراشرفی نے جناب الطا ف حسین کوان کی رہائی پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ آپ واقعی کسی ایک کمیونٹی کے لیڈرنہیں بلکہ پوری قوم کے لیڈرہیں ، آپ نے تمام مسالک، فقہوں اورتمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام اوراتحاد کیلئے جوکوششیں کی ہیں ان کاپوری قوم احترام کرتی ہے ۔ حافظ طاہر اشرفی نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ مخالفین نے 36برسوں تک آپ کے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کئے اورآپ پر تشدد کے الزامات لگائے لیکن آپ کی گرفتار ی کے موقع پر آپ کی اپیل پر ایم کیوایم کے کارکنوں نے جس طرح ا پنے جذبات کوقابومیں رکھااور امن کوخراب نہیں ہونے دیااس نے تمام منفی پروپیگنڈوں کوغلط ثابت کردیا اوردنیاپرثابت کردیاکہ ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے ۔اللہ نے آپ کوسرخروکیااورانشاء اللہ آئندہ بھی سرخروکرے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ امن پسندی روزاول سے میری تعلیم ہے اورمجھے خوشی ہے کہ میری گرفتاری پرکارکنوں نے میری تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن کوقائم رکھا۔ انہوں نے کہاکہ سچ کی جدوجہدکوئی کھیل نہیں، سچ دیرسے پھیلتاہے اورسچ کی جدوجہد میں مشکل ،کٹھن راستوں سے گزرناپڑتاہے۔ جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربین المذاہب رواداری کیلئے حافظ طاہر اشرفی اوران کی پاکستان علماء کونسل کی کوششوں کوسراہااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ اسلام کے نام پر فوج اورشہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے عناصر سے ملک کومحفوظ رکھے۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ آمد پر پاکستان علماء کونسل کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی بھی حافظ طاہر اشرفی کے ہمراہ تھے۔

9/29/2024 6:22:38 AM