کارکنان سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔9جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر یونٹ UC-01کے کارکن رشید میؤ کے بیٹا عمران رشید ،ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23پاکستان چوک کے کارکن ریحان کے والد اخلاق احمد ،ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یونٹ قیوم آباد کے کارکن خالد محمود کی ہمشیراہ زینت النساء ،ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن شاداب حسین ،ایم کیوایم رنچھولائن سیکٹر یونٹ34کے کارکن اکرم قریشی کے بڑے بھائی یاسین قریشی ، ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 22 کے کارکن عمران فیروز کی والدہ محترمہ حُسن جہاں،ایم کیوایم کراچی مضا فاتی آرگنا ئزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر کے کارکن اللہ ڈنو کا بیٹا حاجی خالق ڈنو کے انتقال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے ۔(آمین )