Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی رہائی اور خطاب کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بڑی تعداد میں موصول ہونے والے پیغامات


جناب الطاف حسین کی رہائی اور خطاب کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بڑی تعداد میں موصول ہونے والے پیغامات
 Posted on: 6/7/2014 1
جناب الطاف حسین کی رہائی اور خطاب کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں بڑی تعداد میں موصول ہونے والے پیغامات 
جناب الطاف حسین کی رہائی نے اس خاموش طوفان کا رخ موڑ دیا ہے جو کروڑوں عوام کے احساسات اور جذبات میں پل رہا تھا
پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جناب الطاف حسین کی رہائی پر دلی مبارکباد 
کراچی ۔۔۔7جون 2014ء 
پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی لندن میں رہائی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جناب الطاف حسین کی رہائی نے اس خاموش طوفان کا رخ موڑ دیا ہے جو کروڑوں عوام کے احساسات اور جذبات میں پل رہا تھا ۔ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین کی رہائی اور ان کے خطاب کی اطلاع ملتے ہی ٹیلی فون ، فیکس ، ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے بہت بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ۔ مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والوں میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنما ، علمائے کرام ، تاجر ، صنعتکار ، وکلاء ، صحافی ، شاعر ، دانشور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد شامل ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی لندن میں حراست کے بعد پاکستان کے عوام و کارکنان میں جو تشویش اور لہر پائی جارہی تھی اس کا اندازہ گزشتہ چار روز جاری رہنے والے دھرنوں سے لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا یقین ہے کہ جناب الطاف حسین کسی بھی غیر قانونی ، غیر آئینی ، غیر جمہوری عمل میں ہرگز ملوث نہیں ہوسکتے اور انہیں لندن میں حراست میں رکھ کر ان کے کروڑوں چاہنے والوں کو جس اذیت اور کرب سے گزارا گیا ہے اور جس طرح کا دکھ انہیں جھیلا ہے اس کا مداوا کس طرح سے کیا جاسکتا ہے ؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین لندن میں کئی برسوں سے مقیم ہیں اور ان کی جانب سے آج تک ذرا برابر بھی برطانوی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور حکومت برطانیہ کی جانب سے جناب الطاف حسین کو نیشنلٹی دینا اس بات کا کھلا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان و عوام نے کراچی سمیت ملک بھر میں کامیاب دھرنے دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سمیت تمام طبقہ فکر کے افراد نے جناب الطاف حسین کی حراست پر تشویش کااظہار کیا اور ان کی صحت تندرستی کیلئے دعائیں کیں جس سے ایک مرتبہ پھر واضح ہوگیا ہے کہ ان پر الزامات لگانے والوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے منہ کی کھائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہر گلی محلے میں صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ ہندو ، سکھ ، عیسائی کمیونٹی کے افراد نے بھی دعائیں کیں اور یہ ان دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ جناب الطاف حسین نہ صرف صحت وتندرستی کی جانب مائل ہیں بلکہ ان پر الزامات کی حقیقت کا پردہ بھی چاک ہوگیا ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے جناب الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤکیلیئے دعا کی ۔ 
***** 

11/21/2024 7:55:45 AM