Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لئے نمائش چورنگی پر اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کے مقام پر عظیم الشان دعائیہ اجتماع


الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لئے نمائش چورنگی پر اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کے مقام پر عظیم الشان دعائیہ اجتماع
 Posted on: 6/6/2014 1
الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازیٔ عمر کے لئے نمائش چورنگی پر اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کے مقام پر عظیم الشان دعائیہ اجتماع
دعائیہ اجتماع میں خواتین، بچوں ، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت
کراچی ۔۔۔6جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے نمائش چورنگی پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کے مقام پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی ، درازئ عمر اور جان و مال کی حفاظت کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے اجتماعی دعا کرائی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت و تندرستی، درازئ عمر اور انکی مشکلات کی آسانی کے لئے دعا ئیں کیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال و اراکین رابطہ کمیٹی سمیت حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،سینیٹرز، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد، ایم کیو ایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران ،مختلف سیکٹرز و یونٹس کے سینکڑوں کارکنان اور حق پرست عوام نے شرکت کی۔ دعائیہ اجتماع کے موقع پر ایم کیو ایم کی جدوجہد میں شہید ہونیوالے کارکنان ، لاپتہ کارکنان اور اسیروں کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

12/21/2024 7:24:30 PM