Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے دھرنے میں قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کرنے کے لئے آنے والے وفودکی مزید تفصیلات


نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے دھرنے میں قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کرنے کے لئے آنے والے وفودکی مزید تفصیلات
 Posted on: 6/5/2014 1
نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے دھرنے میں قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کرنے کے لئے آنے والے وفودکی مزید تفصیلات
کراچی ۔۔۔5، جون 2014ء 
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے نمائش چورنگی پرجاری دھرنے میں سیاسی ،مذہبی،سماجی شخصیات ،سول سوسائٹی اورتمام مذاہب ، مسلک، قومیتوں،زبانوں ، برادریوں اورمختلف مکاتب فکرسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی وفودکے ہمراہ آمدکاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں تیسرے روزآل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے رہنماء افضال غازی نے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم دھرنے میں شرکت کی اورسابق صدر(ر)جنرل پرویزمشرف کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جناب الطا ف حسین مضبوط لیڈرہیں جوسیاست میںیونیورسٹی کادرجہ رکھتے ہیں،الطاف حسین نے ہمیشہ ہمت وحوصلے سے کام لیاہے اور اب بھی وہ ہمت وحوصلے کامظاہرہ کرتے ہوئے جلداس مسئلے سے نکل کرہمارے درمیان ہونگے۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی صحت یابی کے لئے دعاکی اورپرویزمشرف کی جانب سے مکمل تعاون کایقین دلایا۔جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق)کے صوبائی ناظم مفتی حماداللہ مدنی،مولانااحسان اللہ طاہر،مولاناعبدالحئی شیخ ،عہدیداران مولانا خالد محمودملک،علامہ دل محمد،قاری شعیب نے ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہارکیااورکہاکہ وہ ہرحال میں الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورہرفورم پرالطاف حسین کے لئے آوازاٹھاتے رہینگے۔معروف کالم نگاروسینئرصحافی محمودشام نے ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورقائدتحریک الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کواجالے اورحق وسچ کاراستہ دیکھانے والے افرادپرہمیشہ اس قسم کی مشکلات آتی رہی ہیں ہم نے برطانوی سامراج سے لڑکرآزادی حاصل کی ۔انہوں نے برطانیہ میں قائدتحریک الطا ف حسین کے ساتھ ناانصافی کوبین الاقوامی سازش قراردیتے ہوئے کہاکہ اب ایک اورآزمائش ہے،آج پورے پاکستان بلکہ پوری دنیاکے عوام آزادی کے حقوق کے لئے جدوجہدکرنے والے الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورآج میں بھی الطاف حسین کے ساتھ یکجہتی کے لئے یہاںآیاہوں۔پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہراشرفی کی جانب سے ایک نمائندہ وفدنے مولاناعبدالماجدفاروقی اورصوبہ سندھ کے صدرطارق محمودمدنی کی قیادت میں ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنان سے بھرپوریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ الطا ف حسین عظیم لیڈرہیں اورتاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ عظیم لیڈرکے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم حق کاساتھ دینے آئے ہیں۔انہوں نے علامہ طاہراشرفی اورپاکستان علماء کونسل کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔پاکستان ایسوسی ایشن آف ویڈیوجرنلسٹس کے بانی الطاف حسین ،تاج احمدشہادت بلوچ،صدرامرسنگھ،جنرل سیکریٹری ساجدکمال،اطلاعات مرزارخساربیگ وگورننگ باڈی کے اراکین نے ایم کیوایم کے دھرنے میں اپنی موجودگی ظاہرکی اورکہاکہ ہم تین دن سے قائدتحریک الطاف حسین سے یکجہتی کے لئے دھرنے کی کوریج کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنہوں نے اپنے ہرجلسے میں ہمیشہ ہمیںیادرکھااورہمیں مخاطب کرتے ہوئے ہماری خیریت دریافت کی یہ رسم سب سے پہلے جناب الطاف حسین نے ہی ڈالی ہے جس پرہم ان کے ممنون ومشکورہیں اورمشکل کی گھڑی میں الطاف حسین کے ساتھ ہیں ہمیں اپنے اپنے اداروں سے پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے لئے بھیجاجاتاہے لیکن الطاف حسین سے محبت وعقیدت ہے کہ ہم ان کے جلسوں جلوں اورپروگراموں میں دل سے شرکت کرتے ہیں۔