Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور ان کی صحت و تندرستی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دھرنوں کا چوتھا روز یوم دعا کے طور پر منایا گیا


جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور ان کی صحت و تندرستی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دھرنوں کا چوتھا روز یوم دعا کے طور پر منایا گیا
 Posted on: 6/6/2014 1
جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور ان کی صحت و تندرستی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دھرنوں کا چوتھا روز یوم دعا کے طور پر منایا گیا
صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں منعقدہ دھرنوں میں جناب الطاف حسین کی
صحت وتندرستی کیلئے آیت کریمہ اور یا سلام کے ورد کے اجتماعات کا انعقاد 
ملک بھر کی مساجد،گرجا گھروں ، گرد واروں ، مندروں اور گلی محلوں میں بھی جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کیلئے 
خصوصی دعائیں اور قرآنی آیات کا ورد کیا گیا 
نمائش چورنگی پر منعقدہ دھرنے میں منعقد ہونے والے یوم دعا کے مرکزی اجتماع میں رابطہ کمیٹی ، عوام و کارکنان ،علمائے کرام ، وکلاء ، صحافی ، ڈاکٹرز ، پروفیسرز ، انجینئر ز ، تاجر ، صنعتکار ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت 
شرکاء کی آنکھیں نم تھیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری رہے ، شرکاء ہاتھ اٹھا اٹھا کر اور جھولیاں پھیلا کر جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کرتے رہیں 
حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے دھرنے میں یوم دعا کے سلسلے میں خشو ع و خضوع کے ساتھ اجتماعی دعا کرائی 
کراچی ۔۔۔6، جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کو لندن میں خرابی صحت کے باوجود حراست میں لینے کے خلاف ، ان سے اظہار یکجہتی اور صحت و تندرستی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دھرنوں کا چوتھا روز یوم دعا کے طور پر منایا گیا ۔یوم دعا کے اجتماعات صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے زونل دفاتر،پریس کلبوں پر دیئے گئے دھرنوں کے علاوہ مساجد ، گرجا گھروں ، گرد واروں ، مندروں اور گلے محلوں میں منعقد ہوئے جن میں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے آیتِ کریمہ ، یا سلامُ اور دیگر قرآنی آیات کا ورد کیا گیا اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس سلسلے کا مرکزی یوم دعا کراچی نمائش چورنگی پر دیئے گئے مرکزی دھرنے میں منایا گیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، کارکنان و عوام ، علمائے کرام ، وکلاء ، صحافی ، ڈاکٹرز ، پروفیسرز ، انجینئر ز ، تاجر ، صنعتکار ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، عیسائی ، سکھ اور ہندو کمیونٹی کے مذہبی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ڈاکٹر نصرت ، انجینئر ناصر جمال ،رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین بھی موجود تھے ۔ دھرنے کے مقام پر دعائیہ اجتماع میں شرکاء کی آنکھیں نم تھیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری رہے اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر 


(۲)
دیکھنے میں آئے اور جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کے لئے کارکنان و عوام ، مائیں ، بہنیں اور بچے انتہائی فکر مند دکھائی دیئے اور وہ اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اٹھا اٹھا کر اور جھولیاں پھیلا کر جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کرتے رہیں ۔مرکزی یوم دعا کے اجتماع میں حق پرست سینیٹراور ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت و تندرستی ، ناگہانی آفات سے بچاؤ اور سازشوں کے خاتمے کیلئے خشو ع و خضوع کے ساتھ دعا کرائی۔کراچی کی طرح اندرون سندھ میں حیدرآباد ، جامشورو ، ٹھٹھہ ، بدین ، ٹنڈو الہ یار ، میرپور خاص، سانگھڑ ، نوابشاہ ، نوشہروفیروز ، سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی ، دادو ، ٹھٹھہ ، جیکب آباد ، کشمور ، شکارپور ، عمر کوٹ ، مٹھی ، کولڑی ، سامرو ،دھورونارو ، ٹنڈو آدم اورہداد پور ،صوبہ پنجاب میں لاہور ،اسلام آباد ، راولپنڈی، ملتان ، قصور ، گجرات ، گوجرانوالہ ، ساہیوال ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤ الدین ، اوکاڑہ ، سیالکوٹ ، لودھراں ، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، میانوالی ، جھنگ ، سرگودھا ، فصیل آباد ، چنیوٹ ، سرگودھا ، خوشاب ، چکوال خانیوال ، کبیر والا ، جہانیاں ، لودھراں ، کروڑ پکا ، مظفر گڑھ ، بہاولپور ، رحیم یار خان ، صادق آباد ، خانپور ، راجپور کی تحصیل ، جام پور ، ڈیرہ غازی خان کی تحصیل ، تونسہ شریف ، لیہ ، بہاولنگر کی تحصیل منچھون آباد اور ہارون آبادصوبہ بلوچستان میں کوئٹہ ، نصیر آباد کی تحفصیل ڈھائرہ اللہ یار ، اوستہ محمد ، سبی ، ڈیرہ مراد جمال ، جسیم آبادصوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور ڈیراسماعیل خان ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پورہزارہ ، ان کے اضلاع صوابی ، مردان ، چارسدہ ، سوات ، اپر لوئر ، چترال ، بنوں ، کوہاٹ ، کرک ، لکی مروت ، ٹانک ، پارا چنار ، بونیر ،گلگت و بلتستان، استور اور آزاد کشمیر میں میر پور آزاد کشمیر ، مظفر آباد آزاد کشمیر ،، باغ ، راؤلا کوٹ میں یوم دعا کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مجموعی طور پر لاکھوں کارکنان و عوام نے شرکت کی جبکہ خواتین ، بزرگ اور بچے بھی ہزاروں کی تعدادا میں شرکت تھے ۔ 
*****

12/21/2024 6:43:42 PM