قائد تحریک الطاف حسین کی اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سے فون پرگفتگو، کڑےاور مشکل وقت میں بھرپور یکجہتی کااظہارکرنے پر شکریہ اداکیا
آپ ایک بڑی جماعت کے قائدہیں اور اپنی جماعت کیلئے ’’ پلرآف یونٹی ‘‘ ہیں ، ایازصادق
ہمیں مصیبت میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اورایک دوسرے کے ساتھ کھڑاہوناچاہیے۔ایازصادق
قائدتحریک الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف کوسلام کہااوران کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اورتعاون پرشکریہ اداکیا
اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کوتسلیم کرنے اورایک دوسرے کے وجودکوبرداشت کرنے کی توفیق دے ۔الطاف حسین
ہمیں پاکستان کی سلامتی وبقاء ،ترقی وخوشحالی اورملک میں ایسے نظام کے قیام کیلئے کوششیں کرناچاہیے ۔الطاف حسین
لندن۔۔۔8، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسپیکرقومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے رہنما سردارایازصادق کوفون کرکے کڑے اور مشکل وقت میں بھرپور یکجہتی کااظہارکرنے پراپنی اورایم کیوایم کی پوری قیادت کی جانب سے ان کاشکریہ اداکیا۔ایازصادق نے جناب الطاف حسین کو ان کی رہائی پر مبارکبادپیش کی اورکہاکہ مصیبت کسی پربھی آئے ، ہمیں مصیبت میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اورایک دوسرے کے ساتھ کھڑاہوناچاہیے۔انہوں نے جناب الطاف حسین کوان کی گرفتاری کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے رابطے کیلئے خصوصی کمیٹی کے قیام اورسفارتی وقانونی تعاون کیلئے لندن میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنرکودی جانے والی ہدایات اورایم کیوایم کے رہنماؤں سے اپنے رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایازصادق نے جناب الطا ف حسین سے کہاکہ آپ ایک بڑی جماعت کے قائدہیں اور اپنی جماعت کیلئے ’’ پلرآف یونٹی ‘‘ ہیں ، ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کوصحت وتندرستی دے۔ جناب الطاف حسین نے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کوسلام کہااوران کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اورتعاون پران کاشکریہ اداکیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہم سب کوایک دوسرے کوتسلیم کرنے اورایک دوسرے کے وجودکوبرداشت کرنے کی توفیق عطاکرے ،ہمیں پاکستان کی سلامتی وبقاء ،ترقی وخوشحالی اورملک میں ایسے نظام کے قیام کیلئے کوششیں کرناچاہیے جہاں تمام مسالک اورمذاہب کے ماننے والے پاکستانیوں کو مساوی حقوق میسرہوں۔