Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف و ممتاز علمائے کرام علامہ محمد عون نقوی، علامہ اکرام حسین ترمذی، علامہ خلیل احمد کمیلی اور حکیم محمد احمد زیدی کا جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، تیسرے روز نمائش چورنگی پر اظہار یکجہتی دھرنے میں شرکت


معروف و ممتاز علمائے کرام علامہ محمد عون نقوی، علامہ اکرام حسین ترمذی، علامہ خلیل احمد کمیلی اور حکیم محمد احمد زیدی کا جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، تیسرے روز نمائش چورنگی پر اظہار یکجہتی دھرنے میں شرکت
 Posted on: 6/5/2014 1
معروف و ممتاز علمائے کرام علامہ محمد عون نقوی، علامہ اکرام حسین ترمذی، علامہ خلیل احمد کمیلی اور حکیم محمد احمد زیدی کا جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، تیسرے روز نمائش چورنگی پر اظہار یکجہتی دھرنے میں شرکت
ہمارا پیغام برطانیہ کی پولیس کو پہنچا دیاجائے کہ الطاف حسین پر جو بھونڈے الزامات لگائے گئے وہ اس میں ملوث نہیں ہوسکتے، مولانا عون نقوی 
ہم ہر اس شخص سے جس کا دل الطاف حسین کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے اپنے دل کی دھڑکنیں ملانے کیلئے آئے ہیں ، مولانا عون نقوی
نمائش چورنگی پر اظہار یکجہتی کے دھرنے کے تیسرے روز شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔5، جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر دیئے گئے دھرنے کے تیسرے روز معروف اور ممتاز علمائے کرام کے ایک وفد نے شرکت کی اور انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔ علمائے کرام کے وفد میں علامہ محمد عون نقوی، علامہ اکرام حسین ترمذی، علامہ خلیل احمد کمیلی اور حکیم محمد احمد زیدی شامل تھے ۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عون محمد نقوی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ اور قائد تحریک ،شیخ المشائخ حضرت الطاف حسین پر جن بعض دشمنان اسلام اور پاکستان کی طرف سے جو الزامات مختلف نوعیت کے لگا ئے جارہے ہیں ، انہیں ہراساں کیاجارہا ہے اور حراست میں لیا گیا آج ہم یہاں دھرنے میں ملت جعفریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہر اس شخص سے جس کا دل الطاف حسین کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے اپنے دل کی دھڑکنیں ملانے کیلئے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر اگر کوئی ظاہری طور پر مشکل وقت ہے تو باطل پرست قوتیں جان لیں کہ الطاف حسین کے ساتھ لاکھوں عوام کی دعائیں شامل ہیں ۔ہمارا پیغام برطانیہ کی پولیس کو پہنچا دیاجائے کہ الطاف حسین پر جو بھونڈے الزامات لگائے گئے ہیں وہ اس میں ملوث نہیں ہوسکتے، میں سیاسی آدمی نہیں لیکن سیاست سے جدا نہیں ہوں وہ سیاست جو دین سے تعلق نہیں رکھتی سیاست نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہاکہ جیسے ہی یہ پیغام آیا کہ الطاف حسین کو گرفتار کرلیا گیا تو ذہنوں میں یہ خیال آیا کہ یہ شہر ایسے ہی جلے گا جیسے بینظیر بھٹو کی شہادت پر جلا تھا لیکن ایم کیوایم کے رہنماؤں نے اسے روکا جو قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی پرامن پالیسی کا حصہ ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جناب الطاف حسین کو اس مشکل وقت سے نکلنے میں مدد فرمائے ۔

12/21/2024 7:00:21 PM