Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما قدیر بلوچ کا الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے کے مقام کا دورہ


وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما قدیر بلوچ کا الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے کے مقام کا دورہ
 Posted on: 6/6/2014 1
وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما قدیر بلوچ کا الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے کے مقام کا دورہ
پاکستان کی ترقی و سلامتی میں جناب الطاف حسین کا کردار قابل تحسین ہے، ماما قدیر بلوچ 
ماما قدیر کا احتجاجی دھرنے میں شریک ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام سے دلی ہمدردی اور جناب الطاف حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار 
کراچی ۔۔۔06جون2014ء
وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے کے مقام کا دورہ کیا اور جناب الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ احتجاجی دھرنے کے کیمپ کے دورے کے موقع پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنان و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز ملک کے محروم و مظلوم بلوچوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے اسی طرح جناب الطاف حسین بھی 98فیصد محروم و مظلوم طبقے کے جائز حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی و سلامتی میں جناب الطاف حسین کا کردار قابل تحسین ہے۔ بلوچ مسنگ پرسن کے چےئر مین نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کی بہت بڑی اکثریت کے قائد اور نمائندے ہیں ۔دورے کے موقع پر ماما قدیر نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اپنی جانب سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار اور جناب الطاف حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔



1/14/2025 8:26:22 PM