Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی رہائی حق پرستانہ مشن ، مقصد اورنظریئے کی سچائی کا ایک اور ثبوت ہے ، ایم کیوایم آسٹریلیا


جناب الطاف حسین کی رہائی حق پرستانہ مشن ، مقصد اورنظریئے کی سچائی کا ایک اور ثبوت ہے ، ایم کیوایم آسٹریلیا
 Posted on: 6/7/2014 1
جناب الطاف حسین کی رہائی حق پرستانہ مشن ، مقصد اورنظریئے کی سچائی کا ایک اور ثبوت ہے ، ایم کیوایم آسٹریلیا
والہانہ عقیدت و محبت کااظہار کرنے والے کارکنان و عوام سے ایم کیوایم آسٹریلیا کا اظہار تشکر
پریس ریلیز۔ سڈنی،7، جون 14ء 
ایم کیوایم آسٹریلیا نے کہا ہے کہ لندن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائی حق پرستانہ مشن ، مقصد اور نظریئے کی سچائی کا ایک اورثبوت ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جہاں پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنان اور جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے شدید دھوپ ، گرمی میں 4روز تک دھرنا دیئے بیٹھے رہے اور جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کرتے رہے وہیں دنیا بھر میں جناب الطاف حسین کے چاہنے والے انتہائی فکر مند اور دکھ اور صدمے کی کیفیت میں مبتلا تھے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی رہائی نے ملک بھر کے مظلوم عوام کو راحت ، سکون اور اطمینان بخشا ہے اور حق پرستانہ فکر و فلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ایک مرتبہ پھر یقین دلا دیا ہے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کیلئے والہانہ عقیدت و محبت کے جذبات کااظہا رکرنے والے کارکنان و عوام سے دلی تشکرکااظہار کیا اور انہیں جناب الطاف حسین کی رہائی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔
*****

12/21/2024 7:03:59 PM