Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نمائش چورنگی پر دھرنے کے چوتھے دن سابق صدر سپریم کورٹ یاسین آزاد ،آل پاکستان گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن وفد کے سربراہ گل حمید منصوری،پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف وفد سربراہ نذیر عباسی،جامعہ کراچی انصاف پسند پینل کے عہدیدارقیوم خان کی شرکت


نمائش چورنگی پر دھرنے کے چوتھے دن سابق صدر سپریم کورٹ یاسین آزاد ،آل پاکستان گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن وفد کے سربراہ گل حمید منصوری،پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف وفد سربراہ نذیر عباسی،جامعہ کراچی انصاف پسند پینل کے عہدیدارقیوم خان کی شرکت
 Posted on: 6/6/2014 1
نمائش چورنگی پر دھرنے کے چوتھے دن سابق صدر سپریم کورٹ یاسین آزاد ،آل پاکستان گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن وفد کے سربراہ گل حمید منصوری،پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف وفد سربراہ نذیر عباسی،جامعہ کراچی انصاف پسند پینل کے عہدیدارقیوم خان کی شرکت 
وفودنے جناب الطاف حسین سے دلی یکجہتی کااظہار کیا اور ان کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے آیت کریمہ اور یاسلام کے ورد میں شریک ہوئے 
جناب الطاف حسین کیلئے لیگل پروسیس کا سامنا کرنے کیلئے وکلاء کی کمپئن ترتیب دی جائے، سابق صدر سپریم کورٹ یاسین آزاد 
جناب الطاف حسین کو کچھ نہیں ہوگا اور وہ انشاء اللہ وہ باعزت طریقے سے اپنے گھر پر آئیں گے ،پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف وفد سربراہ نذیر عباسی
مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑ سکتے ،جامعہ کراچی انصاف پسند پینل کے عہدیدارقیوم خان 
کراچی ۔۔۔6، جون 2014ء 
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو لندن میں خرابی صحت کے باوجود حراست میں لئے جانے کے خلاف اور ان کی صحت وتندرستی کیلئے نمائش چورنگی پر جاری دھرنے کے چوتھے دن بھی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، ڈاکٹرز ، وکلاء ، تجارتی انجمنوں ، مزدور یونینوں اور اسکول ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت اور بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کااظہار کیا جبکہ وفود جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے دھرنے کے چوتھے روز آیت کریمہ اور یاسلام کے ورد میں بھی شریک ہوئے ۔ دھرنے کے چوتھے روز نماز جمعہ سے قبل جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والوں میں سابقہ صدر سپریم کورٹ یاسین آزاداور ان کے رفقاء ،گل حمید منصوری کی سربراہی میں آل پاکستان گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کا وفد ،نذیر عباسی کی سربراہی میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کا وفد ، فرحان خان اور قیوم خان کی سربراہی میں جامعہ کراچی کے ملازمین اور جامعہ کراچی میں 12، جون کوہونے والے الیکشن کے انصاف پسند گروپ کا پینل شامل ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور ان کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے ہونے والے دعائیہ اجتماع میں شرکت کرنے پر وفود کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سابق صدر یاسین آزاد نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء برادری اس مشکل وقت میں جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے ،آج ہم یہاں جناب الطاف حسین سے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور ہم چاہتے ہیں وہ اسی طرح ایم کیوایم جیسی منظم جماعت کی قیادت کرتے رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری نے ہمیشہ آئین اورجمہوریت کی بات ہے اور ایم کیوایم کو یہ کریڈٹ حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ماضی میں بھی مشکل صورتحال کا سامنا کیا ہے اور اس مشکل ترین حالات میں بھی ایم کیوایم سرخرو ہوکر نکلے گی ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں کراچی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ایم کیوایم کی قیادت کا بہت بڑا کردار ہے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ آل پاکستان گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے وفد کے سربراہ گل حمید منصوری نے کہا کہ کراچی میں بہت سارے اسکولوں میں جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے دعا کروائی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ صحتیابی کے بعد آپ لوگوں سے جلد خطاب بھی کریں گے ۔ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کے سربراہ نذیر عباسی نے کہا کہ ہم جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، ہم سلام پیش کرتے ہیں ان کارکنوں ، ماؤں ، بہنوں کو جو چار دن سے دھوپ میں بیٹھے ہیں اور انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ جناب الطاف حسین کو کچھ نہیں ہوگا اور وہ انشاء اللہ وہ باعزت طریقے سے اپنے گھر پر آئیں گے ۔ جامعہ کراچی سے آنے والے انصاف پسند گروپ کے عہدیدار قیوم خان نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کا دن جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے یوم دعا کے طور پر منائیں ، ہم جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ان کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے ہیں ، ایم کیوایم کے کارکنان سب کے دکھ اور درد میں شامل ہوتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم جناب الطاف حسین کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑ سکتے ۔ 
*****

12/21/2024 7:07:30 PM