Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر سے ٹیلی فون پر رابطہ


سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 6/5/2014 1
سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر سے ٹیلی فون پر رابطہ
جناب الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے کے واقعہ پر یکجہتی کا اظہار کیا اور درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں
ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کا مستقل دھرنا دینا جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار ہے، لیاقت جتوئی، ارباب رحیم
کراچی ۔۔۔5، جون 2014ء
سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور لندن میں خرابی صحت کے باوجود جناب الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے کے واقعہ یکجہتی کااظہار کیا اور ان کی درازی عمر، صحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں ۔سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم نے اپنی گفتگو میں کہاکہ جناب الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری باعث تشویش ہے اور اس پر ایم کیوایم کے کارکنان و عوام میں پایا جانے والا غم وغصہ فطری عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے معاملے پر ایم کیوایم کے کارکنان و عوام جس دکھ اور صدمے کی کیفیت میں مبتلا ہیں اس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے اور ایم کیوایم نے جناب الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے اور ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک روا رکھے جانے کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے وہ جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت کااظہار ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر نے سابق وزرائے اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا اور جناب الطا ف حسین کے لئے ان کے جذبات کو سراہا ۔



12/21/2024 6:45:40 PM