Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کے لاکھوں چاہنے والوں کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہروں کو دنیا بھر میں مثبت نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد


الطاف حسین کے لاکھوں چاہنے والوں کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہروں کو دنیا بھر میں مثبت نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
 Posted on: 6/4/2014 1
الطاف حسین کے لاکھوں چاہنے والوں کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہروں کو دنیا بھر میں مثبت نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
جناب الطاف حسین نے ماضی میں بھی مشکلات کا ثابت قدمی سے سامنا کیا ہے اور آج بھی انکے حوصلے بلند ہیں، گورنر سندھ
پاکستانی حکومت نے برطانوی حکومت کو باور کرایا ہے کہ جناب الطاف حسین کو بہتر علاج معالجے اور انکے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے
جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا پیار اور انکی دعائیں الطاف حسین کی سب سے بڑی قوت اور انکی انمول دولت ہے
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا نمائش چورنگی پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ مظاہرے کے مقام کا دورہ
کراچی ۔۔۔5جون2014ء
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایم کیوا یم کے قائد الطا ف حسین نے ماضی میں بھی ان پر پڑنے والی مشکلات کا ثابت قدمی سے سامنہ کیا ہے اور آج بھی انکے حوصلے بلند ہیں ، انھوں نے کہا کہ جنا ب الطاف حسین کے معاملے پر حکومت پاکستان اور وزیر اعظم8  پاکستان محمد نواز شریف مسلسل سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں اور ہم نے برطانوی حکومت کو باور کروا یا ہے کہ جناب الطاف حسین کو بہترعلاج معالجہ فراہم کیا جائے اور انکے ساتھ انصاف کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نمائش چورنگی پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد احتجاجی مظاہرے کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان اور مظاہرے کے لاکھوں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ الطاف حسین کے لاکھوں چاہنے والوں کی جانب سے اس پر امن احتجاجی مظاہرے کو دنیا بھر میں مثبت نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جناب الطاف حسین کے چاہنے والے انکی صحت و سلامتی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج جناب الطاف حسین نے لندن سیکریٹریٹ میں اپنے چاہنے والوں سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کر کے اپنے چاہنے والوں کو انمول تحفہ دیا ہے جس پر ہر شخص کے دل کو سکون ملا ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد نے عوام سے کہا کہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا پیار اور انکی دعائیں الطاف حسین کی سب سے بڑی قوت اورانکی انمول دولت ہے ۔انھوں نے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے کہا کہ وہ جناب الطاف حسین کی جلد و مکمل صحتیابی اور انکی مشکلات کے خاتمے کی دعائیں کریں اور اللہ کی ذات سے پر امید رہیں۔

12/21/2024 7:22:32 PM