Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنے کے تیسر ے روز بھی سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر شخصیات کی اپنے وفود کے ہمراہ آمد، جناب الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں


ایم کیوایم کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنے کے تیسر ے روز بھی سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر شخصیات کی اپنے وفود کے ہمراہ آمد، جناب الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں
 Posted on: 6/5/2014 1
ایم کیوایم کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنے کے تیسر ے روز بھی سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر شخصیات کی اپنے وفود کے ہمراہ آمد، جناب الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں
ریٹائرڈ جسٹس منیب احمد خان، ہیومن رائٹس گروپ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر شیر علی رضوی، سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشن کراچی قادر خان، صدر آرمز کراچی انجمن تاجران محمد رفیق جدون اور دیگر کی شرکت، دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی پر مشتمل خطاب کیا 
حکومت، سیاسی لیڈروں کو سیاسی مخالفت کو بالائے طاق رکھ کر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ ظلم پر آواز اٹھانی چاہئے، جسٹس (ر) منیب احمد خان الطاف حسین کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ملک بھر کے 20 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، ڈاکٹر شیر علی رضوی
حکومت برطانیہ کو الطاف حسین کے ساتھ ایسا سلوک زیب نہیں دیتا اپنے رویئے پر نظرثانی کرے ، قادر خان 
دھرنے میں بیٹھے ہوئے کارکن ایم کیوایم کی جان ہیں اور ہم تاجر ایم کیوایم کا جسم ہیں، تاجر رہنما رفیق جدون 
جناب الطاف حسین کو حراست میں لینے اور ناانصافی کی اطلاع ملی تو پوری مارکیٹ نے رضارانہ طور پر دکانیں بند کردیں، تنویر بارے 
ہمارا ساتھ الطاف حسین سے کوئی نہیں چھوڑا سکتا، سکندر شاہ جدون 
دھرنے کے تیسرے روز سہ پہر تک آنے والی شخصیات کے نام اور یکجہتی کے کلمات 
کراچی ۔۔۔5، جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر ایم کیوایم کے زیراہتمام دیئے گئے مرکزی دھرنے کے تیسرے روز بھی دھرنے میں شہر کی مختلف سیاسی ، سماجی شخصیات ، وکلاء ، ریٹائرڈ ججوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کی اور جناب الطاف حسین سے دلی یکجہتی کااظہا رکرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دھرنے کے تیسرے روز اظہار یکجہتی کیلئے سہ پہر تک آنے والوں میں ریٹائرڈ جسٹس منیب احمد خان ، ہیومن رائٹس گروپ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر شیر علی رضوی، سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشن کراچی قادر خان،صدر آل کراچی انجمن تاجران محمد رفیق جدون،پاک الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے تنویر بارے،کیماڑی گلشن سکندرآباد کے فاؤنڈر سکندرشاہ جدون کے علاوہ انجمن تاجران میرٹ روڈ کے جوائنٹ سیکریٹری مختار احمد ، زولوجیکل گارڈن مارکیٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایم آصف شہزاد ، کوئٹہ والا مارکیٹ کے صدر ایم عارف کوئٹہ والا ، انجمن شیر شاہ کے صدر ایم ملک زاہد دہلوی کے علاوہ دیگر شامل ہیں ۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جسٹس منیب احمد خان نے کہا کہ الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں ایک طرح سے حراست میں لیا ہوا ہے لیکن انہیں تمام قاعدے اور قوانین کو پس پشت ڈال کر پریشر میں رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں پتہ کہ منی لانڈرنگ کیس کو کس لاء کے تحت دیکھ رہے ہیں، طریقہ یہ ہونا چاہئے تھا کہ ان کا جواب لیاجاتا اور پھر اس نتیجے پر پہنچتے کہ کیس بنتا ہے بھی یا نہیں لیکن یہاں تو اس قسم کا رویہ اختیار کیا گیا جو انتہائی نامناسب ہے یہ سب چیزیں کس چیز کا پیش خیمہ ہیں ؟۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے ساتھ الٹا طریقہ اختیار کیا گیا جس سے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی ہے اور اس ضمن میں حکومت اور سیاسی لیڈروں کو سیاسی مخالفت کو بالائے طاق رکھ کر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز اٹھانی چاہئے ۔ ہیومن رائٹس گروپ پاکستان چیئرمین ڈاکٹرشیر علی رضوی نے کہا کہ میں جناب الطاف حسین اور پوری ایم کیوایم کے ساتھ یکجہتی کیلئے انٹرنیشنل اداروں کی نمائندگی کررہا ہوں، ہمارے اداروں کے ذریعے سے یا ذاتی حیثیت سے جناب الطاف حسین کیلئے جو کچھ ہوسکا کریں گے ۔ الطاف حسین کو کسٹڈی میں لیا گیا ہے گرفتار نہیں کیا گیا ہے الطاف حسین ابھی تک ملزم اور مجرم نہیں ہیں وہ ابھی اسپتال میں ہیں اور یہ ایم کیوایم کے دشمن عناصر کی ملی جھلی سازش کا نتیجہ ہے ، سازشی عناصر اندرون اور بیرون ملک دونوں جگہ کام کررہے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ ان سازشی عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرامن دھرنا اہم اور ضروری تھا ۔ انہوں نے ایم کیوایم کی لیڈر شپ کوجناب الطاف حسین پر جان جانثار کرنے والے کارکنان کو کنٹرول میں رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں دھرنا نہیں ہوتا تو شاید کراچی میں نجانے کیا کچھ ہوجاتا ۔ مجھے امید ہے کہ اس شہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے رابطہ کمیٹی مسلسل یہ عمل جاری رکھے گی تاکہ کارکنان و عوام کے جذبات سے دنیا بھر کو آگاہ کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ برٹش عوام اور پارلیمنٹ الطاف حسین کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھیں لیکن اگر ان پردباؤ ڈالا جاتا ہے اور قانون کے برعکس کام کیا جاتا ہے تو یہ صرف الطاف حسین کے ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے 20کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی ۔سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشن کراچی قادر خان نے کہا کہ ایک ایسے شخص کے ساتھ جو کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکن ہے اس کے ساتھ اس طرح کا سلوک حکومت برطانیہ کو زیب نہیں دیتا میری ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے رویئے پر نظرثانی کریں ۔صدر آل کراچی انجمن تاجران محمد رفیق جدون نے کہا کہ رات کو جب جناب الطاف حسین سے بات ہونے ان کی صحت کے متعلق خبر سنی تو آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے کیونکہ جناب الطا ف حسین ہی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے شہر نہیں بلکہ ملک کو جوڑ رکھا ہے اور وہ دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں ۔ دھرنے کے شرکاء جناب الطاف حسین کی محبت میں یہاں بیٹھے ہیں اور ہم نے بھی جناب الطاف حسین سے عقیدت کے اظہار میں اپنا کاروبار دو دن بند رکھا ۔ انہوں نے اپنی تاجرا نجمن کی جانب سے یقین دہانی کروائی کے ہر مشکل گھڑی میں ہم ایم کیوایم کے ساتھ ہیں کیونکہ تاجروں پر جب بھی کڑا اور مشکل وقت آیا سانحہ بولٹن مارکیٹ ہو یا دیگر واقعات ہوں وہاں ایم کیوایم نے جو مثبت کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے لہٰذا دھرنے میں بیٹھے ہوئے کارکن ایم کیوایم کی جان ہیں اور ہم تاجر ایم کیوایم کا جسم ہیں ۔ پاک الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے تنویر باڑے نے کہا کہ جب جناب الطاف حسین کو حراست میں لینے اوران کے ساتھ ناانصافی کی اطلاع ملی تو پوری مارکیٹ نے رضارانہ طور پر دکانیں بند کردیں اور آج رابطہ کمیٹی کی اپیل پر دکانیں کھول دیں ہیں ، ہم الطاف حسین کے ساتھ ہمیشہ سے تھے اور ہم ایم کیوایم کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ ایم کیوایم اور الطاف حسین کو اس مشکل گھڑی سے نکالے اور ان کی رہنمائی فرمائے۔کیماڑی گلشن سکندرآباد کے فاؤنڈر سکندرشاہ جدون آج ہم جناب الطاف حسین سے ہمدردی کیلئے کیماڑی گلشن سکندرآباد سے آئے ہیں، ہم الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ہمارا ساتھ ان سے کوئی نہیں چھوڑا سکتا ۔ دھرنے کے تیسرے روز مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،تعلیمی ، ادبی اور دیگر شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

12/21/2024 7:03:29 PM