جعفر الائنس سینئرنائب صدر مولانامحمدحسین مسعودی ،جنرل سیکریٹری سلمان مجتبیٰ نے اپنے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم کے دھرنے میں شرکت کی اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین سے عقیدت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے بین المسالک کے درمیان اتفاق کوفروغ دینے میں جوکرداراداکیاہے وہ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ جمہوریت اورانسانی حقوق کاچمپئن بنتاہے یہ کہاں کاانصاف ،جمہوریت اورانسانی حقوق ہیں کہ ایک بیمارشخص کواس کی بیٹی تک سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ قائدتحریک الطا ف حسین پرظلم بندکرے اورانہیں انصاف فراہم کرے۔متحدہ بین المسلمین کے سینئرنائب صدر و چیئرمین رابطہ کونسل اہلحدیث مولاناامیرعبداللہ فاروقی اورجنرل سیکرٹیری بین المسلمین فورم مولانامفتی شمیم کی سربراہی میں نمائندہ وفد،آغاخان کونسل کے نمائندہ وفدنے دھرنے میں شرکت کی اورآغاخان برادری کی جانب سے جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین اورایم کیوایم پرجومشکل وقت آیاہے ہماری پوری سپوٹ ایم کیوایم اورالطاف حسین کے ساتھ ہے،قراقرم نیشنل موومنٹ گلگت بلتستان کے رحمت میر نے اپنے وفد کے ہمراہ نمائش چورنگی پرجاری ایم کیوایم دھرنے میں شرکت اورقائدتحریک جناب الطاف حسین گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے مکمل یکجہتی ومحبت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کل تک دیکھ رہے ہیں اوراگرکوئی مثبت فیصلہ نہ ہواتوہم شاہراہ رشیم بلاک کردیں گے اورقائد تحریک کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ۔پختون تمنکرفورم کے چیئرمین قاسم جان ملک،جنرل سیکرٹیری قادرخان اورفنانس سیکریٹری فضل مراد ،آرٹس کونسل شہرقائدگروپ کے خلیل احمدنینی تال والا ، کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدرسیف اللہ خان ، سینئروائس صدرقمرعالم،وائس پریزیڈنٹ طارق رشید،ممبران اطہر بیگ ، خالداعوان ،فرازاحمد،رحمان بیگ ، منصور علی، عاشر بیگ اورمکرم علی،ٍ چیئرمین آل پاکستان محنت کش ٹریڈ یونین کے صدرودیگراراکین،رضویہ سوسائٹی کے ٹرسٹی عقیل مرزااورجعفررضا،جسقم (آریسر)کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مشتاق مگسی ، کراچی ڈویژن کے آرگنائزرولی جان رند اوربختیارمگسی،گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدرمحمداسماعیل،محمدیوسف ،کامران نور،محمد حنیف،محمدعلی ،بلال،ایم ایس مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمدشاہد شفیق ریاستی،مہناج القرآن کے الحاج پروفیسر ڈاکٹرمحمداشرف خواجہ اوروفدکے دیگراراکین،دی نیوزیونین کی جوائنٹ سیکریٹری شہربانو ، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی شمیم بانو،نقب الرحمن، محی الدین،جماعت الدعوۃ کے شاہد اور دیگر ارکان،شاہ فیصل کے تمام تاجربرادران اور جیولرمارکیٹ کے صدر ، عمران کیتھولک چرچ کے فادرتھیوم گلفام اور دیگر ،پنہورویلفئرآرگنائزیشن کراچی کے صدرڈاکٹرنذیرپنہور،جنرل سیکریٹری محمداسماعیل پنہورپریس سیکریٹری گلفرازپنہور،ہادی بخش پنہور اورشاہنوازپنہورکے ہمراہ وفد،پاکستان ڈس ایبل ایسوسی ایشن (معذورافراد) کا وفد ، سندھ ٹیچرزفورم کے پروفیسرعذیرمدنی، پروفیسر عامر وصی، پروفیسرڈاکٹر مقبول،پروفیسراقبال خان،پروفیسر محمد اکرام ،جوبلی مارکیٹ کے صدر عبدالغنی ودیگر،مدینہ کلاتھ مارکیٹ ،مکی لاثانی فرنیچرکے نوراحمد،کوہ نورمارکیٹ کے محمد عامرودیگر، گلبہارٹریڈرز ایسوسی ایشن کے معراج ودیگر،کیمرہ مین ایسوسی ایشن آف سندھ کے صدرعلی احمدجان،نائب صدردانش علی،جنرل سیکریٹری محمدصدیق سنگھار،جوائنٹ سیکریٹری عامرخان،انفارمیشن سیکریٹری ذیشان مرغوب،خزانچی محمدنبیل اوردیگرنے وفودکے ہمراہ شرکت کی اورقائدتحریک الطا ف حسین سے یکجہتی اورعقیدت کااظہارکیااورکڑے سے کڑے وقت میں بھی جناب الطا ف حسین کاساتھ دینے اوراپنی جانیں نچھاورکرنے کاعزم کیا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین جوشدیدعلیل ہیں ان کے ساتھ برطانیہ میں جوبھی سلوک کیاجارہاہے وہ قابل مذمت ہے جسے اب بندہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہم کل بھی الطا ف حسین کے ساتھ تھے ،آج بھی ہیں اورآئندہ بھی الطاف حسین کے ساتھ رہینگے ،الطاف حسین ہمارے رہبرورہنماء ہی نہیں بلکہ وہ ہمارے محسن ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمارے لئے آوازاٹھائی اورآج وقت ہے ہم الطاف حسین کی محبت کاحق اداکریںآج صرف کراچی ہی بلکہ پوری دنیاکے مظلوم عوام جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اوربرطانیہ میں ان پرہونیوالے ظلم کے خلاف سراپااحتجاج ہیں۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی صحت یابی،بخیروعافیت رہائی اوران کے خلاف تمام سازشوں کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے تمام وفودکی آمدکاشکریہ اداکیااوران کاخیرمقدم کیا۔
*****

1/14/2025 8:22:30 PM