Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے کینیڈاکے تمام بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں قائد تحریک الطاف حسین کی سلامتی کے لئے یوم دعااوران کی رہائی پر یوم تشکر کے اجتماعات

ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے کینیڈاکے تمام بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں قائد تحریک الطاف حسین کی سلامتی کے لئے یوم دعااوران کی رہائی پر یوم تشکر کے اجتماعات
 Posted on: 6/8/2014 1
ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے کینیڈاکے تمام بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں قائد تحریک الطاف حسین کی سلامتی کے لئے یوم دعااوران کی رہائی پر یوم تشکر کے اجتماعات
جناب الطاف حسین کی ہمت، حوصلہ اورولولہ انگیزبے باک نڈر قیادت نے باطل قوتوں اورسازشی عناصر کے تمام ناپاک ارادے خاک میں ملادیے۔ سینٹرل آرگنائزر کنیڈا آصف قاضی
الطاف حسین کی رہائی کی خبرسنتے ہی کینیڈابھر کے تمام بڑے شہروں میں کارکنان ریلیوں کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے اور فلک شگاف نعروں اور تحریکی نغموں پر جھوماٹھے 
ٹورنٹو:ہفتہ، ۷جون ۴۱۰۲ء
ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے کینیڈاکے تمام بڑے شہروں بشمول ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں قائد تحریک الطاف حسین کی سلامتی کے لئے یوم دعااوران کی رہائی پر یوم تشکر کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ ان اجتماعات میں ایم کیوایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزرآصف قاضی، جوائنٹ آرگنائررمسعود حسن، اراکین سینٹرل کمیٹی، تمام شعبہ جات کے ذمہ داران، چیپٹرانچارجز، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جی ٹی اے کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جناب آصف قاضی نے کہا کہ قائد تحریک کی ہمت، حوصلہ، ولولہ انگیزبے باک اورنڈر قیادت نے باطل قوتوں اورسازشی عناصر کے تمام ناپاک ارادوں اورسازشوں خاک میں ملادیا۔ الطاف حسین چٹان جیسی مضبوط شخصیت کے حامل ہیں۔ وہ نہ ماضی میں ملکی وبیرونی باطل قوتوں کے آگے جھکے نا ہی آج ان سے سمجھوتہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرکوئی لیڈر پاکستان کو دوفیصد مراعت یافتہ طبقے سے نجات دلاسکتا ہے تو وہ صرف اور صرف الطاف حسین ہی ہے جواپنی جان تو دے سکتے ہیں پر سر خم نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیابھرکی طرح ایم کیوایم کینیڈاکا ہرکارکن قائدتحریک کے ساتھ وفادار ہے اور انکی قیادت میں ہرقسم کے کٹھن حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ 

12/21/2024 7:32:21 PM